وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں چائے بسکٹ پر 11 کروڑ روپے خرچ، حقیقت کیا ہے؟ 


پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور کے اخراجات کو کم کرنے کے دعوے کیے تھے مگر حالیہ بجٹ کے اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے اخراجات میں کم ہونے کی بجائے بڑھ گئے ہیں۔بجٹ دستاویزات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے صوابدیدی فنڈز میں سے 50 کروڑ خرچ کیے ہیں جب کہ اس کے لیے صرف پانچ کروڑ روپے مختص کیے گئے تھے۔دستاویزات کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ایک برس کے دوران تحائف اور تفریح کی مد میں 11 کروڑ روپے خرچ کیے جبکہ آئندہ مالی سال کے لیے ’انٹرٹینمنٹ‘ کے لیے وزیراعلیٰ ہاوس کy بجٹ کا تخمینہ 3 کروڑ 85لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔کیا 11 کروڑ چائے بسکٹ اور چائے پر خرچ ہوئے؟خیبرپختونخوا اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے اپنے بیان میں کہا کہ ’وزیراعلیٰ ہاؤس میں چائے بسکٹ پر 11 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں اور وزیراعلیٰ صاحب سادگی کی بات کررہے ہیں۔‘ان کا کہنا ہے کہ ’تفریح کی مد میں بجٹ میں مزید اضافہ کیا گیا جس کے بارے میں کوئی سوال کرنے والا نہیں ہے۔‘’میں نے بسکٹ نہیں کھائے‘دوسری جانب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ان اس معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ ان پر الزام لگایا گیا کہ انہوں نے 11 کروڑ کے بسکٹ کھائے حالانکہ یہ رقم وزیراعلیٰ ہاؤس کے پورے اخراجات پر مشتمل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 11 کروڑ روپے میں سے بیش تر رقم درجہ چہارم کے ملازمین کے کھانے پینے پر خرچ ہوتی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر خدمات انجام دیتے ہیں۔وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ رقم وزیراعلیٰ ہاؤس کے پورے اخراجات پر مشتمل ہے (فائل فوٹو: ویڈیو گریب)وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ ہاؤس کے اخراجات دو ارب روپے جب کہ وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے اخراجات ایک ارب روپے سے زائد ہیں مگر سیاسی انتقام لینے کے لیے صرف انہیں ہدف بنایا جا رہا ہے۔ پشاور کے تجزیہ کار ارشد عزیز ملک کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی دیواریں گرانے سمیت کفایت شعاری کے لیے دعوے کیے تھے جن پر عملی طور پر کوئی کام نہیں ہوا بلکہ الٹا اخراجات میں اضافہ ہوا۔ان کا کہنا تھا ’وزیراعلیٰ کے سیکرٹ فنڈ میں پانچ کروڑ روپے رکھے گئے تھے تاہم رواں مالی سال 20کروڑ خرچ ہوئے۔‘ارشد عزیز ملک نے بتایا کہ سیکرٹ فنڈ کا آڈٹ نہیں ہوتا، یہ پیسے کہاں جاتے ہیں، کس کو دیے جاتے ہیں، یہ وزیراعلیٰ کی مرضی ہے۔‘ ’جو وعدے پی ٹی آئی نے کیے تھے، ان پر وزیراعلیٰ نے یوٹرن لیا، اسی لیے ان کی حکومت پر کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔‘وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے صوابدیدی فنڈز اور تفریح کے بجٹ میں اضافہ کرنے پر پی ٹی آئی کے کارکن بھی اپنی ہی پارٹی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

کشمیر میں ’انوکھا‘ ریسکیو آپریشن، جب خواتین نے کندھوں پر اٹھا کر زخمیوں کی جان بچائی

ترسیلات زر کی نئی پالیسی نافذ: صرف 200 ڈالر یا زائد پر مراعات ملیں گی

انسدادِ پولیو مہم میں پاکستان کا ساتھ دینے پر سعودی ولی عہد کے شکر گزار ہیں: شہباز شریف

کیا وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں چائے بسکٹ پر 11 کروڑ روپے خرچ کیے گئے؟

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں چائے بسکٹ پر 11 کروڑ روپے خرچ، حقیقت کیا ہے؟ 

لائیو: نو مئی مقدمات میں سزا پانے والے چار ملزمان اسلام آباد ہائیکورٹ سے بری

’محرم کے بعد چھٹی پر آؤں گا‘: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جو دوستوں سے کیا وعدہ پورا نہ کرسکے

اپنی رہائشگاہ پر منعقدہ محرم کی تقریب میں خامنہ ای کی عدم شرکت، کیا رہبر اعلیٰ ابھی بھی خطرے میں ہیں؟

لائیو: گورنر کی اتنی حیثیت نہیں کہ میری حکومت گرائے، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا

’محرم کے بعد چھٹی پر آؤں گا‘: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے ’فرض شناس‘ اسسٹنٹ کمشنر جو دوستوں سے کیا وعدہ پورا نہ کرسکے

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ ہضم کرگئی، آ ڈٹ رپورٹ میں انکشاف

لائیو: سوات حادثے کی تحقیقات کرنے والے انکوائری کمیٹی کے چیئرمین پشاور ہائیکورٹ میں پیش

لائیو: پشاور ہائیکورٹ میں سوات حادثے کی تحقیقات کے لیے دائر درخواستوں کی سماعت

فیصل اسماعیل: باجوڑ دھماکے میں ہلاک ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر جو افسر بننے کے بعد بھی بزرگوں کے لیے اپنی کرسی چھوڑ دیتے تھے

صوبہ پنجاب میں 5 سے 10 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا خطرہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی