ایئر انڈیا کے طیارے کی تباہی: تفتیش کاروں نے ’تخریب کاری‘ کے امکان کو مسترد نہیں کیا


انڈین وزیر برائے ایوی ایشن نے کہا ہے کہ ایئر انڈیا کے طیارے کے کریش کے حوالے سے تفتیش کاروں نے تخریب کاری کے امکان کو مسترد نہیں کیا ہے۔عرب نیوز کے مطابق 12 جون کو ایئر انڈیا کا گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن جانے والا طیارہ اڑان بھرنے کے چند ہی سیکنڈ بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں کم سے کم 260 افراد ہلاک ہوئے۔ جبکہ حکام نے طیارے کے بلیک باکس کا معائنہ بھی شروع کر دیا ہوا ہے۔وزارت ایوی ایشن نے تصدیق کی ہے کہ تفتیش کاروں نے حادثے کی جگہ سے بلیک باکس کے دونوں حصے، کاک پٹ وائس ریکارڈر اور فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر، برآمد کر لیے ہیں اور انہیں گذشتہ ہفتے نئی دہلی میں ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو میں لایا گیا۔وزیر مملکت برائے ایوی ایشن مرلی دھر موہول نے سنیچر کی شام این ڈی ٹی وی کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ’ابھی تفتیش جاری ہے۔ لیکن یہ ایک انوکھا واقعہ ہے۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا کہ دونوں انجن ایک ہی وقت میں بند ہوئے ہوں۔‘انہوں نے ایک سوال کے جواب میں ’تخزیب کاری‘ کے امکان کو مسترد نہیں کیا۔مرلی دھر موہول کا کہنا تھا کہ ’ہم اس کی ہر زاویے سے تفتیش کر رہے ہیں تاکہ پتہ چل سکے کہ حادثے کی وجہ کیا تھی۔‘’ہم احمد آباد (ایئرپورٹ) کی گذشتہ 30 دنوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کو دیکھ رہے ہیں، جو مسافر آئے، جو سکریننگ سے گزرے، تمام پاسپورٹ دیکھ رہے ہیں، ہم تمام زاویوں سے اس کی جانچ کر رہے ہیں۔‘12 جون کو ایئر انڈیا کا گجرات کے احمد آباد ایئرپورٹ سے لندن جانے والا طیارہ اڑان بھرنے کے چند ہی سیکنڈ بعد گر کر تباہ ہو گیا تھا۔ (فوٹو: اے ایف پی)بلیک باکس کا ڈیٹا بھی ریکور کر لیا گیا ہے اور حتمی رپورٹ تین مہینوں میں آنے کی توقع ہے۔وزیر مملکت برائے ایوی ایشن نے کہا کہ ’کیا یہ پرندوں کے ٹکرانے کی وجہ سے تھا، کیا انجن میں کوئی تکنیکی مسئلہ تھا، کیا ایندھن کی فراہمی میں کوئی مسئلہ تھا، دونوں انجن ایک ہی وقت میں کیوں بند ہوئے؟ اس سب کا تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلے گا۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

ایئر انڈیا کے طیارے کی تباہی: تفتیش کاروں نے ’تخریب کاری‘ کے امکان کو مسترد نہیں کیا

امریکہ میں ٹک ٹاک کی خریداری کے لیے ’بہت امیر‘ گروپ تلاش کر لیا، صدر ٹرمپ

ایئر فورس کو سیاسی قیادت کے احکامات کے باعث پاکستان کے ہاتھوں نقصان ہوا: انڈین ڈیفنس اتاشی

انڈیا میں مذہبی تقریب کے دوران بھگدڑ، تین افراد ہلاک 50 زخمی

فلوریڈا سے 40 ممالک کا سفر، امریکی جوڑا جو اپنے بچوں کی ’ورلڈ سکولنگ‘ کر رہا ہے

’تہران اب بھی ایٹمی ہتھیار کے لیے افزودہ یورینیئم تیار کر سکتا ہے‘: امریکی حملے سے ایرانی جوہری تنصیبات کو کتنا نقصان ہوا؟

سب زیادہ سبسکرائبرز رکھنے والے یوٹیوبر مسٹر بیسٹ کی مجموعی دولت کیا ایک ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے

ایران کے خلاف فتح کا دعویٰ کرنے والے نتن یاہو پر سے ’کئی اسرائیلیوں کا اعتماد اُٹھ رہا ہے‘

سٹیل ڈوم: ترکی کا کئی تہوں پر مشتمل فضائی دفاعی نظام کیا ہے اور یہ اسرائیل کے آئرن ڈوم سے کتنا مختلف ہے؟

ایران میں گرفتار کیے جانے والے افغان پناہ گزین جن پر اسرائیل کے لیے ’جاسوسی‘ کا الزام ہے

یورپ میں گرمیوں کی پہلی ہیٹ ویو: اٹلی میں درجہ حرارت 40 ڈگری، 2500 فوارے نصب

یورپ میں گرمیوں کی پہلی ’ہیٹ ویو‘، روم میں ڈھائی ہزار فوارے نصب

ایئر انڈیا کی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا اور گالم گلوچ، ایک کو حراست میں لے لیا گیا

ایئر انڈیا کی پرواز میں مسافروں کے درمیان جھگڑا، ایک کو حراست میں لے لیا گیا

’آپریشن سندور‘ میں اہم کردار ادا کرنے والے پراگ جین انڈین خفیہ ایجنسی ’را‘ کے نئے سربراہ مقرر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی