میگزین میں ’توہین آمیز‘ کارٹون شائع کرنے پر استنبول میں جھڑپیں


ترکیہ کے شہر استنبول میں ایک طنزیہ میگزین کی طرف سے مبینہ گستاخانہ کارٹون شائع کرنے پر جھڑپیں شروع ہو گئیں جس پر پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے ربڑ کی گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل پھینکے۔فرانسیسی نیوز ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پیر کو یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب استنبول کے چیف پراسیکیوٹر نے ’مذہبی اقدار کی بے حُرمتی‘ کرنے پر ’لی مین‘ میگزین کے ایڈیٹر کو گرفتار کرنے کا حکم دیا۔پراسیکیوٹر کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ’26 جون کو لی مین میگزین کی طرف سے ’مذہبی اقدار کی بے حُرمتی کرنے والا کارٹوں چھاپنے پر تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے اور اس میں ملوث افراد کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔‘یہ خبر سنتے ہی مشتعل ہجوم نے ایک بار پر حملہ کر دیا جہاں میگزین کا سٹاف اکثر جاتا ہے اور اس کے بعد پولیس کے ساتھ جھڑپیں شروع ہو گئیں۔ایکس پر ایک پوسٹ میں وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے لکھا کہ کارٹونسٹ، گراف ڈیزائنر اور سٹاف کے دیگر دو ممبران کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔پولیس نے میگزین کے دفتر پر قبضہ کر لیا اور میگزین کے دیگر سینیئر عہدے داران کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے۔لی مین میگزین نے ایکس پر متعدد پوسٹس میں کارٹوں کا دفاع کیا اور کہا کہ اشتعال دلانے کے لیے اس کا غلط مطلب نکالا گیا۔اس میں کہا گیا ہے کہ کارٹونسٹ مظلوم مسلمانوں کی حالت دکھانا چاہتا ہے۔ وہ اسے اسرائیل کے ہاتھوں مارے گئے ایک مسلمان کی تصویر کشی کے ذریعے پیش کرنا چاہتا تھا اس کا کبھی مذہبی اقدار کی بے حرمتی کرنے کا ارادہ نہیں تھا۔وزیر انصاف یلماز نے کہا کہ ’ہمارے عقائد کی بے عزتی کبھی بھی قابل قبول نہیں ہے اور اس کی تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

میگزین میں ’توہین آمیز‘ کارٹون شائع کرنے پر استنبول میں جھڑپیں

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، فرانس میں ریڈ الرٹ، ایفل ٹاور کا بالائی حصہ بند

ٹرمپ اور نتن یاہو کی ملاقات اگلے ہفتے: ’ایران، غزہ، شام اور خطے کے دیگر چیلنجز‘ پر بات چیت متوقع

غزہ میں مرنے والوں کے لواحقین جو اپنے پیاروں کے آخری الفاظ دل سے لگائے زندہ ہیں: ’میں جواب نہ بھی دوں تو پھر بھی مجھ سے بات کرنا‘

ترکی میں پیغمبرِ اسلام کا مبینہ خاکہ چھاپنے پر احتجاج اور چار صحافی گرفتار

حسینہ واجد کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہلاک ہونے والے پہلے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ شروع

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’جوابی کارروائی میں دو شدت پسندوں سمیت تین افراد ہلاک‘

امریکا کی ملک شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم، کیوبا پر سخت پالیسی بحال

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر راکٹ فائر کیے گئے‘

امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق

’ہمارا یہاں کچھ بھی نہیں‘، ایران سے ملک بدر ہو کر افغانستان پہنچے والے لوگوں کی روداد

امریکی سیاست میں ظہران ممدانی کی انٹری، کچھ نیا ہونے والا ہے؟ عامر خاکوانی کا کالم

ریجیم چینج سے سلطنتوں کے قبرستان تک: مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے معاملات میں مداخلت امریکہ کو عموماً مہنگی کیوں پڑتی ہے؟

یہودی اکثریت والے شہر نیویارک نے اسرائیل کے ناقد ظہران ممدانی کو میئر شپ کے لیے کیسے نامزد کیا؟

کروڑوں کا جہیز بھی بیٹی کو بچا نہ سکا۔۔ صرف 2 ماہ کی دلہن کی خود کشی ! باپ کو آخری پیغام میں کیا لکھا؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی