لائیو: گورنر کی اتنی حیثیت نہیں کہ میری حکومت گرائے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا


اہم نکاتپشاور ہائیکورٹ میں سوات حادثے کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستوں کی سماعتمعیشت میں شفافیت کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے: وزیراعظمپاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر ریکارڈ سطح پر پہنچ گئےگورنر کی اتنی حیثیت نہیں کہ میری حکومت گرائے، وزیراعلٰیخیبر پختوںخوا کے وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے کے گورنر کی اتنی حیثیت نہیں کہ حکومت گرائے۔جمعرات کو پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ گورنر فیصل کریم کنڈی اپنے علاقے سے کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے۔علی امین گنڈاپور نے کہا کہ سوات حادثے میں سیاحوں کی اموات کے بعد واقعے کی انکوائری ہو رہی ہے۔ ’جہاں جس کی غفلت پائی گئی کارروائی کریں گے،‘ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی طاقتور نہیں، تجاوزات جس نے بھی کی ہوں اُن کو ختم کیا جائے گا۔ صوبے میں جہاں پر بھی تجاوزات ہیں اس کے خلاف آپریشن شروع کر رہے ہیں۔پشاور ہائیکورٹ میں سوات حادثے میں جانی نقصان کے بعد دائر درخواستوں کی سماعتپشاور ہائیکورٹ میں سوات حادثے کی تحقیقات اور دریاؤں کو محفوظ بنانے کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت کے دوران صوبائی انسپکشن ٹیم کے سربراہ نے عدالت کو بتایا ہے کہ واقعہ متعدد محکموں کی غفلت اور کوتاہی کے باعث پیش آیا۔پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے سامنے اپنے بیان میں چئیرمین انکوائری کمیٹی نے کہا کہ ’سانحے کے بعد سوات کا دورہ کیا رپورٹ بنا رہے ہیں، مختلف محکموں کی جانب سے کئی کوتاہیاں سامنے آئی ہیں۔‘انہوں نے عدالت کو بتایا کہ جب رپورٹ بنے گی تو تمام چیزیں سامنے لائیں گے۔چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ کمشنر ملاکنڈ اور آر پی او ملاکنڈ باقاعدہ رپورٹ جمع کرائیں۔پاکستان ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میںجاپان کے خلاف فتح، پاکستان ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ 2025 کے فائنل میں پہنچ گیا#Pakistan #netball pic.twitter.com/QgqLmT2LdO— Urdu News (@UrduNewsCom) July 3, 2025 پاکستان ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا ہے۔جنوبی کوریا میں جاری ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپئن شپ 2025 کے سیمی فائنل میچ میں پاکستان نے جاپان کو شکست دے دی ہے۔پاکستان کی ٹیم نے 39 کے مقابلے میں 64 پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی۔معیشت میں شفافیت کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے: وزیراعظموزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم ناگزیر ہے۔جمعرات کو اسلام آباد میں ’کیش لیس و ڈیجیٹل معیشت‘ کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان بنانے، ڈیجیٹل سسٹم کےاستعمال کے  بارے میں آگاہی بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ کیش لیس اکانومی کے حوالے سے قائم کردہ کمیٹیاں تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر قابل عمل  تجاویز پیش کریں۔وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پچھلے اجلاس قائم کی گئی ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہیں۔اجلاس میں ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹیوں نے معیشت کی ڈیجیٹایزیشن کے حوالے سے تجاویز اور حکمت عملی پر بریفنگ دی۔پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر 14 ارب ڈالر سے بڑھ گئےسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ ملکی زرِ مبادلہ کے ذخائر 14 ارب 51 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔بینک کی جانب سے گزشتہ مالی سال کے اختتام پر 30 جون تک پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔بیان کے مطابق ختم ہونے والے مالی سال میں پاکستان کے زرِ مبادلہ کے ذخائر میں پانچ ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔سنہ 2024 کے مالی سال کے اختتام پر پاکستان کے فاریکس ذخائر 9 ارب 39 کروڑ ڈالر ہیں، جو کہ سنہ 2018 کے آغاز کے بعد سے اب تک بلند ترین سطح ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کشمیر میں ’انوکھا‘ ریسکیو آپریشن، جب خواتین نے کندھوں پر اٹھا کر زخمیوں کی جان بچائی

ترسیلات زر کی نئی پالیسی نافذ: صرف 200 ڈالر یا زائد پر مراعات ملیں گی

انسدادِ پولیو مہم میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں: شہباز شریف

کیا وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں چائے بسکٹ پر 11 کروڑ روپے خرچ کیے گئے؟

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں چائے بسکٹ پر 11 کروڑ روپے خرچ، حقیقت کیا ہے؟ 

لائیو: نو مئی مقدمات میں سزا پانے والے چار ملزمان اسلام آباد ہائیکورٹ سے بری

’محرم کے بعد چھٹی پر آؤں گا‘: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جو دوستوں سے کیا وعدہ پورا نہ کرسکے

اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ محرم کی تقریب میں خامنہ ای کی عدم شرکت، کیا رہبر اعلیٰ ابھی بھی خطرے میں ہیں؟

لائیو: گورنر کی اتنی حیثیت نہیں کہ میری حکومت گرائے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا

’محرم کے بعد چھٹی پر آؤں گا‘: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے ’فرض شناس‘ اسسٹنٹ کمشنر جو دوستوں سے کیا وعدہ پورا نہ کرسکے

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ ہضم کرگئی، آ ڈٹ رپورٹ میں انکشاف

لائیو: سوات حادثے کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیٹی کے چیئرمین پشاور ہائیکورٹ میں پیش

لائیو: پشاور ہائیکورٹ میں سوات حادثے کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت

فیصل اسماعیل: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جو افسر بننے کے بعد بھی بزرگوں کے لیے اپنی کرسی چھوڑ دیتے تھے

صوبہ پنجاب میں 5 سے 10 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خطرہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی