پہلا ٹی20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی


تین میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔اتوار کو شیرِ بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میں 111 رنز کا ہدف بنگلہ دیش نے 16 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔بنگلہ دیش کی جانب سے پرویز حیسن ایمان 56 اور ذاکر علی 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ان کے علاوہ تنزید حسن ایک، کپتان لٹن داس ایک اور توحید ہردوئے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے ایک اور سلمان مرزا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل پاکستان کی پوری ٹیم 20ویں اوور کی تیسری گیند پر 110 رنز بنا کر ڈھیر ہو گئی تھی۔پاکستان کی جانب سے فخر زمان 44 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ان کے علاوہ عباس آفریدی 22، خوشدل شاہ 17، صائم ایوب چھ، فہیم اشرف پانچ، محمد حارث چار، کپتان سلمان علی آغا تین، محمد نواز تین رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ابرار احمد صفر کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔بنگلہ دیش کی جانب سے توحید ہردوئے 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے (فوٹو: اے ایف پی)پاکستان کی جانب سے حسن نواز اور سلمان مرزا بغیر کھاتہ کھولے صفر پر آؤٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے تسکین احمد نے تین، مستفیض الرحمان نے دو جبکہ مہدی حسن اور تنظیم حسن ثاقب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کر رہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے کپتان لٹن داس ہیں۔پاکستان کی پلیئنگ الیوناس میچ میں فخر زمان، صائم ایوب، محمد حارث، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، محمد نواز، خوشدل شاہ، فہیم اشرف، عباس آفریدی، سلمان مرزا اور ابرار احمد کی پاکستان کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔بنگلا دیش کی پلیئنگ الیوناس میچ میں پرویز حسین ایمان، تنزید حسن، لٹن داس (کپتان)، توحید ہردوئے، شميم حسین، جاکر علی، ماحدی حسن، رشاد حسین، تنظیم حسن ثاقب، تسکین احمد اور مستفیض الرحمان بنگلہ دیش کی پلیئنگ الیون میں شامل تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پشاور کی 3 سکواش پلیئر بہنیں جن کی راہ سوالات نہ روک سکے

’برقعے کہاں ہیں‘، پشاور کی 3 سکواش پلیئر بہنیں جن کی راہ سوالات نہ روک سکے

بیری رچرڈز، دنیائے کرکٹ کا وہ ہیرا جو ’نسل پرستی کی گرد‘ میں چھپ گیا

پہلا ٹی20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان اور انڈیا کا میچ منسوخ

بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست: ’خوشدل کو فخر کے لیے اپنی وکٹ قربان کر دینی چاہیے تھی‘

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا

کیا شاہد آفریدی کی وجہ سے انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والا لیجنڈز کا میچ منسوخ ہو گیا؟

پشاور میں ٹیبل ٹینس کے سنسنی خیز مقابلے اختتام پذیر۔۔ پاکستان بھر کے کھلاڑی شریک

ایران کو شکست دے کر پاکستان نے ایشیئن انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی

’کے ٹو‘ پر غیرملکیوں سمیت چار کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ گئے، افتخار سدپارہ ہلاک

دنیا کے معمر ترین میراتھن رنر فوجا سنگھ روڈ حادثے میں چل بسے

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک، ایک شخص زیرِ حراست

سہ روزہ شاقلشٹ فیسٹیول کھوت تورکھو چترال اپر میں اختتام پذیر

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں ٹریفک حادثے میں ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی