ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان اور انڈیا کا میچ منسوخ


ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں آج برمنگھم میں کھیلا جانے والا پاکستان اور انڈیا کا میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے منتظمین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر میچ کی منسوخی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے لیے ایک بار پھر خلوص دل سے معذرت خواہ ہیں اور اُمید کرتے ہیں کہ لوگ سمجھ جائیں گے کہ ہم صرف شائقین کے لیے خوشی کے چند لمحات لانا چاہتے تھے۔‘انسٹاگرام پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ ’ہم نے ہمیشہ کرکٹ کو پسند کیا ہے اور اس سے محبت کی ہے، اور ہمارا واحد مقصد شائقین کو کچھ اچھے، خوشی کے لمحات دینا ہے۔‘ ’یہ خبر سننے کے بعد کہ پاکستان ہاکی ٹیم رواں سال انڈیا آئے گی، اور حالیہ انڈیا بمقابلہ پاکستان والی بال اور دیگر بین الاقوامی میچوں کو دیکھنے کے بعد، ہم نے صرف دنیا بھر کے لوگوں کو کچھ خوشگوار یادیں دینے کے لیے ڈبلیو سی ایل میں انڈیا  بمقابلہ پاکستان میچ کو جاری رکھنے کا سوچا تاہم، ہم نے انڈیا بمقابلہ پاکستان میچ کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔‘    View this post on Instagram           A post shared by World Championship Of Legends | WCL (@worldchampionshipoflegends)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے مطابق باقی تمام میچز اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ انڈیا میں آئندہ ہونے والے ہاکی ٹورنامنٹس کے لیے ٹیم نہیں بھیجے گا۔فیصلے کی وجہ سکیورٹی خدشات ہیں جو ممکنہ طور پر پاکستان کی آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ میں شرکت کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔یاد رہے کہ ایٹمی طاقت کے حامل ان دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان حالیہ عرصے میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی۔ مئی میں چار روز تک جاری رہنے والی اس جھڑپ کے دوران 70 کے قریب افراد ہلاک ہوئے تھے۔انڈیا میں رواں برس اگست اور ستمبر میں ہونے والے ایشیا کپ میں پاکستان نے شرکت کرنا تھی جس کے لیے ہاکی فیڈریشن نے حکومت سے اجازت طلب کی تھی۔ذرائع کے مطابق پاکستان نومبر میں انڈیا میں ہونے والے جونیئر ورلڈ کپ میں بھی شرکت نہیں کرے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پشاور کی 3 سکواش پلیئر بہنیں جن کی راہ سوالات نہ روک سکے

’برقعے کہاں ہیں‘، پشاور کی 3 سکواش پلیئر بہنیں جن کی راہ سوالات نہ روک سکے

بیری رچرڈز، دنیائے کرکٹ کا وہ ہیرا جو ’نسل پرستی کی گرد‘ میں چھپ گیا

پہلا ٹی20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان اور انڈیا کا میچ منسوخ

بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست: ’خوشدل کو فخر کے لیے اپنی وکٹ قربان کر دینی چاہیے تھی‘

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا

کیا شاہد آفریدی کی وجہ سے انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والا لیجنڈز کا میچ منسوخ ہو گیا؟

پشاور میں ٹیبل ٹینس کے سنسنی خیز مقابلے اختتام پذیر۔۔ پاکستان بھر کے کھلاڑی شریک

ایران کو شکست دے کر پاکستان نے ایشیئن انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی

’کے ٹو‘ پر غیرملکیوں سمیت چار کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ گئے، افتخار سدپارہ ہلاک

دنیا کے معمر ترین میراتھن رنر فوجا سنگھ روڈ حادثے میں چل بسے

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک، ایک شخص زیرِ حراست

سہ روزہ شاقلشٹ فیسٹیول کھوت تورکھو چترال اپر میں اختتام پذیر

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں ٹریفک حادثے میں ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی