مون سون کی تباہ کاریاں.. کراچی میں باپ بیٹی سمیت ملک بھر میں کم سے کم 32 اموات


پاکستان میں مون سون بارشوں کا آغاز ہوتے ہی مختلف حادثات میں اب تک کم از کم 32 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے مطابق گزشتہ چند دنوں کے دوران شدید بارشوں، اچانک سیلابی ریلوں اور عمارتوں کی چھتیں گرنے جیسے واقعات نے کئی خاندانوں کو ماتم زدہ کر دیا ہے۔ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران تیز بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 19 افراد جاں بحق ہوئے جن میں 8 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق سب سے زیادہ نقصان سوات وادی میں ہوا جہاں 13 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ان حادثات میں کئی گھر مکمل طور پر تباہ جبکہ 50 سے زائد مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ ادھر مشرقی صوبہ پنجاب میں بھی بارش کے دوران مختلف واقعات میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے۔ یہاں بھی زیادہ تر اموات بچوں کی ہوئیں جو دیواریں اور چھتیں گرنے کے سبب جاں بحق ہوئے۔ کراچی میں کرنٹ لگنے سے تین افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ ایک 17 سالہ نوجوان کورنگی کے علاقے میں، ایک 22 سالہ پنکچر مکینک گولیمار میں اور ایک 40 سالہ شخص نیو کراچی میں کرنٹ کا شکار ہوا۔ منظور کالونی میں ایک نئی بنی دیوار اچانک گر گئی، جس کی زد میں آ کر ایک باپ اور اس کا دو سالہ بیٹا جاں بحق ہو گئے، جبکہ گھر کے دیگر افراد زخمی ہو گئے۔ لیاری کی ایک پرانی عمارت میں چھت گرنے سے ایک اور خاندان برباد ہو گیا۔ ایک باپ اور اس کی تین سالہ بچی ملبے تلے دب کر چل بسے، جبکہ دیگر پانچ افراد زخمی ہوئے۔ ملک کے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ منگل تک شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں کا خطرہ برقرار رہے گا۔ اس سے قبل مئی میں بھی ملک بھر میں شدید طوفانوں کے دوران 32 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ رواں برس مون سون کے موسم میں پاکستان نے غیرمعمولی موسمیاتی مظاہر جیسے شدید ژالہ باری اور طوفانی بارشوں کا سامنا کیا ہے۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔ 24 کروڑ سے زائد آبادی والا یہ ملک اب ہر سال زیادہ شدید اور خطرناک موسمی تبدیلیوں کا سامنا کر رہا ہے، جس سے نہ صرف انسانی جانیں بلکہ بنیادی انفراسٹرکچر بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کس علاقے میں ہوئی؟ ملک بھر کے اعداد و شمار جاری

لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا خطرہ.. آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

ایران کے خلاف فتح کا دعویٰ کرنے والے نتن یاہو پر سے ’کئی اسرائیلیوں کا اعتماد اُٹھ رہا ہے‘

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ.. 13 جوان شہید، 14 خوارج واصلِ جہنم

مون سون کی تباہ کاریاں.. کراچی میں باپ بیٹی سمیت ملک بھر میں کم سے کم 32 اموات

سٹیل ڈوم: ترکی کا کئی تہوں پر مشتمل فضائی دفاعی نظام کیا ہے اور یہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سے کتنا مختلف ہے؟

ایران میں گرفتار کیے جانے والے افغان پناہ گزین جن پر اسرائیل کے لیے ’جاسوسی‘ کا الزام ہے

نوجوان مردوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا مگر مدد مانگنے میں ہچکچاہٹ کیوں؟

ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں، تہران چند ماہ میں دوبارہ یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: سربراہ آئی اے ای اے

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 81 افراد ہلاک، اسرائیلی فوج کا حماس کے بانی رہنما حکم العیسیٰ کی ہلاکت کا دعویٰ

اجمل قصاب کے خلاف گواہی دینے والی نو سالہ لڑکی کی زندگی کیسے بدلی؟

بلوچستان میں 5.3 شدت کا زلزلہ۔۔ کتنا نقصان ہوا؟

شیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

انسانی ڈی این اے مصنوعی طور پر تیار کرنے کا متنازع منصوبہ: ’جِن بوتل سے نکل چکا ہے‘

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کے 26 ارکان معطل

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی