کیا آپ سالگرہ کی ٹوپی پہنے اس پیاری سے بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنا نام کمائے گی


بچپن کے وہ سادہ لمحے، جب نہ شہرت کا شور تھا نہ سوشل میڈیا کی چمک، اکثر کیمرے میں قید ہو کر عمر بھر کی یاد بن جاتے ہیں۔ کچھ تصاویر ایسی بھی ہوتی ہیں جو بعد میں ایک حیرت انگیز پہچان کی صورت اختیار کر لیتی ہیں۔ آج ہمارے سامنے ایک ایسی ہی تصویر ہے۔ ایک معصوم سی ہنستی مسکراتی بچی، جسے شاید اُس وقت کوئی نہ پہچانتا ہو، لیکن آج پورا پاکستان اُس کے نام سے واقف ہے۔ جی ہاں، اگر آپ پہچان نہیں پائے تو ہم بتاتے چلیں کہ یہ تصویر دراصل دنانیر مبین کے بچپن کی ہے۔ وہی دنانیر جو سوشل میڈیا پر اپنے منفرد انداز، اسٹائلش لک، اور "پاوری ہو رہی ہے" جیسے وائرل جملے سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچی تھیں۔ دنانیر نے اپنی انٹرنیٹ وائرل ویڈیو کے بعد نہ صرف فیشن اور ایونٹس کی دنیا میں جگہ بنائی بلکہ ڈرامہ انڈسٹری میں بھی قدم رکھ کر خود کو ایک ورسٹائل فنکارہ ثابت کیا۔ حالیہ عرصے میں وہ مختلف گیم شوز اور رئیلٹی سیریز اور ڈراموں میں بھی جلوہ گر ہوتی رہی ہیں، جنہوں نے اُن کی شہرت کو ایک نیا رنگ دیا۔ دنانیر صنف آہن، ویری فلمی، محبت گمشدہ میری اور میم سے محبت میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ احد رضا میر کے ساتھ ان کی جوڑی کو دیکھنے والوں نے خوب پسند کیا۔ اب وہ نہ صرف ایک انفلوئنسر اور اداکارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں بلکہ پاکستان کی نوجوان نسل کے لیے ایک فیشن اور کانفیڈنس آئیکون کے ساتھ مشہور اداکارہ بھی بن چکی ہیں۔ بچپن کی یہ تصویر آج اُن کے مداحوں کے لیے ایک یادگار لمحہ بن گئی ہے۔ ایک یاددہانی کہ خوابوں کی اُڑان کسی بھی لمحے شروع ہو سکتی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

نعمان اعجاز حکومت پر بھڑک اٹھے، وجہ کیا بنی؟

نعمان اعجاز حکومت پر بھڑک اٹھے وجہ کیا بنی؟

کامیڈین کپل شرما کا 63 دنوں میں گیارہ کلو وزن کم کرنے کا راز، 21-21-21 کا اصول

بلاک بسٹر فلمیں، تنہائی اور نیند کی گولیاں: عظیم فلمساز گرو دت کی زندگی کا وہ پہلو جس کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں

گرو دت: کامیابی، تنہائی اور نیند کی گولیاں، عظیم فلمساز کی زندگی کا وہ پہلو جس کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں

پاکستانی فلم ’دیمک‘ اور ’نایاب‘ کی بڑی کامیابی، ایس سی او فلم فیسٹیول میں ایوارڈز جیت لیے

کیا آپ سالگرہ کی ٹوپی پہنے اس پیاری سے بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنا نام کمائے گی

پاکستانی فلم ’دیمک‘ اور ’نایاب‘ کی عالمی سطح پر کامیابی ، ایس سی او فلم فیسٹیول میں ایوارڈز جیت لیے

نورا فتیحی پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ! سیاہ لباس میں روتے ہوئے ویڈیو وائرل

زرنش خان کا میزبان نادیہ خان کی تنقید پر کرارا جواب

پرہیزی کھانے کے باوجود وزن کیوں کم نہیں ہورہا؟ علی طاہر نے درفشاں کی خوراک سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا

شادی کے بعد مجھے 28 سال کا مرد پالنا پڑا۔۔ عورتیں شوہر کی ماں نہ بنیں ! نادیہ جمیل کے بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

انتقام اور سازشیں، کیا ’مرزاپور‘ سیریز کا اختتام چوتھے سیزن پر ہونے جا رہا ہے؟

سیف علی خان کی 15 ہزار کروڑ کی جائیداد اور ’اینیمی پراپرٹی ایکٹ‘ کا تنازع: عدالت کا ایک سال کے اندر فیصلے کا حکم

ساری انڈسٹری تھو تھو کررہی ہے۔۔ صبا فیصل اور یاسر حسین کا نادیہ خان پر کڑا وار ! ایک دوسرے کو کیا کھری کھوٹی سنا دیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی