
لیاری میں عمارت گرنے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 20 افراد کی تدفین کر دی گئی۔
ترجمان ایدھی کے مطابق 20 افراد کی تدفین مواچھ گوٹھ قبرستان میں کی گئی۔
یاد رہے کہ لیاری کے علاقے بغدادی میں جمعہ کو گرنے والی 5 منزلہ عمارت کے ملبے سے اب تک 27 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔
متوفیان کی لاشیں ایدھی فاؤنڈیشن کے سرد خانے میں رکھی گئی تھیں۔