’کے ٹو‘ پر غیرملکیوں سمیت چار کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ گئے، افتخار سدپارہ ہلاک


پاکستان کے شمالی علاقوں میں واقع دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’کے ٹو‘ کے کیمپ ون پر برفانی تودے گرنے سے غیرملکیوں سمیت چار کوہ پیما زد میں آ گئے۔الپائن کلب پاکستان کے نائب صدر کرار حیدری کے مطابق جمعے کو دوپہر ڈھائی بجے کے لگ بھگ کے ٹو پر کیمپ ون کے قریب برفانی تودہ گرنے کا واقع پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ یہ جگہ بیس کیمپ سے 500 میٹر اوپر واقع ہے جہاں چار کوہ پیما گرنے والے تودے کی زد میں آئے۔کرار حیدری نے بتایا کہ ایک غیرملکی کوہ پیما کو اس واقعے میں معمولی چوٹیں آئیں جبکہ دیگر دو بچ نکلنے اور بحفاظت بیس کیمپ پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ان کا کہنا تھا کہ اس دوران سکردو کے گاؤں سدپارہ سے تعلق رکھنے والا مقامی کوہ پیما افتخار حسین برفانی تودے تلے دب گیا تھا جن کو بعد ازاں نکالا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔الپائن کلب کے عہدیدار کے مطابق افتخار حسین کی میت کیمپ ون سے نیچے بیس کیمپ تک لائی گئی۔ ’اس حادثے کے بعد مہم پر لے جانے والی متعقلہ کمپنی نے الپائن کلب پاکستان کے صدر میجر جنرل عرفان ارشد سے افتخار حسین کی میت ہیلی کاپٹر کے ذریعے لانے کی باضابطہ درخواست کی۔‘جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) نے اس درخواست کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر منظوری دی جس کے بعد آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر کوہ پیما افتخار حسین کی میت کو کے ٹو کے بیس کیمپ سے سکردو لانے کے لیے ایئر لفٹ کر رہا ہے۔الپائن کلب کے صدر نے کوہ پیما افتخار حسین کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اس دکھ کی گھڑی میں اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید کھیلوں کی خبریں

پشاور کی 3 سکواش پلیئر بہنیں جن کی راہ سوالات نہ روک سکے

’برقعے کہاں ہیں‘، پشاور کی 3 سکواش پلیئر بہنیں جن کی راہ سوالات نہ روک سکے

بیری رچرڈز، دنیائے کرکٹ کا وہ ہیرا جو ’نسل پرستی کی گرد‘ میں چھپ گیا

پہلا ٹی20: بنگلہ دیش نے پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست دے دی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: پاکستان اور انڈیا کا میچ منسوخ

بنگلہ دیش کے ہاتھوں پاکستان کو سات وکٹوں سے شکست: ’خوشدل کو فخر کے لیے اپنی وکٹ قربان کر دینی چاہیے تھی‘

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹی20 میچ آج کھیلا جائے گا

کیا شاہد آفریدی کی وجہ سے انڈیا پاکستان کے درمیان ہونے والا لیجنڈز کا میچ منسوخ ہو گیا؟

پشاور میں ٹیبل ٹینس کے سنسنی خیز مقابلے اختتام پذیر۔۔ پاکستان بھر کے کھلاڑی شریک

ایران کو شکست دے کر پاکستان نے ایشیئن انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ جیت لی

’کے ٹو‘ پر غیرملکیوں سمیت چار کوہ پیما برفانی تودے کی زد میں آ گئے، افتخار سدپارہ ہلاک

دنیا کے معمر ترین میراتھن رنر فوجا سنگھ روڈ حادثے میں چل بسے

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک، ایک شخص زیرِ حراست

سہ روزہ شاقلشٹ فیسٹیول کھوت تورکھو چترال اپر میں اختتام پذیر

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں ٹریفک حادثے میں ہلاک

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی