مشکوک شواہد، متنازع اڑان اور کریڈٹ لینے کی دوڑ: کیا واقعی ہوائی جہاز رائٹ بردرز کی ایجاد تھی؟


یہ بظاہر ایک سادہ سا سوال معلوم ہوتا ہے کہ جہاز کس کی ایجاد ہے؟مگر ٹھہریے یہ معاملہ اتنا بھی سادہ نہیں ہے۔ یہ تو ایک صدی پرانا ایک تنازع ہے۔متعدد امریکی یہ سمجھتے ہیں کہ سائیکل کے مکینک اور خود ساختہ انجنیئرز اورویل اور ولبر رائٹ نے ایوی ایشن کی دنیا کی بنیاد رکھی اور سنہ 1903 میں پہلی بار ایک محفوظ پرواز بھری۔ دوسری طرف کئی برازیلین شہریوں کا خیال ہے کہ یہ سہرا کافی کی پیداوار کے لیے معروف کھاتے پیتے گھرانے کے چشم و چراغ البرٹوسینٹوس دیومان نے سنہ 1906 میں پہلی پرواز کی تھی جس کی باقاعدہ پیرس میں انٹرنیشنل ایروناٹیکل فیڈریشن کی طرف سے تصدیق کی گئی۔ اب سوال یہ ہے کہ کس کا دعویٰ سچا ہے؟National Library of Franceالبرٹوسینٹوس دیومان فرانس میں 4-bis کی پرواز پرالبرٹوسینٹوس دیومان کی پہلی عوامی پرواز20 ویں صدی کے آغاز میں درجنوں مؤجد انجن سے چلنے والی ایک مشین بنانے کی کوشش کر رہے تھے جو انسانوں کے فضا میں اڑنے کے دیرینہ خواب کو پورا کر سکے۔بہت سے لوگ پیرس چلے گئے، جو اس وقت ایک فعال ہوائی جہاز کی ترقی کے لیے ایک اچھا مقام سمجھا جاتا تھا۔ شہر میں انجینیئرنگ کے اچھے سکول اور دستیاب وسائل تھے جن سے دھات کاری، میکینکس، فزکس اور کیمسٹری جیسے شعبوں میں تحقیق کے لیے مالی مدد بہم دی جا رہی تھی۔ اس وقت ہوا بازی کے شوقین افراد نے تاریخ کی پہلی پرواز کے بارے میں شرائط کی ایک فہرست ترتیب دی تھی، جس میں بغیر مدد کے ’ٹیک آف‘ اور مسلسل پرواز شامل تھے اور اس کے لیے ضروری یہ تھا کہ اس کا مشاہدہ کیا گیا ہو اور اسے ریکارڈ کیا گیا ہو۔12 نومبر 1906 کو البرٹوسینٹوس دیومان نے 14-bis نامی ہوائی جہاز میں پیرس میں ایک ہجوم کے اوپر سے 220 میٹر بلندی پر پرواز کی اور یہ تمام معیارات پورے کیے۔اگلے سال برازیل کے ہوا باز نے ایک نیا ماڈل ’ڈیموازیل‘ متعارف کروایا، جو دنیا کا پہلا انتہائی ہلکا، بڑے پیمانے پر تیار کیا جانے والا ہوائی جہاز تھا۔Getty Imagesڈیموازیل کی پروازشواہد پیش کرنارائٹ برادران نے یہ دعویٰ 1908 میں کیا کہ دراصل پانچ سال پہلے اڑان بھرنے والے وہ دنیا کے پہلے پائلٹ تھے۔ اس دعوے پر فرانسیسی دنگ رہ گئے۔امریکہ اور یورپ میں ’فلائنگ کلبوں‘ کے درمیان مستقل خطوط کے تبادلے کی وجہ سے وہ جانتے تھے کہ یہ اب دنیا میں پہلے ہوائی جہاز کو متعارف کروانے کی دوڑ ہے جو زمین سے فضا میں متوازن، مسلسل اور محفوظ طریقے سے اڑان بھر سکے۔ مگر یورپ والوں کو رائٹ برادران کے بارے میں سنے کئی برس گزر چکے تھے۔ان دو بھائیوں نے یہ دلیل دی کہ وہ اس حق ایجاد کے منظور ہونے کا انتظار کر رہے تھے اور اس بات سے ڈرتے تھے کہ اگر انھوں نے سر عام سب بتا دیا تو ان کے ’آئیڈیاز‘ چوری ہو جائیں گے۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ شمالی کیرولینا کے کٹی ہاک میں 17 دسمبر 1903 کو صرف پانچ لوگوں نے ’فلائر‘ کو ہوا میں دیکھا تھا۔ اس واقعہ کے قلیل ثبوتوں میں ایک ٹیلی گرام، چند تصاویر اور ’اوروِل‘ کا جریدہ تھا۔ہنریک لِنس ڈی باروس جیسے سائنس دان، جو برازیل کے میوزیم آف آسٹرونومی اینڈ ریلیٹڈ سائنسز کے سابق ڈائریکٹر ہیں کا کہنا ہے کہ اوروِل نے خود اپنی ڈائری میں لکھا ہے کہ ہوا تقریباً 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہے۔ ایک ایسی رفتار جو کسی انجن کی مدد کے بغیر جہاز کو اڑان بھرنے کے لیے کافی تھی۔رائٹ برادران کے حامی یقیناً اس سے متفق نہیں ہیں اور وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ ’فلائر‘ کے بہتر ورژن 1904 اور 1905 کے درمیان تیار کیے گئے تھے یعنی یہ سب 14-bis پیرس کی فضا میں اڑان بھرنے سے قبل ہوا۔Library of Congressرائٹ برادران کی سنہ 1903 میں پرواز کی کوششسمتھسونین کے نیشنل ایئر اینڈ سپیس میوزیم کے کیوریٹر ایمریٹس اور رائٹ برادران کے بارے میں کئی کتابوں کے مصنف مورخ ٹام کراؤچ کہتے ہیں کہ ’17 دسمبر 1903 کی صبح پہلی بار رائٹ برادران نے اچھی طرح سے اڑان بھری تھی کہ وہ اپنے ہی دل میں اس بات پر قائل تھے کہ انھوں نے مسئلہ حل کر لیا ہے۔‘ ٹام کے مطابق ابھی رائٹ برادران کو اپنے طیارے میں بہت بہتری لانی تھی مگر یہ درست ہے کہ انھوں نے ایک طیارہ بنایا تھا اور اس نے اڑان بھی بھری تھی۔بظاہر تمام ’فائن ٹیوننگ‘ خفیہ طور پر کی گئی تھی اور یہ بات اس وقت عیاں ہوئی جب انھوں نے 1908 میں پہلی پرواز کے موجد کے طور پر اپنی آپ کو منوانے کی مہم شروع کی۔رائٹ برادران یورپ کے دورے پر گئے اور فرانس اور اٹلی جیسے ممالک میں 200 سے زیادہ نمائشی پروازوں کے کرتب بھی دکھائے۔ اس دوران ایک پرواز کا مسلسل 124 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا بھی شامل ہے۔ پروفیسر ژاں پیئر بلے کہتے ہیں کہ ’یورپی بادشاہوں کو ہوائی جہاز میں بیٹھنے کا کہا گیا جو کہ ایک اعزاز سمجھا جاتا تھا۔‘اسی وقت جب فرانسیسی ہوا بازی کے علمبردار فرڈینینڈ فیربر جیسے لوگوں نے رائٹ برادران کے پہلے پرواز اڑانے کے دعوے کو یہ کہہ کر قبول کیا کہ ایک پرواز بھرنے کے قابل ہوائی جہاز راتوں رات ایجاد نہیں ہو سکتا۔کیٹاپلٹ کی بدولت اڑانیورپ میں نمائش کے لیے اپ گریڈ شدہ فلائر طیاروں میں کوئی پہیے نہیں تھے اور انھیں لانچ کرنے کے لیے ایک ’کیٹاپلٹ‘ کی ضرورت تھی۔ یہ بحث کا ایک اہم نکتہ بن گیا۔ناقدین کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز کا انجن اتنا مضبوط نہیں تھا اور جہاز صرف ’کیٹاپلٹ‘ کی بدولت اڑان بھرتا تھا، جبکہ دوسروں کا کہنا ہے کہ ’کیٹاپلٹ‘ کا استعمال اس لیے کیا گیا تھا کہ رائٹ برادران کسی بھی علاقے سے ’ٹیک آف‘ کرنے کی قابلیت حاصل کرنا چاہتے تھے۔ BBCلیکن یہاں بحث میں ایک نیا رخ آتا ہے۔ پہلی پرواز بھرنے والے دعوے کے علمبردار صرف سینٹوس دیومان اور رائٹ برادران ہی نہیں تھے۔Getty Imagesگوستاو وائس کوپف ایک جرمن تھا جو امریکہ میں رہتا تھا اور ایک اندازے کے مطابق انھوں نے 1901 میں پرواز بھری تھی۔ نیوزی لینڈ کے رچرڈ پیئرس سے متعلق یہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ انھوں نے مارچ 1903 میں ایک ہوائی جہاز اڑایا تھا۔کچھ ایسے شواہد ہیں کہ جان گڈمین اور ان کے گھر والوں نے سنہ 1871 میں بھی جنوبی افریقی قصبے ہاوک کے مضافات میں دنیا کی پہلی مسافر پرواز اڑائی۔ حالانکہ یہ انجن سے نہیں چلائی گئی تھی۔اس کی وجہ سے ہوا بازی کے کچھ ماہرین کا کہنا ہے کہ ہوائی جہاز کس نے ایجاد کیا اس کے بارے میں ساری بحث دراصل بے معنی ہے۔گنیز آل دی ورلڈز ایئر کرافٹ کے سابق چیف ایڈیٹر پال جیکسن کے مطابق ’ایسی کوئی اچانک ایجاد نہیں تھی کہ ایک دن کوئی اچانک سے جاگا، ایک ڈرائنگ تیار کی اور کہا کہ ’اوہ یہ وہ ہوائی جہاز ہے جو اب فضا میں اڑے گا۔‘انھوں نے مزید کہا کہ یہ ایجاد متعدد لوگوں کی کاوش کا نتیجہ ہے۔پروازوں کی ہیکنگ: کیا جی پی ایس کی جگہ ایٹمی گھڑیاں طیاروں کو محفوظ بنا سکیں گی؟فضا میں طیارے آپس میں تصادم سے کیسے بچتے ہیں اور یہ نظام کیسے کام کرتا ہے؟’پر میں پھنسا پرندہ۔۔۔‘ جنوبی کوریا کی تاریخ کا سب سے جان لیوا طیارہ حادثہ کیسے پیش آیاوہ کمپنیاں جو اپنے ملازمین کو چھٹیاں گزارنے کے لیے ہزاروں ڈالر بھی دیتی ہیںکریڈٹ لینے کی دوڑپال جیکسن کا خیال ہے کہ ہوا بازی کے علمبردار جیسے سانٹوس دیومان، ویسکوف اور بہت سے دوسرے لوگ اس سے زیادہ تعریف کے مستحق ہیں۔برطانوی ماہر ہوا بازی کے مطابق مگر یہ اب بھی وہ لوگ جن کے پاس بڑے نام ہیں اور مہنگے وکیل ہیں وہی آخر میں کریڈٹ حاصل کرتے ہیں۔وہ کہتے ہیں کہ افسوس کی بات یہ ہے کہ اگر آپ 19ویں اور 20ویں صدی کی زیادہ تر ایجادات کو دیکھیں تو وہ عام طور پر غلط لوگوں سے منسوب کی جاتی ہیں۔انھوں نے سکاٹ لینڈ کے سائنسدان الیگزینڈر گراہم بیل کا ذکر کیا جنھیں ٹیلی فون ایجاد کرنے کا سہرا دیا گیا ہے، حالانکہ یہ اب متنازع معاملہ ہے۔ درحقیقت، 2002 میں امریکی کانگریس نے تسلیم کیا کہ اگرچہ اس نے اس آلے کو پیٹنٹ کر لیا تھا، لیکن یہ دراصل ایک غریب اطالوی اینتونیو میوچی نے ایجاد کیا تھا جس نے گراہم بیل سے ایک ورکشاپ پر شراکت داری کی تھی۔Getty Imagesمارشا کمنگز امریکی ایوی ایشن کے علمبردار گلین ہیمنڈ کرٹس کی رشتہ دار ہیں، جن پر پیٹنٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر 1909 میں رائٹ برادران نے مقدمہ دائر کیا تھا۔آج مارشا کمنگز ایک بلاگ پر کام کر رہے ہیں جس میں رائٹ برادران کے دعوؤں کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔ مارشا کمنگز کا کہنا ہے کہ وہ مانتی ہیں کہ رائٹ برادران نے جان بوجھ کر گلین کرٹس جیسے لوگوں کا ذکر تاریخ سے مٹانے کی کوشش کی۔امانڈا رائٹ لین، جو اورول اور ولبر کی نواسی ہیں اور ان کی وراثت کو محفوظ بنانے کے لیے سرگرم ہیں وہ اس خیال سے متفق نہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ جس اورول کو جانتی تھیں، انھیں نہیں لگتا کہ وہ ایسے تھے جو جان بوجھ کر کسی شخص کے پیچھے پڑ جاتے۔وہ کہتی ہیں کہ وہ اس سچائی کا دفاع ضرور کریں گی کہ اورول اور ولبر نے مل کر اس شعبے میں کام کیا۔پی آئی اے: ’عالمی شہرت یافتہ‘ ایئرلائن اپنے سنہرے دور میں کیسی تھی اور اس نے یہ نام کیسے کمایا؟’میں نے تو کلمہ پڑھ لیا تھا‘: ایک چھوٹا سا پرندہ ہوائی جہاز کو کیسے تباہ کر سکتا ہے؟فضائی برتری سمیت وہ عوامل جنھوں نے انڈیا کو 26 رفال طیارے خریدنے پر مجبور کیادوران پرواز مسافر کی موت ہو جائے تو جہاز میں لاش کے ساتھ کیا ہوتا ہے؟مسافر طیارے میں آتشزدگی کے بعد دنیا بھر کی ایئرلائنز سامان میں پاور بینک پر پابندی کیوں عائد کر رہی ہیں؟پروازوں کی ہیکنگ: کیا جی پی ایس کی جگہ ایٹمی گھڑیاں طیاروں کو محفوظ بنا سکیں گی؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

نانگا پربت پر کوہ پیما کی تلاش کا آپریشن ناکام: ’کلارا کیمپ ون اور ٹو کے درمیان پاؤں پھسلنے کے باعث اونچائی سے گریں‘

کراچی میں رہائشی عمارت گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 21 ہو گئی، امدادی سرگرمیاں تاحال جاری

مشکوک شواہد، متنازع اڑان اور کریڈٹ لینے کی دوڑ: کیا واقعی ہوائی جہاز رائٹ بردرز کی ایجاد تھی؟

5 جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، صوبائی وزرا

جب حادثے نے ایک ڈاکٹر کی 12 سالہ یادداشت مٹا دی: ’پرانی ای میلز پڑھ کر پتا چلا کہ میں ایک بُرا آدمی، سخت گیر باس تھا‘

کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ ناصر العزا پہنچ کر اختتام پذیر

خواب لے کر جانے والا اب تابوت میں واپس آئے گا۔۔ جرمنی میں زیرِ تعلیم اس پاکستانی نوجوان کی موت کیسے ہوئی؟

نشتر پارک سے برآمد ہونے والا 9 محرم کا جلوس حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ گیا

لیاری واقعہ : ریسکیو آپریشن تاحال نامکمل ! مرنے والوں کی تعداد 22 ہوگئی

ہماچل پردیش میں سیلاب کے بعد بی جے پی رہنما کی کنگنا رناوت پر تنقید: ’کیا انھیں اپنے ووٹروں کی فکر نہیں؟‘

شام کی نئی ریاستی علامت میں ایک عقاب اور تین ستاروں کی کہانی

امریکی ریاست ٹیکساس میں اچانک آنے والے سیلاب سے 24 افراد ہلاک، سمر کیمپ میں موجود بچیوں سمیت 25 لاپتہ

ٹرمپ کا ’بِگ بیوٹی فل بجٹ‘ اور 370 کھرب ڈالر امریکی قرض: کیا عالمی کرنسی خطرے میں پڑ سکتی ہے؟

ٹرمپ کا ’بِگ بیوٹیفُل بجٹ‘ اور 37 کھرب ڈالر امریکی قرض: کیا عالمی کرنسی خطرے میں پڑ سکتی ہے؟

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ، دستی بم برآمد

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی