انڈیا میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ، تین افراد ہلاک 50 زخمی


انڈیا کے ایک مندر کے باہر مذہبی رسومات کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق واقعہ ریاست اوڈیشہ کے علاقے پوری رتھ یاترا میں اس وقت پیش آیا جب دیوتاؤں جگن ناتھ، بالابھدرا اور دیوی شوبھادرا کی مورتیاں لانے والی گاڑی جگن ناتھ مندر سے تقریباً تین کلومیٹر دور شری گنڈیچا کے مندر کے قریب سے گزر رہی تھی اور یہیں سے یاترا کا سلسلسہ شروع ہوا تھا۔ضلع پوری کے کلکٹر کا کہنا ہے کہ واقعہ اتوار کو علی الصبح چار بجے اس وقت پیش آیا جب سینکڑوں کی تعداد میں یاتری مندر کے قریب جمع تھے۔ان کے مطابق زخمی افراد کو ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک ہے۔مرنے والوں کی شناخت بسنتی ساہو، پریماکات، موہنتی اور پراواتی داس کے نام سے ہوئی ہے، ان میں سے ایک کا تعلق بولاگڑھ جبکہ باقی کا تعلق بالی پٹنہ سے تھا۔حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور اس بات کی تحقیقات بھی کی جا رہی ہے کہ بھگدڑ مچنے کی وجہ کیا تھی۔خیال رہے انڈیا میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے دوران پہلے بھی اس قسم کے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔پچھلے مہینے مغربی ساحلی ریاست گوا کے ایک مندر میں بھگدڑ مچنے سے چھ افراد ہلاک جبکہ 55 زخمی ہوئے تھے۔برطانوی خبر رساں ایجسنی روئٹرز کے مطابق بھگدڑ مچنے کا واقعہ شیرگاؤ گاؤں میں سالانہ شری لیرائی زترا تہوار کے دوران پیش آیا تھا۔واقعے کے بعد گوا کے ریاستی دارالحکومت پنجم کے ایک پولیس افسر وی ایس چاڈونکر نے بتایا تھا کہ ’عقیدت مند ایک مذہبی تقریب میں شریک تھے کر رہے تھے کہ رسومات کی ادائیگی کے دوران لوگ جذباتی ہو گئے اور بھگدڑ مچ گئی۔انہوں نے کہا کہ ’چھ افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے اور کم از کم آٹھ شدید زخمی ہوئے۔‘اسی طرح جنوری کے اواخر میں اترپردیش کے پریاگ راج میں ہونے والے کمبھ میلے میں بھگدڑ مچنے سے کم سے کم 30 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایئر انڈیا کے طیارے کی تباہی: تفتیش کاروں نے ’تخریب کاری‘ کے امکان کو مسترد نہیں کیا

امریکہ میں ٹک ٹاک کی خریداری کے لیے ’بہت امیر‘ گروپ تلاش کر لیا، صدر ٹرمپ

ایئر فورس کو سیاسی قیادت کے احکامات کے باعث پاکستان کے ہاتھوں نقصان ہوا: انڈین ڈیفنس اتاشی

انڈیا میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ، تین افراد ہلاک 50 زخمی

فلوریڈا سے 40 ممالک کا سفر، امریکی جوڑا جو اپنے بچوں کی ’ورلڈ سکولنگ‘ کر رہا ہے

’تہران اب بھی ایٹمی ہتھیار کے لیے افزودہ یورینیئم تیار کر سکتا ہے‘: امریکی حملے سے ایرانی جوہری تنصیبات کو کتنا نقصان ہوا؟

سب زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی مجموعی دولت کیا ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے

ایران کے خلاف فتح کا دعویٰ کرنے والے نتن یاہو پر سے ’کئی اسرائیلیوں کا اعتماد اُٹھ رہا ہے‘

سٹیل ڈوم: ترکی کا کئی تہوں پر مشتمل فضائی دفاعی نظام کیا ہے اور یہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سے کتنا مختلف ہے؟

ایران میں گرفتار کیے جانے والے افغان پناہ گزین جن پر اسرائیل کے لیے ’جاسوسی‘ کا الزام ہے

یورپ میں گرمیوں کی پہلی ہیٹ ویو: اٹلی میں درجہ حرارت 40 ڈگری، 2500 فوارے نصب

یورپ میں گرمیوں کی پہلی ’ہیٹ ویو‘، روم میں ڈھائی ہزار فوارے نصب

ایئر انڈیا کی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا اور گالم گلوچ، ایک کو حراست میں لے لیا گیا

ایئر انڈیا کی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا، ایک کو حراست میں لے لیا گیا

’آپریشن سندور‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے پراگ جین انڈین خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نئے سربراہ مقرر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی