پرہیزی کھانے کے باوجود وزن کیوں کم نہیں ہورہا؟ علی طاہر نے درفشاں کی خوراک سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا


"دُرفشاں سیلم کو شوٹ پر خاص ڈائٹ فوڈ آتا تھا، لیکن وہ فوراً میٹھے کا آرڈر بھی دے دیتی تھیں۔ کیک، ڈیزرٹس، سب کچھ۔ پھر دونوں کھاتی تھیں، ڈائٹ والا بھی اور اصل والا بھی!" اداکارہ دُرفشاں سیلم نے مختصر عرصے میں جس طرح ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی پہچان بنائی ہے، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔ "جیسے آپ کی مرضی"، "خائی" اور "عشق مرشد" جیسے ہٹ پراجیکٹس کے بعد اب وہ جلد "سانول یار پیا" میں احمد علی اکبر اور فیروز خان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ ہر کردار میں مختلف لک اور اسٹائل کے ساتھ جلوہ گر ہونے والی دُرفشاں نے اپنے اداکاری کے انتخاب سے ہی دل جیتے ہیں۔ تاہم، شہرت کے ساتھ ساتھ دُرفشاں کو ایک اور محاذ پر بھی مسلسل نشانہ بنایا جا رہا ہے، اور وہ ہے ان کا وزن۔ شائقین اور چند ساتھی فنکار جیسے علی گل ملاح اور شمون عباسی بھی ان کے وزن پر تبصرہ کر چکے ہیں، جنہوں نے انہیں ’ہیلدی‘ کہہ کر پکارا۔ حالیہ دنوں میں اداکارہ نے کچھ وزن کم بھی کیا ہے، جس پر ان کے مداحوں نے محبت بھرے پیغامات کے ذریعے خوشی کا اظہار کیا۔ اسی تناظر میں اداکار علی طاہر، جو "جیسے آپ کی مرضی" میں دُرفشاں کے ساتھ کام کر چکے ہیں، نے سماء ٹی وی کے ایک شو میں انکشاف کیا کہ دُرفشاں کی غذا کے معاملے میں دلچسپ عادات ہیں۔ ان کے بقول، سیٹ پر اداکارہ کے لیے خاص ڈائٹ فوڈ آتا تھا، مگر وہ ساتھ ہی میٹھے کی بھی دیوانی ہیں، اس لیے کیک اور دیگر ڈیزرٹس بھی فوراً آرڈر کر دیتی تھیں۔ علی طاہر کے اس ہلکے پھلکے اور مزاحیہ انکشاف نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اس بحث کو چھیڑ دیا ہے کہ فنکاروں کے ظاہری روپ کو لے کر ہمیں کتنا حساس ہونا چاہیے؟ دُرفشاں کی فطری شخصیت اور کھانے سے محبت ہی دراصل اُن کی مقبولیت کی بڑی وجہ ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

نعمان اعجاز حکومت پر بھڑک اٹھے، وجہ کیا بنی؟

نعمان اعجاز حکومت پر بھڑک اٹھے وجہ کیا بنی؟

کامیڈین کپل شرما کا 63 دنوں میں گیارہ کلو وزن کم کرنے کا راز، 21-21-21 کا اصول

بلاک بسٹر فلمیں، تنہائی اور نیند کی گولیاں: عظیم فلمساز گرو دت کی زندگی کا وہ پہلو جس کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں

گرو دت: کامیابی، تنہائی اور نیند کی گولیاں، عظیم فلمساز کی زندگی کا وہ پہلو جس کے بارے میں کم لوگ جانتے ہیں

پاکستانی فلم ’دیمک‘ اور ’نایاب‘ کی بڑی کامیابی، ایس سی او فلم فیسٹیول میں ایوارڈز جیت لیے

کیا آپ سالگرہ کی ٹوپی پہنے اس پیاری سے بچی کو پہچان سکتے ہیں؟ کون جانتا تھا بڑی ہو کر اتنا نام کمائے گی

پاکستانی فلم ’دیمک‘ اور ’نایاب‘ کی عالمی سطح پر کامیابی ، ایس سی او فلم فیسٹیول میں ایوارڈز جیت لیے

نورا فتیحی پر غم کے پہاڑ ٹوٹ پڑے ! سیاہ لباس میں روتے ہوئے ویڈیو وائرل

زرنش خان کا میزبان نادیہ خان کی تنقید پر کرارا جواب

پرہیزی کھانے کے باوجود وزن کیوں کم نہیں ہورہا؟ علی طاہر نے درفشاں کی خوراک سے متعلق دلچسپ انکشاف کردیا

شادی کے بعد مجھے 28 سال کا مرد پالنا پڑا۔۔ عورتیں شوہر کی ماں نہ بنیں ! نادیہ جمیل کے بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی

انتقام اور سازشیں، کیا ’مرزاپور‘ سیریز کا اختتام چوتھے سیزن پر ہونے جا رہا ہے؟

سیف علی خان کی 15 ہزار کروڑ کی جائیداد اور ’اینیمی پراپرٹی ایکٹ‘ کا تنازع: عدالت کا ایک سال کے اندر فیصلے کا حکم

ساری انڈسٹری تھو تھو کررہی ہے۔۔ صبا فیصل اور یاسر حسین کا نادیہ خان پر کڑا وار ! ایک دوسرے کو کیا کھری کھوٹی سنا دیں؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی