کروڑوں کا جہیز بھی بیٹی کو بچا نہ سکا۔۔ صرف 2 ماہ کی دلہن کی خود کشی ! باپ کو آخری پیغام میں کیا لکھا؟


"میں روزانہ کی ذہنی اذیت برداشت نہیں کر پا رہی۔ نہ جانے کس سے کہوں، سب یہی کہتے ہیں کہ سمجھوتا کرو، زندگی ایسے ہی چلتی ہے، لیکن کوئی میری تکلیف کو نہیں سمجھتا۔ میرے اردگرد سب اداکاری کر رہے ہیں، اور میں خود کو سمجھ نہیں پا رہی کہ کیوں خاموش ہوں یا کیوں ایسی ہو گئی ہوں۔" “میں اپنی باقی زندگی آپ سب پر بوجھ بن کر نہیں گزارنا چاہتی۔ اس بار میں نے کوئی غلطی نہیں کی۔ مجھے یہ زندگی پسند نہیں۔ یہ لوگ مجھے ذہنی طور پر اذیت دیتے ہیں اور وہ (شوہر) جسمانی تشدد کرتا ہے۔ مجھے اپنی زندگی سے نفرت ہو چکی ہے۔ آپ اور امی میری دنیا تھے، آخری سانس تک میرا سہارا رہے، لیکن میں نے آپ کو بہت دکھ دیا۔ آپ کھل کر کچھ کہہ نہیں پا رہے، لیکن مجھے اندازہ ہے کہ آپ کتنے تکلیف میں ہیں۔ مجھے معاف کر دینا بابا۔ سب کچھ ختم ہو چکا ہے، میں جا رہی ہوں۔" تامل ناڈو کے ضلع تروپور سے تعلق رکھنے والی 27 سالہ ریدھیانا نے صرف دو ماہ کی شادی شدہ زندگی کے بعد اپنی جان لے لی۔ یہ کہانی کسی فلم کا منظر نہیں بلکہ جہیز کے بھوت کی بھیانک حقیقت ہے جو آج بھی ہمارے معاشرے کو نگل رہا ہے۔ ریدھیانا کے والد انادورائی کا شمار کامیاب گارمنٹس کاروباری افراد میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی بیٹی کی شادی دھوم دھام سے کی، جس پر تقریباً 2.5 کروڑ روپے خرچ کیے۔ جہیز میں 800 گرام سونا، ایک 70 لاکھ روپے کی ولوا کار اور تقریباً 300 تولے سونا دیا۔ اس کے علاوہ مزید 200 تولے سونے کا وعدہ بھی کیا گیا تھا۔ لیکن شادی کے صرف دس دن بعد ہی حالات بگڑنے لگے۔ سسرال والوں نے ریدھیانا پر مزید جہیز کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق، اسے گھنٹوں کھڑا رکھا جاتا، ذرا سی بات پر سزا دی جاتی، اور شوہر کی طرف سے جسمانی تشدد کیا جاتا۔ دباؤ بڑھتا گیا، یہاں تک کہ 29 جون 2025 کو ریدھیانا نے کہا کہ وہ مندر جا رہی ہے، اور گھر سے نکل گئی۔ راستے میں اس نے اسٹور سے زہریلا مواد خریدا، اور ایک ویران علاقے میں کار روک کر خودکشی کر لی۔ جب گاڑی طویل وقت تک وہیں کھڑی رہی تو مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دی۔ موقع پر پہنچنے پر پولیس کو گاڑی کے اندر سے ریدھیانا کی لاش ملی، جس کے منہ سے زہریلے مادے کے اثرات واضح تھے۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق، اپنی موت سے پہلے ریدھیانا نے اپنے والد کو سات آڈیو وائس میسجز بھیجے۔ ان میں اس نے اپنے سسر، ساس اور شوہر کو اس انتہائی قدم کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ اس نے بتایا کہ اس کا شوہر اسے دھمکیاں دیتا تھا کہ اگر اس نے کسی کو ظلم کی کہانی سنائی تو وہ خودکشی کر لے گا۔ وہ ذہنی اور جسمانی تشدد سے اس قدر تنگ آ چکی تھی کہ اسے لگنے لگا تھا کہ اس کے لیے جینے کا کوئی مطلب نہیں بچا۔ ایک نظام جو بیٹیوں کو تحفہ نہیں، بوجھ سمجھتا ہے اتنی مہنگی شادی، اتنا قیمتی جہیز، اور پھر بھی بیٹی کی عزت اور زندگی محفوظ نہ ہو سکی۔ ریدھیانا کی کہانی ہمیں جھنجھوڑنے کے لیے کافی ہے۔ وہ کسی غریب کی بیٹی نہیں تھی، لیکن ظلم کا سامنا اُسے بھی ویسے ہی کرنا پڑا جیسے ہزاروں اور بیٹیوں کو ہوتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، فرانس میں ریڈ الرٹ، ایفل ٹاور کا بالائی حصہ بند

غزہ میں مرنے والوں کے لواحقین جو اپنے پیاروں کے آخری الفاظ دل سے لگائے زندہ ہیں: ’میں جواب نہ بھی دوں تو پھر بھی مجھ سے بات کرنا‘

ترکی میں پیغمبرِ اسلام کا مبینہ خاکہ چھاپنے پر احتجاج اور چار صحافی گرفتار

حسینہ واجد کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہلاک ہونے والے پہلے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ شروع

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’جوابی کارروائی میں دو شدت پسندوں سمیت تین افراد ہلاک‘

امریکا کی ملک شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم، کیوبا پر سخت پالیسی بحال

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر راکٹ فائر کیے گئے‘

امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق

’ہمارا یہاں کچھ بھی نہیں‘، ایران سے ملک بدر ہو کر افغانستان پہنچے والے لوگوں کی روداد

امریکی سیاست میں ظہران ممدانی کی انٹری، کچھ نیا ہونے والا ہے؟ عامر خاکوانی کا کالم

ریجیم چینج سے سلطنتوں کے قبرستان تک: مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے معاملات میں مداخلت امریکہ کو عموماً مہنگی کیوں پڑتی ہے؟

یہودی اکثریت والے شہر نیویارک نے اسرائیل کے ناقد ظہران ممدانی کو میئر شپ کے لیے کیسے نامزد کیا؟

کروڑوں کا جہیز بھی بیٹی کو بچا نہ سکا۔۔ صرف 2 ماہ کی دلہن کی خود کشی ! باپ کو آخری پیغام میں کیا لکھا؟

ایئر انڈیا کے طیارے کی تباہی: تفتیش کاروں نے ’تخریب کاری‘ کے امکان کو مسترد نہیں کیا

امریکہ میں ٹک ٹاک کی خریداری کے لیے ’بہت امیر‘ گروپ تلاش کر لیا، صدر ٹرمپ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی