لیاری واقعہ : ریسکیو آپریشن تاحال نامکمل ! مرنے والوں کی تعداد 19 ہوگئی


گزشتہ روز کراچی کے قدیم علاقے لیاری کے بغدادی محلے میں پانچ منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہونے کے واقعے کو اب تک بائیس گھنٹے ہو چکے ہیں لیکن ریسکیو آپریشن مکمل نہیں ہوسکا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اب تک 19 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ 11 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ عمارت کی بیسمنٹ والے حصے کو کلیئر کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر حصوں پر کام جاری ہے۔ مشینری اور تمام ادارے صبح سے موقع پر موجود ہیں، تاہم کچھ بھاری مشینری نجی ذرائع سے بھی منگوائی گئی جس کی فراہمی میں تاخیر نے امدادی کام سست کر دیا۔ ہلاک شدگان میں خواتین، بچے اور بزرگ سب ہی شامل ہیں، جو اس سانحے کی شدت اور انسانی المیے کو نمایاں کرتے ہیں۔ ریسکیو ترجمان حسان نے ’’ہماری ویب‘‘ کو بتایا کہ کل سے جاری آپریشن میں اب تک 19 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ امدادی کارروائی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق عمارت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں مرد اور خواتین شامل ہیں جبکہ ایک خاتون کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں میں پریم، وسیم، دیا لال، کشن، آیوش، کیلاش، پرکاش، جیتن، حور بائی، اوشا، شانی، فاطمہ، پرینیتی، سنگیتا، ارچنا، وندلا شامل ہے۔ کراچی ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ عمارت کو 2022 میں نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں رہائشیوں کو متنبہ کیا گیا کہ عمارت خالی کر دی جائے۔ 2 جون کو متعلقہ ادارے کی جانب سے علاقے میں جا کر باقاعدہ اعلان بھی کیا گیا تھا۔ بلڈنگ کو ان 21 انتہائی خطرناک عمارتوں میں شامل کیا گیا تھا جن میں سے اب تک 14 کو خالی کرایا جا چکا ہے۔ اداروں نے حالیہ دنوں میں لیاری میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف ایکشن بھی لیا ہے۔ تاہم اس واقعے نے ان اقدامات کی موثریت اور عمل درآمد پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ضرور کی جائے گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

5 جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، صوبائی وزرا

جب حادثے نے ایک ڈاکٹر کی 12 سالہ یادداشت مٹا دی: ’پرانی ای میلز پڑھ کر پتا چلا کہ میں ایک بُرا آدمی، سخت گیر باس تھا‘

کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کا جلوس مقررہ راستوں سے منزل کی جانب رواں دواں

خواب لے کر جانے والا اب تابوت میں واپس آئے گا۔۔ جرمنی میں زیرِ تعلیم اس پاکستانی نوجوان کی موت کیسے ہوئی؟

نشتر پارک سے برآمد ہونے والا 9 محرم کا جلوس سخت سکیورٹی میں رواں دواں

لیاری واقعہ : ریسکیو آپریشن تاحال نامکمل ! مرنے والوں کی تعداد 19 ہوگئی

ہماچل پردیش میں سیلاب کے بعد بی جے پی رہنما کی کنگنا رناوت پر تنقید: ’کیا انھیں اپنے ووٹروں کی فکر نہیں؟‘

شام کی نئی ریاستی علامت میں ایک عقاب اور تین ستاروں کی کہانی

امریکی ریاست ٹیکساس میں اچانک آنے والے سیلاب سے 24 افراد ہلاک، سمر کیمپ میں موجود بچیوں سمیت 25 لاپتہ

ٹرمپ کا ’بِگ بیوٹی فل بجٹ‘ اور 370 کھرب ڈالر امریکی قرض: کیا عالمی کرنسی خطرے میں پڑ سکتی ہے؟

ٹرمپ کا ’بِگ بیوٹیفُل بجٹ‘ اور 37 کھرب ڈالر امریکی قرض: کیا عالمی کرنسی خطرے میں پڑ سکتی ہے؟

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ، دستی بم برآمد

طالبان کا پرچم ماسکو میں: روس کا افغانستان میں حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ زیرِ بحث

پاکستان میں ’امیر آدمی‘ کی گاڑی سستی اور ’عام آدمی‘ کی سواری مہنگی کیوں ہو گئی ہے؟

صوبائی وزیر داخلہ کا 9 محرم الحرام کے جلوس کی سکیورٹی کا جائزہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی