ہم پینڈوؤں کو کھانا نہیں دیتے۔۔ کراچی کے ہوٹل میں شہری کے ساتھ کس بات پر ناگوار سلوک ہوا؟


کراچی کے ایک نجی ریسٹورنٹ میں پیش آیا واقعہ اس وقت عوامی توجہ کا مرکز بن گیا جب قومی لباس شلوار قمیض پہنے ایک شہری کو صرف لباس کی بنیاد پر ریسٹورنٹ سے باہر نکال دیا گیا۔ وکیل عبداللطیف، جو خود درخواست گزار ہیں، نے اس معاملے کو معمولی نہ سمجھتے ہوئے کنزیومر کورٹ سے رجوع کرلیا ہے، اور ریسٹورنٹ انتظامیہ کے رویے کو بنیادی انسانی حقوق اور ثقافتی توہین قرار دیا ہے۔ واقعے کی تفصیل کے مطابق عبداللطیف 18 مئی کو کھانے کے لیے اس نجی ریسٹورنٹ پہنچے، جہاں ایک ویٹر نے انہیں دروازے پر ہی روک دیا اور کہا کہ "ہم اس لباس میں کھانا فراہم نہیں کرتے"۔ جب انہوں نے اس رویے پر اعتراض کیا تو منیجر نے سامنے آ کر ان کی شلوار قمیض کو ’چیپ ڈریسنگ‘ کہہ کر مزاق اُڑایا اور مزید کہا کہ "یہاں تماشا نہ لگائیں، ورنہ زبردستی نکال دیں گے۔" عبداللطیف ایڈووکیٹ نے یہ رویہ نہ صرف تضحیک آمیز بلکہ قومی لباس کی توہین قرار دیا اور فوری طور پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کیا۔ ان کے مطابق انہوں نے ریسٹورنٹ کو ایک قانونی نوٹس بھی بھیجا، لیکن انتظامیہ نے نہ تو نوٹس کا کوئی جواب دیا اور نہ ہی کسی معذرت کا عندیہ دیا۔ یہ خاموشی خود اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ اس عمل کو درست سمجھتے ہیں۔ یہ معاملہ صرف ایک فرد کی تذلیل نہیں بلکہ ایک پورے قومی کلچر کی بے توقیری کے مترادف ہے۔ ایک ایسے شہر میں جہاں شلوار قمیض عام لباس ہے، کسی شہری کو صرف لباس کی بنیاد پر رد کر دینا ایک خطرناک رجحان کی عکاسی کرتا ہے۔ سوال یہ بھی ہے کہ کیا ہم اپنی تہذیب، اقدار اور شناخت سے اس حد تک دور ہو چکے ہیں کہ اب ریسٹورنٹس میں داخلے کے لیے بھی مغربی انداز اپنانا لازمی ہو گیا ہے؟

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

وزیراعلیٰ بلوچستان کی ایچ آر سی پی کے وفد سے ملاقات، امن و امان اور انسانی حقوق پر گفتگو

حکومت سندھ اور وفاقی حکومت آمنے سامنے

شمالی کوریا کس طرح روسی سیاحوں کو راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے

پاکستانی اداکاراؤں کی کئی روز پرانی تعفّن زدہ لاشیں اور شوبز میں احساس تنہائی: ساتھی فنکار کیا کر سکتے ہیں؟

ابنِ طفیل: اندلس کے طبیب اور فلسفی جن کی کتاب مغرب میں فلسفہ، ٹارزن اور دی جنگل بُک جیسی کتابوں کی بنیاد بنی

ایئر انڈیا طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ جاری لیکن اب بھی بہت سے سوالات حل طلب: ’فیول کنٹرول سوئچ کس نے بند کیے؟‘

بلوچستان میں پنجاب کے مسافروں کا قتل: ’ایک گھر سے بیک وقت تین جنازوں کے اٹھنے کا صدمہ بیان نہیں کیا جاسکتا‘

پاکستان رینجرز اور پولیس کامنشیات فروشوں اور گٹکا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا میں مبینہ 14 کروڑ روپے سکینڈل کمیٹی کی نذر ہوگیا

تربیلا ڈیم سے پانی کا اخراج شروع، ندیوں میں پانی کی سطح بلند ہونے کا خدشہ

امریکہ نے ایرانی میزائل حملے میں قطر میں واقع العدید ایئربیس پر ’معمولی نقصان‘ کی تصدیق کر دی

امریکی حملوں کے باوجود ایران دوبارہ افزودہ یورینیئم حاصل کر سکتا ہے: سینیئر اسرائیلی اہلکار

’میرا بیٹا بے گناہ تھا، اسے کیوں مارا گیا‘: ژوب میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو مسافر جنھیں بسوں سے اتار کر قتل کیا گیا

ہم پینڈوؤں کو کھانا نہیں دیتے۔۔ کراچی کے ہوٹل میں شہری کے ساتھ کس بات پر ناگوار سلوک ہوا؟

حمیرا اصغر کی لاہور میں تدفین: اداکارہ کی موت سے جڑے اہم سوالوں کے جواب

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی