انسدادِ پولیو مہم میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں: شہباز شریف


پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم اپنے تمام شراکت داروں کے شکر گزار ہیں جو پولیو کے خاتمے کے حوالے سے حکومت کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں۔وزیراعظم آفس کے مطابق جمعرات کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت اسلام آباد میں انسدادِ پولیو کی ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے شکر گزار ہیں جو انسدادِ پولیو مہم میں پاکستان کا ہر طرح سے ساتھ دے رہے ہیں۔‘’پاکستان میں انسداد پولیو مہم میں بل گیٹس فاؤنڈیشن سمیت تمام شراکت داروں نے بہت اہم اور قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ اجلاس کو انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔‘وزیراعظم شہباز شریف نے انسداد پولیو کے لیے کوششیں مزید تیز کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ’ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔‘’پولیو ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے، صوبائی حکومتوں سمیت تمام  فریقوں کو پولیو کے خاتمے کے لیے یکجان ہو کر کام کرنا ہوگا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’تمام تر مشکلات اور چیلنجز کے باوجود حکومت انسداد پولیو کے ہدف کو جلد حاصل کر لے گی، ہم پاکستان کے ہر بچے کو پولیو جیسے موذی مرض سے بچانے اور پولیو فری پاکستان کا عزم کرتے ہیں۔‘’ہمیں پوری لگن کے ساتھ اس امر کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہر بچے کو ویکسین کی متعدد خوراکیں ملیں اور وہ پولیو سے محفوظ رہے، فرنٹ لائن ورکرز کی لگن، حکومتی عزم اور پارٹنرز کے تعاون سے پاکستان نے پولیو کے خلاف اہم پیش رفت کی ہے۔‘ وزیراعظم نے کہا کہ ’انسداد پولیو کے لیے صوبائی، گلگت بلتستان اور کشمیر کی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں۔‘اجلاس کو بتایا گیا کہ جنوبی خیبر پختونخوا کے علاقوں میں پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے لیے ہر ضلعے میں درپیش مسائل کی نسبت سے مخصوص انسداد پولیو مہم تشکیل دی جا رہی ہے۔’پاکستان میں انسداد پولیو مہم نہ صرف بچوں میں پولیو کیسز بلکہ اس کی ماحولیاتی موجودگی کو ختم کرنے میں بھی کوشاں ہیں۔‘پولیو اوور سائٹ بورڈ کے ارکان ریجنل ڈائریکٹر عالمی ادارہ صحت ڈاکٹر حنان بلخی، یونیسیف کے ریجنل ڈائریکٹر سنجے وجے سکیرا، کے ایس ریلیف سعودی عرب کے ڈاکٹر زیاد میمیش، روٹری انٹرنیشنل کے مائیک میکگورن اور ٹرسٹی روٹری کے عزیز میمن بھی اجلاس میں موجود تھے۔اجلاس میں وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال، وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرت، انسداد پولیو پر وزیراعظم کی فوکل پرسن عائشہ رضا فاروق، چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، کشمیر کے چیف سیکریٹریز، چیف کمشنر اسلام آباد، انسداد پولیو کے نیشنل کوآرڈینیٹر اور دیگر اعلٰی سرکاری افسران نے شرکت کی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کشمیر میں ’انوکھا‘ ریسکیو آپریشن، جب خواتین نے کندھوں پر اٹھا کر زخمیوں کی جان بچائی

ترسیلات زر کی نئی پالیسی نافذ: صرف 200 ڈالر یا زائد پر مراعات ملیں گی

انسدادِ پولیو مہم میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں: شہباز شریف

کیا وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں چائے بسکٹ پر 11 کروڑ روپے خرچ کیے گئے؟

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں چائے بسکٹ پر 11 کروڑ روپے خرچ، حقیقت کیا ہے؟ 

لائیو: نو مئی مقدمات میں سزا پانے والے چار ملزمان اسلام آباد ہائیکورٹ سے بری

’محرم کے بعد چھٹی پر آؤں گا‘: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جو دوستوں سے کیا وعدہ پورا نہ کرسکے

اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ محرم کی تقریب میں خامنہ ای کی عدم شرکت، کیا رہبر اعلیٰ ابھی بھی خطرے میں ہیں؟

لائیو: گورنر کی اتنی حیثیت نہیں کہ میری حکومت گرائے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا

’محرم کے بعد چھٹی پر آؤں گا‘: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے ’فرض شناس‘ اسسٹنٹ کمشنر جو دوستوں سے کیا وعدہ پورا نہ کرسکے

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ ہضم کرگئی، آ ڈٹ رپورٹ میں انکشاف

لائیو: سوات حادثے کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیٹی کے چیئرمین پشاور ہائیکورٹ میں پیش

لائیو: پشاور ہائیکورٹ میں سوات حادثے کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت

فیصل اسماعیل: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جو افسر بننے کے بعد بھی بزرگوں کے لیے اپنی کرسی چھوڑ دیتے تھے

صوبہ پنجاب میں 5 سے 10 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خطرہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی