یورپ میں شدید گرمی کی لہر، فرانس میں ریڈ الرٹ، ایفل ٹاور کا بالائی حصہ بند


یورپ بھر میں شدید گرمی کی لہر نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ فرانس میں درجہ حرارت میں ریکارڈ اضافہ متوقع ہے جس کے باعث منگل کو پیرس میں ریڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ایفل ٹاور کے بلندترین حصے کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا ہے جبکہ پیرس میں آلودگی پھیلانے والی ٹریفک اور تیز رفتاری پر سخت پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔فرانس سمیت یورپ کے کئی ممالک جن میں اٹلی، یونان، بلقان اور جزیرہ نما آئبیرین شامل ہیں، گزشتہ کئی دنوں سے شدید ہیٹ ویو کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث صحت سے متعلق ایمرجنسی الرٹس اور جنگلات میں آگ لگنے کے بڑھتے ہوئے خطرات پر وارننگز جاری کی جا چکی ہیں۔فرانسیسی موسمیاتی ادارے ’میٹیو فرانس‘ کے مطابق ملک بھر کے 16 علاقے شدید گرمی کی زد میں ہیں جبکہ 68 علاقوں بلند ترین ٹمپریچر سے اعتبار سے دوسرے نمبر پر ہیں۔ منگل کو درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ رات کا درجہ حرارت بھی معمول سے کہیں زیادہ یعنی 20 تا 24 ڈگری کے درمیان رہے گا۔ایفل ٹاور کے آپریٹرز نے گرمی کی حالیہ لہر کے پیشِ نظر اس کے بلند ترین حصے کو منگل اور بدھ کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم پہلی اور دوسری منزل تک عوام کی رسائی برقرار ہے۔ اس دوران شہریوں کو دھوپ سے بچاؤ اور زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی تلقین کی گئی ہے۔پیرس کے علاقے ایلے ڈے فرانس میں اوزون کی سطح بڑھنے کے سبب صرف کم آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو مخصوص اوقات میں سڑکوں پر چلنے کی اجازت ہے جبکہ بعض علاقوں میں رفتار کی حد 20 کلومیٹر فی گھنٹہ مقرر کر دی گئی ہے۔فرانسیسی موسمیاتی ادارے ’میٹیو فرانس‘ کے مطابق ملک بھر کے 16 علاقے شدید گرمی کی زد میں ہیں (فائل فوٹو: اے ایف پی)فرانسیسی حکومت کے مطابق گرمی کے باعث تقریباً 1350 سکولوں کو جزوی یا مکمل طور پر بند کیا جا رہا ہے کیونکہ کلاس رومز میں ہوا کی آمدورفت کے ناقص نظام کے سبب بچوں کی طبیعت بگڑنے کی شکایات سامنے آ رہی ہیں۔حکام نے بزرگوں، چھوٹے بچوں اور مریضوں کو خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔’موسمیاتی تبدیلی ہیٹ ویوز کو مزید سنگین بنا رہی ہے‘یونیورسٹی آف ریڈنگ کے ماہرِ موسمیات اکشے دیوراس نے کہا ہے کہ ’ہمیں گرمی کی لہر کو اسی سنجیدگی سے لینا ہو گا جیسے ہم خطرناک طوفانوں کو لیتے ہیں۔‘ایفل ٹاور کے آپریٹرز نے گرمی کی حالیہ لہر کے پیشِ نظر اس کے بلند ترین حصے کو منگل اور بدھ کو بند رکھنے کا اعلان کیا ہے (فوٹو: اے ایف پی)سائنس دانوں کے مطابق انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیاں ایسے شدید موسموں میں مزید تواتر کا سبب بن رہی ہیں۔یورپ کے دیگر ممالک میں بھی الرٹ جاریدوسری جانب پرتگال، سپین، اٹلی، کروشیا، مونٹی نیگرو اور ترکیہ میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے۔ پرتگال میں کئی علاقوں کو ریڈ الرٹ سے اورنج الرٹ پر لایا گیا ہے مگر وسطی شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔ دارالحکومت لزبن میں بھی 34 ڈگری متوقع ہے۔سپین کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا جو وہاں جون کے مہینے کے لیے نیا ریکارڈ ہے۔ اٹلی کے 18 شہروں بشمول روم، میلان، ویرونا اور پالرمو  میں ریڈ الرٹ لاگو کر دیا گیا ہے۔اُدھر شمالی اٹلی کے علاقے پیڈمونٹ میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے ایک 70 سالہ شخص کی جان لے لی ہے۔سپین کے جنوبی علاقوں میں درجہ حرارت 46 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا (فائل فوٹو: اے ایف پی)ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں تیز ہواؤں کے باعث جنگل کی آگ نے شدت اختیار کر لی ہے جس کے باعث 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔یونان بھی جنگل کی آگ سے متاثر ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

میگزین میں ’توہین آمیز‘ کارٹون شائع کرنے پر استنبول میں جھڑپیں

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، فرانس میں ریڈ الرٹ، ایفل ٹاور کا بالائی حصہ بند

ٹرمپ اور نتن یاہو کی ملاقات اگلے ہفتے: ’ایران، غزہ، شام اور خطے کے دیگر چیلنجز‘ پر بات چیت متوقع

غزہ میں مرنے والوں کے لواحقین جو اپنے پیاروں کے آخری الفاظ دل سے لگائے زندہ ہیں: ’میں جواب نہ بھی دوں تو پھر بھی مجھ سے بات کرنا‘

ترکی میں پیغمبرِ اسلام کا مبینہ خاکہ چھاپنے پر احتجاج اور چار صحافی گرفتار

حسینہ واجد کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہلاک ہونے والے پہلے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ شروع

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’جوابی کارروائی میں دو شدت پسندوں سمیت تین افراد ہلاک‘

امریکا کی ملک شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم، کیوبا پر سخت پالیسی بحال

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر راکٹ فائر کیے گئے‘

امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق

’ہمارا یہاں کچھ بھی نہیں‘، ایران سے ملک بدر ہو کر افغانستان پہنچے والے لوگوں کی روداد

امریکی سیاست میں ظہران ممدانی کی انٹری، کچھ نیا ہونے والا ہے؟ عامر خاکوانی کا کالم

ریجیم چینج سے سلطنتوں کے قبرستان تک: مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے معاملات میں مداخلت امریکہ کو عموماً مہنگی کیوں پڑتی ہے؟

یہودی اکثریت والے شہر نیویارک نے اسرائیل کے ناقد ظہران ممدانی کو میئر شپ کے لیے کیسے نامزد کیا؟

کروڑوں کا جہیز بھی بیٹی کو بچا نہ سکا۔۔ صرف 2 ماہ کی دلہن کی خود کشی ! باپ کو آخری پیغام میں کیا لکھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی