دنیا کے معمر ترین میراتھن رنر فوجا سنگھ روڈ حادثے میں چل بسے


دنیا کے معمر میراتھن رنر کا اعزاز رکھنے والے فوجا سنگھ ایک روڈ حادثے میں 114 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔این ڈی ٹی وی کے مطابق وہ پیر کو جالندھر پٹھان کوٹ ہائی وے پر ایک گاڑی کی زد میں آئے، ان کو فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا تاہم کچھ دیر بعد چل بسے۔رپورٹ کے مطابق فوجا سنگھ انڈین پنجاب کے گاؤں بیاس میں یکم اپریل 1911 کو پیدا ہوئے تھے۔ان کی میت کو سرد خانے میں رکھ دیا گیا ہے کیونکہ ان کے بچے ملک سے باہر مقیم ہیں اور ان کی آمد پر ہی آخری رسومات ادا کی جائیں گی۔واقعے کے بعد پنجاب کے گورنر گلاب چند کٹاریہ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’فوجا سنگھ کے انتقال کے بارے میں جان کر بہت افسوس ہوا اور 114 سال کی عمر میں بھی وہ امید اور ہمت کا ایک جیتا جاگتا نشان تھے، انہوں نے اپنے جذبے سے نسلوں کو متاثر کیا۔‘انہوں نے فوجا سنگھ کے ساتھ اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ ’دسمبر 2024 میں ’نشا مکت‘ ایونٹ کے موقع پر ان سے ملنے کا اعزاز حاصل ہوا، ان کی موجودگی نے اس پورے ایونٹ کو زندگی اور جوش سے بھر دیا تھا۔‘انہوں نے ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔عمر کبھی بھی فوجا سنگھ کی راہ میں رکاوٹ نہ بن سکی، ان کے بیٹے کلدیپ اور اہلیہ کی وفات کے بعد انہیں 89 سال کی عمر میں زندگی گزارنے کا ایک نیا مقصد ملا اور انہوں نے دوڑنا شروع کیا۔فوجا سنگھ نے کئی ممالک میں ہونے والی میراتھن ریسز میں حصہ لیا (فوٹو: اے ایف پی)فوجا سنگھ نے پہلی بار سنہ 2000 میں لندن میراتھن ریس میں حصہ لیا۔ان کے گاؤں کے عمر رسیدہ لوگ ان کو یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ دوڑ کر ایک سے دوسری جگہ تک جانے کے لیے مشہور تھے۔فوجا سنگھ نے لندن، ٹورنٹو اور نیویارک میں ہونے والی 42 کلومیٹر تک کی ریسز میں حصہ لیا۔ ان کی بہترین کارکردگی اس وقت ٹورنٹو میں سامنے آئی جب وہ پانچ گھنٹے، 40 منٹ اور سیکنڈ تک مسلسل دوڑے۔وہ 100 سال کی عمر میں میراتھن ریس کو مکمل کرنے والے واحد رنر تھے۔انہوں نے 101 برس کی عمر میں 2012 میں لندن میں ہونے والی میراتھن میں حصہ لیا تھا جبکہ 90 سال کی کیٹگری کے کئی اعزاز اور ریکارڈ ان کے پاس موجود تھے۔وہ 2004 میں ہونے والی ایتھنز گیمز اور 2012 کے لندن اولمپکس کے مشعل بردار بھی تھے اور کئی سال قبل ڈیوڈ بیکھم اور محمد علی کے ساتھ ایک اشتہار میں بھی نظر آئے تھے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پشاور کی 3 سکواش پلیئر بہنیں جن کی راہ سوالات نہ روک سکے

’برقعے کہاں ہیں‘، پشاور کی 3 سکواش پلیئر بہنیں جن کی راہ سوالات نہ روک سکے

بیری رچرڈز، دنیائے کرکٹ کا وہ ہیرا جو ’نسل پرستی کی گرد‘ میں چھپ گیا

پہلا ٹی20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان اور انڈیا کا میچ منسوخ

بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست: ’خوشدل کو فخر کے لیے اپنی وکٹ قربان کر دینی چاہیے تھی‘

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا

کیا شاہد آفریدی کی وجہ سے انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والا لیجنڈز کا میچ منسوخ ہو گیا؟

پشاور میں ٹیبل ٹینس کے سنسنی خیز مقابلے اختتام پذیر۔۔ پاکستان بھر کے کھلاڑی شریک

ایران کو شکست دے کر پاکستان نے ایشیئن انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی

’کے ٹو‘ پر غیرملکیوں سمیت چار کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ گئے، افتخار سدپارہ ہلاک

دنیا کے معمر ترین میراتھن رنر فوجا سنگھ روڈ حادثے میں چل بسے

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک، ایک شخص زیرِ حراست

سہ روزہ شاقلشٹ فیسٹیول کھوت تورکھو چترال اپر میں اختتام پذیر

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں ٹریفک حادثے میں ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی