امریکا کی ملک شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم، کیوبا پر سخت پالیسی بحال


امریکا نے ملک شام پر عائد اقتصادی پابندیاں اٹھالیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں۔ قبل ازیں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا تھا کہ شام پر 2004 میں لگائی گئی ان پابندیوں کو اٹھایا جائے گا جس میں شامی حکومت کی جائیداد کو منجمد کیا گیا تھا۔ ترجمان نے بتایا کہ سابق شامی صدر بشارالاسد، داعش اور ایرانی اتحادیوں پر پابندیاں برقرار رہیں گی۔ علاوہ ازیں سینئر امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ امریکا شام کو دہشت گردی کی معاون ریاست قرار دینے کے فیصلے کا جائزہ لے رہا ہے، انہوں نے کہا کہ امریکی اقدام شام کی عالمی مالیاتی تنہائی ختم کر دے گا۔ شام کے لیے عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے دروازے کھلنے کا امکان ہے۔ شامی وزیر خارجہ نے امریکا کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پابندیاں اٹھائے جانے سے شام عالمی برادری کے لیے کھل جائے گا، پابندیوں کا خاتمہ تعمیر نو اور ترقی کا راستہ ہموار کرے گا۔ یاد رہے کہ مئی میں شام کے عبوری صدر احمد الشرع کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے سعودی عرب میں ملاقات ہوئی تھی، جس کے بعد امریکی صدر نے ملک شام پر عائد پابندیاں ہٹانے کا حکم دیا تھا۔ دوسری جانب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی پالیسی واپس لیتے ہوئے کیوبا پر سخت پالیسی بحال کردی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کیوبا پر معاشی پابندیاں برقرار رہیں گی۔ امریکی سیاحوں پر کیوبا کا سفر دوبارہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

میگزین میں ’توہین آمیز‘ کارٹون شائع کرنے پر استنبول میں جھڑپیں

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، فرانس میں ریڈ الرٹ، ایفل ٹاور کا بالائی حصہ بند

ٹرمپ اور نتن یاہو کی ملاقات اگلے ہفتے: ’ایران، غزہ، شام اور خطے کے دیگر چیلنجز‘ پر بات چیت متوقع

غزہ میں مرنے والوں کے لواحقین جو اپنے پیاروں کے آخری الفاظ دل سے لگائے زندہ ہیں: ’میں جواب نہ بھی دوں تو پھر بھی مجھ سے بات کرنا‘

ترکی میں پیغمبرِ اسلام کا مبینہ خاکہ چھاپنے پر احتجاج اور چار صحافی گرفتار

حسینہ واجد کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہلاک ہونے والے پہلے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ شروع

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’جوابی کارروائی میں دو شدت پسندوں سمیت تین افراد ہلاک‘

امریکا کی ملک شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم، کیوبا پر سخت پالیسی بحال

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر راکٹ فائر کیے گئے‘

امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق

’ہمارا یہاں کچھ بھی نہیں‘، ایران سے ملک بدر ہو کر افغانستان پہنچے والے لوگوں کی روداد

امریکی سیاست میں ظہران ممدانی کی انٹری، کچھ نیا ہونے والا ہے؟ عامر خاکوانی کا کالم

ریجیم چینج سے سلطنتوں کے قبرستان تک: مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے معاملات میں مداخلت امریکہ کو عموماً مہنگی کیوں پڑتی ہے؟

یہودی اکثریت والے شہر نیویارک نے اسرائیل کے ناقد ظہران ممدانی کو میئر شپ کے لیے کیسے نامزد کیا؟

کروڑوں کا جہیز بھی بیٹی کو بچا نہ سکا۔۔ صرف 2 ماہ کی دلہن کی خود کشی ! باپ کو آخری پیغام میں کیا لکھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی