نشتر پارک سے برآمد ہونے والا 9 محرم کا جلوس سخت سکیورٹی میں رواں دواں


9 محرم الحرام کو نواسہ رسول حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اُن کے رفقا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جلوس و مجالس کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ کراچی میں نویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمد ہوگیا۔ جلوس اس وقت عزا خانہ زہرہ شاہ خراسان کے قریب پہنچ چکا ہے۔ جلوس سے قبل مرکزی نشتر پارک میں منعقدہ مجلس سے علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کیا۔ جلوس کے شرکا نماز ظہرین ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے مولانا صادق جعفری کی اقتداء میں ادا کی گئی۔ نماز ظہرین کا اہتمام امایہ اسٹوڈنٹس کی جانب سے کیا گیا۔ نماز ظہرین کے بعد جلوس کے شرکا نمائش، صدر، ریڈیو پاکستان، جامع کلاتھ، ڈینسو ہال کھارادر سے ہوتا ہوا حسینیہ ایرانیاں پر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کی قیادت پاک حیدری اسکاؤٹ کرے گا۔ مرکزی جلوس کے موقع پر شہر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جلوس کی گزرگاہ اور اطراف کی گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر سیل کیا گیا ہے جبکہ جلوس کی سکیورٹی کے لیے پولیس و رینجرز بھی تعینات ہے اور جلوس کی سی سی ٹی وی کیمروں سے بھی مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ جلوس روٹ پر واقع بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں سمیت مرکزی جلوس کی نگرانی اور سکیورٹی کے لیے جموعی طور پر پولیس کے 7507 افسران و جوان موجود رہیں گے۔ پولیس کے سینئر افسران سمیت 904 این جی اوز، 6603 ہیڈ کانسٹیبل/ کانسٹیبل ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔ کراچی پولیس کے سینئر افسران سمیت پولیس کے جوانوں کی بھاری نفری 9 محرم الحرام کے جلوسوں اور محافل کی نگرانی پر مامور ہیں۔ 9 محرم الحرام کے جلوس کے لیے ترتیب دیئے گئے ٹریفک کے متبادل روٹس سمیت مرکزی جلوس کے راستوں اور گزرگاہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے افسران اور جوان تعینات ہیں۔ پولیس جلوسوں میں شرکت کرنے والے عزاداروں کو مکمل سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے متعلق پولیس کو مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں۔ کراچی پولیس کے مطابق جلوس برآمد ہونے سے قبل ہی مین نمائش سے ایم اے جناح روڈ تا کھارادر حسینیہ ایرانیہ امام بارگاہ تک روڈ و تمام کٹ ٹریفک کے لیے بند ہیں، صرف بابا اردو چوک کٹ کے قریب راستہ کھلا رکھا گیاہےجہاں سکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے عوام سے گزارش کی ہے کہ متبادل راستوں کے انتخاب کے لیے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 ملائیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

5 جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، صوبائی وزرا

جب حادثے نے ایک ڈاکٹر کی 12 سالہ یادداشت مٹا دی: ’پرانی ای میلز پڑھ کر پتا چلا کہ میں ایک بُرا آدمی، سخت گیر باس تھا‘

کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کا جلوس مقررہ راستوں سے منزل کی جانب رواں دواں

خواب لے کر جانے والا اب تابوت میں واپس آئے گا۔۔ جرمنی میں زیرِ تعلیم اس پاکستانی نوجوان کی موت کیسے ہوئی؟

نشتر پارک سے برآمد ہونے والا 9 محرم کا جلوس سخت سکیورٹی میں رواں دواں

لیاری واقعہ : ریسکیو آپریشن تاحال نامکمل ! مرنے والوں کی تعداد 19 ہوگئی

ہماچل پردیش میں سیلاب کے بعد بی جے پی رہنما کی کنگنا رناوت پر تنقید: ’کیا انھیں اپنے ووٹروں کی فکر نہیں؟‘

شام کی نئی ریاستی علامت میں ایک عقاب اور تین ستاروں کی کہانی

امریکی ریاست ٹیکساس میں اچانک آنے والے سیلاب سے 24 افراد ہلاک، سمر کیمپ میں موجود بچیوں سمیت 25 لاپتہ

ٹرمپ کا ’بِگ بیوٹی فل بجٹ‘ اور 370 کھرب ڈالر امریکی قرض: کیا عالمی کرنسی خطرے میں پڑ سکتی ہے؟

ٹرمپ کا ’بِگ بیوٹیفُل بجٹ‘ اور 37 کھرب ڈالر امریکی قرض: کیا عالمی کرنسی خطرے میں پڑ سکتی ہے؟

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ، دستی بم برآمد

طالبان کا پرچم ماسکو میں: روس کا افغانستان میں حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ زیرِ بحث

پاکستان میں ’امیر آدمی‘ کی گاڑی سستی اور ’عام آدمی‘ کی سواری مہنگی کیوں ہو گئی ہے؟

صوبائی وزیر داخلہ کا 9 محرم الحرام کے جلوس کی سکیورٹی کا جائزہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی