پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کے 26 ارکان معطل


اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے 26 اپوزیشن ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کرتے ہوئے ان کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا بھی اعلان کردیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق اپوزیشن کے 26 ارکان کے خلاف ہنگامہ آرائی، نعرے، دھکم پیل اور دستاویزات پھاڑنے پر کارروائی کی گئی۔ معطل ارکان میں ملک فہد مسعود، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللہ خان، محمد انصر اقبال، علی آصف، ذوالفقار علی، احمد مجتبیٰ چوہدری، شاہد جاوید، محمد اسماعیل، خیال احمد، شہباز احمد، طیب رشید، امتیاز محمود، علی امتیاز، راشد طفیل، رائے محمد مرتضیٰ، خالد زبیر نصار، چوہدری محمد اعجاز شفیع، صائمہ کنول، محمد نعیم، سجاد احمد، رانا اورنگزیب، شعیب امیر اور اسامہ اصغر بھی شامل ہیں۔ ہفتے کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 26 ارکان کے خلاف ریفرنس بھیجنے کا کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ارکان کے خلاف ریفرنس آج ہی الیکشن کمیشن بھیج دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا، احتجاج کا حق تسلیم ہے لیکن اس کی حدود آئین، قانون اور قواعد کے تابع ہیں، سسٹم کو یرغمال ہونے نہیں دیں گے، یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کتابیں اُٹھا کر ارکان پر پھینکنے لگ جائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں سب سے زیادہ بارش کس علاقے میں ہوئی؟ ملک بھر کے اعداد و شمار جاری

لینڈ سلائیڈنگ اور طغیانی کا خطرہ.. آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

شمالی وزیرستان میں خودکش حملہ.. 13 جوان شہید، 14 خوارج واصلِ جہنم

مون سون کی تباہ کاریاں.. کراچی میں باپ بیٹی سمیت ملک بھر میں کم سے کم 32 اموات

ایران میں گرفتار کیے جانے والے افغان پناہ گزین جن پر اسرائیل کے لیے ’جاسوسی‘ کا الزام ہے

نوجوان مردوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا مگر مدد مانگنے میں ہچکچاہٹ کیوں؟

ایران کی جوہری تنصیبات مکمل تباہ نہیں ہوئیں، تہران چند ماہ میں دوبارہ یورینیم افزودہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے: سربراہ آئی اے ای اے

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 81 افراد ہلاک، اسرائیلی فوج کا حماس کے بانی رہنما حکم العیسیٰ کی ہلاکت کا دعویٰ

اجمل قصاب کے خلاف گواہی دینے والی نو سالہ لڑکی کی زندگی کیسے بدلی؟

شیفالی زریوالا کی اچانک موت: ’دنیا میں صرف ایک ہی ’کانٹا لگا‘ گرل ہو سکتی ہے اور وہ میں ہوں‘

انسانی ڈی این اے مصنوعی طور پر تیار کرنے کا متنازع منصوبہ: ’جِن بوتل سے نکل چکا ہے‘

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، پی ٹی آئی کے 26 ارکان معطل

لیاری کے نوجوان کی محبت میں تیونس سے آئی لڑکی کی شادی کیوں ٹوٹی؟ الزامات سن کر سسرال والے بھی خاموش نہ رہ سکے

سوات میں سیلابی ریلے سے 10 افراد کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ، مبینہ غفلت پر تحقیقات اور ڈپٹی کمشنر سوات معطل

سوات میں سیلابی ریلے سے 10 افراد کی ہلاکت پر احتجاجی مظاہرہ، مبینہ غفلت پر تحقیقات شروع

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی