سہ روزہ شاقلشٹ فیسٹیول کھوت تورکھو چترال اپر میں اختتام پذیر


خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام اپر چترال کی وادی تورکھو میں منعقدہ تین روزہ شاقلشٹ فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل منیجر خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی محمد علی سید تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم محمد علی سید نے کہاکہ ڈپٹی اسپیکرصوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا ثریا بی بی کی ہدایات پر شاقلشٹ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوئے۔ شاقلشٹ فیسٹیول سے اپر چترال میں سیاحت کو فروغ ملے گا اور اس وادی کی جانب سیاحوں کا رخ بڑھے گا۔ فٹبال کا فائنل الشباب( FC) مداک نے (Felly FC) کوشٹ کو پنلٹی شوٹ کے ذریعے شکست دی۔ کرکٹ کے فائنل میں اسٹار الیون تریچ نے ہیڈ کوارٹر بونی کو ہرا کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ والی بال کے فائنل میں شوتخر والی بال ٹیم کھوت والی بال ٹیم کو ہرا کر فاتح قرار پائی جبکہ پاٹیک دیک کے مقابلے میں پھور کھوت کی معروف شخصیت غلام حسین نے کامیابی حاصل کی۔ الشباب (FC) مداک کے نوجوان کھلاڑی مستنصر آف بونی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ جنرل منیجر ٹورازم اتھارٹی محمد علی سید کا مزید کہنا تھا کہ شاقلشٹ فیسٹیول منی شندور میلے جیسا ہے۔ اگلے سال اس فیسٹیول کومزید شایان شان طریقے سے منایا جائے گااورساتھ ہی اس فیسٹیول میں پولو کو بھی شامل کریں گے۔ واضح رہے کہ اس سال شاقلشٹ فیسٹیول خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم کی زیر نگرانی منعقد کیا گیا۔ اس سال کئی ٹیمیں تریچ میر کی طرف جارہی ہیں اور اگست کے آخر تک یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ اس اقدام کا مقصد سیاحوں کا رخ ان خوبصورت وادیوں کی جانب راغب کرنا تھا جس سے اس علاقے میں سیاحت کو مزید فروع ملے گااور لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آسکیں گے۔ آخر میں ونر اور رنر اپ ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اختتامی تقریب سے تحصیل چیئرمین تورکھو موڑکھو جمشید میر نے بھی خطاب کیا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

بیری رچرڈز، دنیائے کرکٹ کا وہ ہیرا جو ’نسل پرستی کی گرد‘ میں چھپ گیا

پہلا ٹی20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان اور انڈیا کا میچ منسوخ

بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست: ’خوشدل کو فخر کے لیے اپنی وکٹ قربان کر دینی چاہیے تھی‘

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا

کیا شاہد آفریدی کی وجہ سے انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والا لیجنڈز کا میچ منسوخ ہو گیا؟

پشاور میں ٹیبل ٹینس کے سنسنی خیز مقابلے اختتام پذیر۔۔ پاکستان بھر کے کھلاڑی شریک

ایران کو شکست دے کر پاکستان نے ایشیئن انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی

’کے ٹو‘ پر غیرملکیوں سمیت چار کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ گئے، افتخار سدپارہ ہلاک

دنیا کے معمر ترین میراتھن رنر فوجا سنگھ روڈ حادثے میں چل بسے

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک، ایک شخص زیرِ حراست

سہ روزہ شاقلشٹ فیسٹیول کھوت تورکھو چترال اپر میں اختتام پذیر

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں ٹریفک حادثے میں ہلاک

لارڈز ٹیسٹ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ نے انڈیا کو 22 رنز سے ہرا دیا

ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم کا 27 رنز پر آؤٹ ہونے کا ریکارڈ: ’مچل سٹارک کی 15 گیندوں پر پانچ وکٹیں، کوئی سرفراز نواز کو یاد نہیں کر رہا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی