رونالڈو کا سعودی عرب میں مستقل رہائش سے متعلق بڑا فیصلہ


عالمی شہرت یافتہ اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے سعودی عرب میں مستقل رہائش کی خواہش کا اظہار کردیا۔ النصر کلب کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں رونالڈو نے کہا کہ وہ اپنی باقی زندگی سعودی عرب میں گزارنا چاہتے ہیں۔ سعودی عرب ایک پرامن اور محفوظ ملک ہے جہاں وہ اور ان کا خاندان خود کو گھر جیسے ماحول میں محسوس کرتے ہیں۔رونالڈو نے کہا کہ میرا خاندان ہمیشہ میرے فیصلوں کی حمایت کرتا ہے اور ہم یہاں سعودی عرب میں بہت خوش ہیں، اسی لیے ہم نے یہاں اپنی زندگی بسانے کا فیصلہ کیا ہے۔40 سالہ پرتگالی فارورڈ رونالڈو نے 2022 کے اختتام پر مانچسٹر یونائیٹڈ سے علیحدگی کے بعد سعودی کلب النصر میں شمولیت اختیار کی تھی۔ اب انہوں نے اپنے کلب کے ساتھ معاہدہ 2027 تک بڑھا دیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان گزشتہ جمعرات کو کیا گیا۔رونالڈو کا کہنا ہے کہ وہ سعودی کلب کے ساتھ بڑا ٹائٹل جیتنے کے مشن کو مکمل کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے امریکا میں جاری فیفا کلب ورلڈ کپ میں شرکت کی پیشکش کو آرام اور تیاری کے لیے مسترد کر دیا۔رونالڈو کے مطابق سعودی پرو لیگ دنیا کی پانچ بہترین لیگز میں شامل ہے اور 2034 کا فیفا ورلڈ کپ تاریخ کا سب سے خوبصورت ایونٹ ہوگا۔فٹبالر نے سعودی عرب کے کلچر کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہاں لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، اس لیے وہ یہاں زندگی گزارنا چاہتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

رونالڈو کا سعودی عرب میں مستقل رہائش سے متعلق بڑا فیصلہ

کیشو مہاراج کا ٹیسٹ کرکٹ میں بڑا کارنامہ

چھکا مارتے ہی موت کے منہ میں کیسے چلا گیا؟ بلے باز کی اچانک موت کی ویڈیو وائرل

ویسٹ انڈیز کے قومی کرکٹر پر 11 خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی اور ہراسیت کے الزامات

جیولن تھرورز کی عالمی رینکنگ میں ارشد ندیم نے چوتھا نمبر حاصل کر لیا

آئی سی سی کا وائیڈ بال قوانین میں بھی تبدیلی کا اعلان

بنگلا دیشی ٹیم کوبڑا جھٹکا: کپتان نے اہم فیصلہ کردیا

ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بڑا میلہ: شیڈول منظر عام پر آ گیا

ٹی 20 کرکٹ میں پاور پلے کے قانون میں نئی تبدیلیاں

آئی سی سی کے کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیاں: جانئے کیا کیا بدلا ہے؟

وزیراعظم کی ثناء میر سے ملاقات، ہال آف فیم میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی۔

ویسٹ انڈیز کے معروف کرکٹر پر 11 خواتین سے زیادتی کا الزام عائد

ایشین والی بال نیشنز کپ: پاکستانی والی بال ٹیم کا ایئرپورٹ پر تاریخی استقبال

گرلز ٹیم کی نیٹ بال چیمپئن شپ میں بڑی کامیابی، قومی ٹیم نے سعودی عرب کو شکست دے دی

شاہ رخ خان کا پاکستانی ٹیلنٹ پراعتماد، بھارتی شائقین برہم

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی