خواب لے کر جانے والا اب تابوت میں واپس آئے گا۔۔ جرمنی میں زیرِ تعلیم اس پاکستانی نوجوان کی موت کیسے ہوئی؟


جرمنی کے شہر فرینکفرٹ میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے نے پاکستانی برادری کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان طالب علم، جو شدید گرمی سے بچنے کے لیے دوستوں کے ساتھ جھیل پر گیا تھا، پانی میں نہاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار بیٹھا۔ مومن عثمان، گوجرانوالہ کا رہائشی اور جرمنی کی ٹیکنیکل یونیورسٹی ڈارمشٹاڈ میں ماسٹرز کی تعلیم حاصل کر رہا تھا۔ وہ اپنے ایک قریبی دوست کے ہمراہ فرینکفرٹ کے نواح میں واقع ایک جھیل پر پہنچا، جہاں انہوں نے گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے پانی میں اترنے کا فیصلہ کیا۔ تاہم چند لمحوں بعد مومن اچانک دوست کی نظروں سے اوجھل ہو گیا۔ پہلے تو دوست نے یہی سمجھا کہ شاید وہ کسی جانب تیر کر گیا ہو، لیکن جب کافی وقت گزر گیا اور کوئی سراغ نہ ملا تو تشویش بڑھ گئی۔ جھیل کے اطراف موجود لوگوں نے تلاش شروع کی مگر ناکامی پر فوری طور پر پولیس اور ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی گئی۔ غوطہ خوروں کی مدد سے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد مومن کی لاش جھیل سے نکالی گئی اور اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کی تو یہ خبر نہ صرف مومن کے خاندان بلکہ جرمنی میں مقیم پاکستانی طلبہ اور کمیونٹی کے لیے ایک دل دہلا دینے والا لمحہ بن گئی۔ پاکستانی قونصل جنرل شفاعت کلیم خٹک نے واقعے کے فوراً بعد مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا اور درخواست کی کہ میت کو قانونی کارروائی مکمل ہونے کے فوراً بعد پاکستان منتقل کیا جائے تاکہ لواحقین اپنے بیٹے کی آخری رسومات اپنے وطن میں ادا کر سکیں۔ مرحوم کے جاننے والوں کا کہنا ہے کہ “مومن عثمان بہت ہی اچھا طالب علم تھا۔ ایک اچھا دوست اور کلاس فیلو تھا۔ نیو ہاسٹل میں رہتا تھا۔ مومن ڈگری کے پانچویں سمسٹر میں ترکیہ جانے والوں میں سے ایک تھا۔ سو واپسی پر اس نے ہمیں بھی باہر جانے کے دو سو طریقے بتائے۔ وہ الگ بات کہ ہم جانا نہیں چاہتے، سو ادھر ہی بیٹھے ہیں لیکن وہ آتا جاتا رہا اور بالآخر جرمنی کی ایک جھیل میں سوئمنگ کرتے ہوئے اللہ کو پیارا ہو گیا۔ بہت لائق فائق، ذہین ، ایکٹو اور سنجیدہ نوعیت کا طالب علم تھا البتہ حس مزاح بھی خوب پائی تھی “ مومن عثمان کی ناگہانی موت نے یورپ میں مقیم طلبہ اور نوجوانوں کو ایک بار پھر یہ احساس دلایا ہے کہ قدرتی عناصر سے لاپرواہی کبھی کبھار ناقابل تلافی نقصان کا سبب بن سکتی ہے۔ ایک باصلاحیت نوجوان، جو خواب لے کر دیارِ غیر گیا تھا، وہ واپسی اب ایک تابوت میں کرے گا — یہ دکھ الفاظ سے کہیں بڑا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

5 جولائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، صوبائی وزرا

کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کا جلوس آج 2 بجے برآمد ہوگا

خواب لے کر جانے والا اب تابوت میں واپس آئے گا۔۔ جرمنی میں زیرِ تعلیم اس پاکستانی نوجوان کی موت کیسے ہوئی؟

نشتر پارک سے برآمد ہونے والا 9 محرم کا جلوس سخت سکیورٹی میں رواں دواں

لیاری واقعہ : ریسکیو آپریشن تاحال نامکمل ! مرنے والوں کی تعداد 17 ہوگئی

ہماچل پردیش میں سیلاب کے بعد بی جے پی رہنما کی کنگنا رناوت پر تنقید: ’کیا انھیں اپنے ووٹروں کی فکر نہیں؟‘

شام کی نئی ریاستی علامت میں ایک عقاب اور تین ستاروں کی کہانی

امریکی ریاست ٹیکساس میں اچانک آنے والے سیلاب سے 24 افراد ہلاک، سمر کیمپ میں موجود بچیوں سمیت 25 لاپتہ

ٹرمپ کا ’بِگ بیوٹی فل بجٹ‘ اور 370 کھرب ڈالر امریکی قرض: کیا عالمی کرنسی خطرے میں پڑ سکتی ہے؟

ٹرمپ کا ’بِگ بیوٹیفُل بجٹ‘ اور 37 کھرب ڈالر امریکی قرض: کیا عالمی کرنسی خطرے میں پڑ سکتی ہے؟

سی ٹی ڈی کے ہاتھوں فتنہ الہندوستان کے 9 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ، دستی بم برآمد

طالبان کا پرچم ماسکو میں: روس کا افغانستان میں حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ زیرِ بحث

پاکستان میں ’امیر آدمی‘ کی گاڑی سستی اور ’عام آدمی‘ کی سواری مہنگی کیوں ہو گئی ہے؟

صوبائی وزیر داخلہ کا 9 محرم الحرام کے جلوس کی سکیورٹی کا جائزہ

امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 20 بچیاں لاپتہ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی