کشمیر میں ’انوکھا‘ ریسکیو آپریشن، جب خواتین نے کندھوں پر اٹھا کر زخمیوں کی جان بچائی


پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ کی خاموش وادیوں میں گذشتہ اتوار کی سہ پہر ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔ یہ دُور افتادہ علاقہ نیلفری چراگاہ کہلاتا ہے جہاں محکمہ جنگلات کی ایک گاڑی اچانک بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں سوار دو افراد، فاریسٹ آفیسر اور ڈرائیور طاہر راٹھور شدید زخمی ہوگئے۔ وہاں اِردگرد 9 خواتین اور ایک کم سن بچی کے علاوہ کوئی موجود نہ تھا۔ اس وقت ان خواتین نے زخمیوں کو کندھوں پر لاد کر چار کلومیٹر پیدل سفر کر کے ریسکیو کیا۔پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر میں نیلفری چراگاہ جیسے کئی علاقے ہیں جہاں مقامی افراد اپنے مال مویشی لے کر جاتے ہیں۔ اس روز وہاں صرف خواتین اور کم سن بچے موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او) حویلی اعجاز قمر میر نے اردو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’یہ گاڑی محکمہ جنگلات کی تھی اور سرکاری رقبے کے معائنے کے لیے بھیجی گئی تھی۔‘’گاڑی میں ڈرائیور طاہر راٹھور اور فاریسٹ آفیسر کے علاوہ دیگر پانچ اہلکار بھی سوار تھے جو بعد میں گاڑی سے اُتر کر پیدل دوسری سائٹ کا معائنہ کرنے چلے گئے تھے۔‘ ان کے مطابق ’اس وزٹ کے لیے مظفرآباد ہیڈ آفس سے باقاعدہ منظوری لی گئی تھی اور محکمے نے معائنے کے لیے فور بائی فور گاڑی فراہم کی تھی۔‘’یہ تمام اہلکار ایک سائٹ کا وزٹ کر کے واپس آرہے تھے۔ ڈرائیور اور ایک فارسٹ آفیسر کو دیگر اہلکاروں نے گاڑی میں واپس بھیج دیا اور خود دوسری سائٹ پر روانہ ہوگئے کیونکہ انہوں نے وہاں رات قیام بھی کرنا تھا۔‘بقول اعجاز قمر میر کا کہنا ہے کہ ’ان علاقوں میں سڑکیں خستہ حال ہیں اور زیادہ تر لوگ پیدل سفر کو ترجییح دیتے ہیں یا پھر فور بائی فور گاڑی کا استعمال کرتے ہیں۔‘ان کے مطابق ’واپس آتے ہوئے اُترائی میں گاڑی کی بریک فیل ہوگئی جس کے باعث وہ تیزی سے نیچے آتی گئی اور ایک مقام پر ٹکرانے کے بعد کھائی میں جا گری۔‘ جب گاڑی کو حادثہ پیش آیا تو وہاں کچھ فاصلے پر چند بچے کھیل رہے تھے جبکہ خواتین اپنے مویشیوں کو چارہ ڈال رہی تھیں۔ چوہدری محمد طارق کی خالہ بھی وہاں موجود تھیں۔ حادثے کے وقت وہاں سرور جان، نذیرہ بیگم، نسیم، شازیہ بانو، سبرینہ بانو، نسرین رحمت بیگم، فرزانہ بیگم اور نسیم اختر موجود تھیں جبکہ ایک کم سن بچی اُن کے پاس وہاں بیٹھی تھی۔چوہدری محمد طارق بتاتے ہیں کہ ’وہاں پر کھیلتے ہوئے بچوں نے دیکھا کہ گاڑی بے قابو ہو کر تیزی سے نیچے کی طرف آکر گری ہے۔ ڈرائیور طاہر راٹھور مسلسل ہارن بجا رہے تھے تاکہ نیچے لوگوں کو معلوم ہو کہ گاڑی کی بریکس فیل ہو چکی ہیں۔‘ان کے مطابق ’اسی دوران گاڑی کھائی میں جا گری اور حادثے کی آواز سنتے ہی خواتین جائے حادثہ پر پہنچ گئیں۔ میری خالہ نے گھر سے چارپائی اٹھائی، اس پر بستر اور تکیہ رکھا اور پتے ڈال کر زخمیوں کے لیے ایک عارضی سٹریچر تیار کیا۔‘’نو خواتین اور ایک کم سن بچی نے مل کر اِس ناممکن نظر آنے والے مشن کو بالآخر ممکن بنانے کا سوچا۔ جائے حادثہ پر انہوں نے دیکھا کہ گاڑی کھائی میں گرنے کے بعد 20 فٹ آگے جا چکی تھی جبکہ زخمی ڈرائیور طاہر راٹھور اور فاریسٹ آفیسر زمین پر پڑے تھے۔‘ چوہدری طارق کہتے ہیں کہ ’خواتین نے زخمیوں کو پانی پلایا اور کم سن بچی دوڑ کر مزید پانی لے آئی۔ خواتین نے طاہر کا موبائل فون نکال کر اُن کے اہلِ خانہ کو اطلاع دی اور زخمیوں کو چارپائیوں پر منتقل کیا اور اپنے کندھوں پر اٹھا کر چار کلومیٹر تک پیدل چلتی رہیں۔‘ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر اعجاز قمر میر کے مطابق ’جائے حادثہ سے قریبی شہر یا ہسپتال تک پہنچنے میں کم سے کم چار گھنٹے لگتے ہیں۔ ان خواتین نے اُنہیں قریبی علاقے تک پہنچایا جہاں مزید شہری اور اُن کے ورثا پہنچ گئے تھے۔‘ ’زخمی ڈرائیور تین گھنٹے تک بات کر رہے تھے تاہم ہسپتال پہنچنے سے ایک گھنٹہ قبل چل بسے، جبکہ فارسٹ آفیسر کو بروقت ہسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ان کا ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا اور اب وہ روبہ صحت ہیں۔‘ڈی ایف او اعجاز قمر اسے ’دنیا کا سب سے انوکھا ریسکیو آپریشن‘ قرار دیتے ہوئے بتاتے ہیں کہ ’یہ خواتین زندہ دِل اور بہادر ہیں۔ ہم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔‘’میرا خیال ہے کہ یہ دنیا کا انوکھا ریسکیو آپریشن ہے جس میں خواتین نے زخمیوں کو اپنی مدد آپ کے تحت شہر تک پہنچایا۔ یہ ایسی خواتین ہیں جو گھریلو کام کاج تو کرتی ہیں لیکن ایسے کاموں کے لیے اُن کا جذبہ کام آتا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کشمیر میں ’انوکھا‘ ریسکیو آپریشن، جب خواتین نے کندھوں پر اٹھا کر زخمیوں کی جان بچائی

ترسیلات زر کی نئی پالیسی نافذ: صرف 200 ڈالر یا زائد پر مراعات ملیں گی

انسدادِ پولیو مہم میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں: شہباز شریف

کیا وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں چائے بسکٹ پر 11 کروڑ روپے خرچ کیے گئے؟

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں چائے بسکٹ پر 11 کروڑ روپے خرچ، حقیقت کیا ہے؟ 

لائیو: نو مئی مقدمات میں سزا پانے والے چار ملزمان اسلام آباد ہائیکورٹ سے بری

’محرم کے بعد چھٹی پر آؤں گا‘: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جو دوستوں سے کیا وعدہ پورا نہ کرسکے

اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ محرم کی تقریب میں خامنہ ای کی عدم شرکت، کیا رہبر اعلیٰ ابھی بھی خطرے میں ہیں؟

لائیو: گورنر کی اتنی حیثیت نہیں کہ میری حکومت گرائے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا

’محرم کے بعد چھٹی پر آؤں گا‘: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے ’فرض شناس‘ اسسٹنٹ کمشنر جو دوستوں سے کیا وعدہ پورا نہ کرسکے

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ ہضم کرگئی، آ ڈٹ رپورٹ میں انکشاف

لائیو: سوات حادثے کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیٹی کے چیئرمین پشاور ہائیکورٹ میں پیش

لائیو: پشاور ہائیکورٹ میں سوات حادثے کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت

فیصل اسماعیل: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جو افسر بننے کے بعد بھی بزرگوں کے لیے اپنی کرسی چھوڑ دیتے تھے

صوبہ پنجاب میں 5 سے 10 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خطرہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی