سی ٹی ڈی کے ہاتھوں فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ، دستی بم برآمد


کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ خیبر پختونخوا اور پنجاب پولیس نے 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلیے۔ سی ٹی ڈی بنوں ریجن نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر کئی ہائی پروفائل حملوں میں ملوث دہشت گردوں کی نقل و حرکت کے حوالے سے انٹیلی جنس معلومات کے بعد مقامی پولیس کے ساتھ مل کر لکی بنوں روڈ پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق تھانہ سرائے نورنگ لکی مروت کے گاؤں حرامہ کے قریب بھٹانی نہر کچی سڑک پر 25 منٹ تک جاری رہنے والی دو طرفہ فائرنگ کے دوران تین دہشت گرد مارے گئے۔ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت وسیم اللہ عرف عمر خطاب ولد سمیع اللہ، قدرت اللہ عرف ابو بکر ولد رحمت اللہ اور ہجرت اللہ عرف ہجرت ولد شاہ میرکے ناموں سے ہوئی جو گنڈی خان خیل، اور حرم تلہ، گمبیلا، ضلع لکی مروت کے رہائشی ہیں۔ مارے گئے دہشت گردوں کے قبضہ سے 3 کلاشنکوف، 4 دستی بم اور گولیاں برآمد کی گئیں جن کی فرانزک جانچ جاری ہے۔ تینوں دہشت گرد سی ٹی ڈی اور ضلعی پولیس کے متعدد اہلکاروں سمیت قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور براہ راست حملوں میں سرگرم بتائے جاتے ہیں۔ دریں اثناء سی ٹی ڈی اور پنجاب پولیس نے تونسہ اور بہاولپور میں مشترکہ کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 6 خارجی دہشت گرد ہلاک کر دیے۔ تونسہ شریف کے قریب سی ٹی ڈی کے ساتھ مل کر پنجاب پولیس نے تھانہ وہوا کی حدود جادے والی میں فتنہ الہندوستان کے 5 خارجی دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا جبکہ 8 دہشت گردوں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ بہاولپور میں بھی سی ٹی ڈی پنجاب اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے 3 ساتھی فرار ہوگئے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد کے قبضے سے بڑی تعداد میں گولیاں اور دستی بم برآمد کرکے بڑا سانحہ ناکام بنا دیا گیا۔تمام واقعات کے مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

مشکوک شواہد، متنازع اڑان اور کریڈٹ لینے کی دوڑ: کیا واقعی ہوائی جہاز رائٹ بردرز کی ایجاد تھی؟

5 جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، صوبائی وزرا

جب حادثے نے ایک ڈاکٹر کی 12 سالہ یادداشت مٹا دی: ’پرانی ای میلز پڑھ کر پتا چلا کہ میں ایک بُرا آدمی، سخت گیر باس تھا‘

کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ ناصر العزا پہنچ کر اختتام پذیر

خواب لے کر جانے والا اب تابوت میں واپس آئے گا۔۔ جرمنی میں زیرِ تعلیم اس پاکستانی نوجوان کی موت کیسے ہوئی؟

نشتر پارک سے برآمد ہونے والا 9 محرم کا جلوس حسینہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچ گیا

لیاری واقعہ : ریسکیو آپریشن تاحال نامکمل ! مرنے والوں کی تعداد 19 ہوگئی

ہماچل پردیش میں سیلاب کے بعد بی جے پی رہنما کی کنگنا رناوت پر تنقید: ’کیا انھیں اپنے ووٹروں کی فکر نہیں؟‘

شام کی نئی ریاستی علامت میں ایک عقاب اور تین ستاروں کی کہانی

امریکی ریاست ٹیکساس میں اچانک آنے والے سیلاب سے 24 افراد ہلاک، سمر کیمپ میں موجود بچیوں سمیت 25 لاپتہ

ٹرمپ کا ’بِگ بیوٹی فل بجٹ‘ اور 370 کھرب ڈالر امریکی قرض: کیا عالمی کرنسی خطرے میں پڑ سکتی ہے؟

ٹرمپ کا ’بِگ بیوٹیفُل بجٹ‘ اور 37 کھرب ڈالر امریکی قرض: کیا عالمی کرنسی خطرے میں پڑ سکتی ہے؟

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ، دستی بم برآمد

طالبان کا پرچم ماسکو میں: روس کا افغانستان میں حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ زیرِ بحث

پاکستان میں ’امیر آدمی‘ کی گاڑی سستی اور ’عام آدمی‘ کی سواری مہنگی کیوں ہو گئی ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی