حسینہ واجد کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہلاک ہونے والے پہلے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ شروع


بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے پیر کو گذشتہ برس احتجاج کے دوران ہلاک ہونے والے طالب علم ابو سعید کے قتل کا مقدمہ شروع کر دیا ہے۔ یہ وہی طالب علم ہیں جن کا قتل ملک گیر مظاہروں کا سبب بنا تھا، اور جس کے نتیجے میں وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہو گئی تھی۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 23 سالہ ابوسعید کی رنگپور شہر میں ہلاک ہوئے تھے۔ وہ پولیس کے مظاہرین پر کریک ڈاؤن کے دوران ہلاک ہونے والے پہلے طالب علم تھے۔16 جولائی 2024 کو ان کے آخری لمحات کی فوٹیج، جس میں انہوں نے گولی لگنے سے قبل اپنے بازو پھیلائے ہوئے تھے، شیخ حسینہ واجد کے زوال کے بعد بنگلہ دیشی ٹیلی ویژن پر بار بار دکھائی گئی۔بنگلہ دیش کے جنگی جرائم کے ٹریبونل کے استغاثہ نے اس قتل کے سلسلے میں 30 افراد پر فرد جرم عائد کی ہے۔ لیکن صرف چار ہی حراست میں ہیں جن میں دو پولیس افسر، ایک یونیورسٹی اہلکار اور ایک طالب علم رہنما شامل ہیں، جبکہ باقی 26 کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔شیخ حسینہ کے اقتدار میں رہنے کی کوشش کے دوران مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں اقوام متحدہ کے مطابق گذشتہ برس جولائی اور اگست کے درمیان 14 سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام نے کہا کہ عدالت نے باضابطہ الزامات کو قبول کر لیا ہے اور مقدمے کی سماعت شروع ہو گئی ہے۔انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم نے بتایا ہے کہ شیخ حسینہ نے اس وقت کے وزیر داخلہ کو مہلک ہتھیار استعمال کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس وقت کے انسپکٹر جنرل آف پولیس نے اس ہدایت پر عمل کیا، اور سینیئر پولیس افسران کے ماتحت فورسز نے حکم پر عمل کیا۔‘ابو سعید کے آخری لمحات کی فوٹیج شیخ حسینہ واجد کے زوال کے بعد بنگلہ دیشی ٹیلی ویژن پر بار بار دکھائی گئی۔ (فوٹو: ایکس)یونیورسٹی انتظامیہ کے سینیئر ارکان نے بھی احتجاج کو کچلنے کی کارروائی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔‘ان میں ان میں بیگم روقیہ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر حسیب الرشید بھی شامل ہیں۔ابو سعید کے قتل کے مقدمے کا آغاز طلبا کی احتجاجی تحریک کے ایک برس پورے ہونے سے ایک دن پہلے ہوا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، فرانس میں ریڈ الرٹ، ایفل ٹاور کا بالائی حصہ بند

ٹرمپ اور نتن یاہو کی ملاقات اگلے ہفتے: ’ایران، غزہ، شام اور خطے کے دیگر چیلنجز‘ پر بات چیت متوقع

غزہ میں مرنے والوں کے لواحقین جو اپنے پیاروں کے آخری الفاظ دل سے لگائے زندہ ہیں: ’میں جواب نہ بھی دوں تو پھر بھی مجھ سے بات کرنا‘

ترکی میں پیغمبرِ اسلام کا مبینہ خاکہ چھاپنے پر احتجاج اور چار صحافی گرفتار

حسینہ واجد کے خلاف احتجاجی تحریک میں ہلاک ہونے والے پہلے طالبعلم کے قتل کا مقدمہ شروع

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’جوابی کارروائی میں دو شدت پسندوں سمیت تین افراد ہلاک‘

امریکا کی ملک شام پر عائد اقتصادی پابندیاں ختم، کیوبا پر سخت پالیسی بحال

مستونگ میں مسلح افراد کا سرکاری دفتر اور بینکوں پر حملہ: ’پولیس اہلکاروں کے پہنچنے پر راکٹ فائر کیے گئے‘

امریکی حملے میں ’تباہ‘ ہونے والی ایرانی جوہری تنصیب ’فردو‘ کی تازہ سیٹلائٹ تصاویر میں بھاری مشینری کی موجودگی کی تصدیق

’ہمارا یہاں کچھ بھی نہیں‘، ایران سے ملک بدر ہو کر افغانستان پہنچے والے لوگوں کی روداد

امریکی سیاست میں ظہران ممدانی کی انٹری، کچھ نیا ہونے والا ہے؟ عامر خاکوانی کا کالم

ریجیم چینج سے سلطنتوں کے قبرستان تک: مشرق وسطیٰ اور ایشیا کے معاملات میں مداخلت امریکہ کو عموماً مہنگی کیوں پڑتی ہے؟

یہودی اکثریت والے شہر نیویارک نے اسرائیل کے ناقد ظہران ممدانی کو میئر شپ کے لیے کیسے نامزد کیا؟

کروڑوں کا جہیز بھی بیٹی کو بچا نہ سکا۔۔ صرف 2 ماہ کی دلہن کی خود کشی ! باپ کو آخری پیغام میں کیا لکھا؟

ایئر انڈیا کے طیارے کی تباہی: تفتیش کاروں نے ’تخریب کاری‘ کے امکان کو مسترد نہیں کیا

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی