
کوئٹہ میں نویں محرم الحرام کا شبیہ و ذوالجناح کا ماتمی جلوس دوپہر 2 بجے امام بارگاہ ناصرالعزا سے برآمد ہوا۔
جلوس اپنے مقررہ راستوں میکانگی روڈ، عثمان روڈ سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصر العزا پر پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔
جلوس کے راستوں کو قناتیں اور ٹرک کھڑے کر کے سیل کردیا گیا۔ جلوس کے سیکورٹی کے لیے پولیس، ایف سی اور بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔