ایئر انڈیا طیارے کے فیول کنٹرول سوئچز کیپٹن نے بند کیے، وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ


ایئر انڈیا کے تباہ ہونے والے مسافر طیارے سے متعلق امریکی اخبار وال سٹریٹ جنرل نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کہا ہے کہ جہاز کے فیول کنٹرول سوئچز 56 سالہ کیپٹن نے بند کیے تھے۔طیارہ حادثے کی انڈین رپورٹ کا جائزہ لینے والے امریکی عہدیداروں سے واقف افراد نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ دو پائلٹس کے درمیان کاک پٹ میں ہونے والی بات چیت کی ریکارڈنگ سے معلوم ہوتا ہے کہ جہاز کے دونوں اینجنز تک ایندھن کی ترسیل کو کنٹرول کرنے والے سوئچز کو کیپٹن نے بند کر دیا تھا۔رپورٹ کے مطابق بوئنگ طیارے 787 ڈریم لائنر کے رن وے سے ٹیک آف کے دوران فرسٹ آفیسر پائلٹ نے زیادہ تجربہ کار کیپٹن سے پوچھا کہ انہوں نے ’سوئچ کو کٹ آف پوزیشن پر کیوں کر دیا۔‘فرسٹ آفیسر پائلٹ نے حیرت کا اظہار کیا اور پھر گھبرا گئے جبکہ ریکارڈنگ سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ کیپٹن نے اس سوال پر کسی قسم کی پریشانی ظاہر نہیں کی بلکہ پرسکون رہے۔گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی ابتدائی رپورٹ میں بلیک باکس کی ریکارڈنگ سامنے آئی تھی تاہم دو پائلٹس کے درمیان ہونے والی بات چیت میں یہ نشاندہی نہیں کی گئی تھی کہ کس پائلٹ نے کیا کہا ہے۔انڈیا کے ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایک پائلٹ نے ساتھی پائلٹ سے پوچھا کہ انہوں نے سوئچ کی پوزیشن کیوں تبدیل کی ہے جبکہ دوسرے پائلٹ نے انکار کر دیا کہ انہوں نے ایسا نہیں کیا۔ابتدائی رپورٹ میں یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ کیپٹن نے سوئچ بند کر دیا تھا لیکن یہ نہیں بتایا گیا تھا کہ ایسا غلطی سے یا جان بوجھ کر کیا گیا تھا۔تاہم منظر عام پر آنے والی نئی تفصیلات ان واقعات کو سمجھنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں جو 12 جون کو پیش آنے والے حادثے کا سبب بنے۔ڈریمر لائنز 787 کے پائلٹ کیپٹن سومیت سبھروال کئی دہائیوں کا تجربہ رکھتے تھے جبکہ فرسٹ آفیسر کلائیو کنڈر 30 کی دہائی کے اوائل میں تھے اور پروموشن کے لیے بھی بیتاب تھے۔انڈین رپورٹ کا جائزہ لینے والے امریکی پائلٹس کا کہنا ہے کہ کلائیو کنڈر بطور ایکٹو پائلٹ اور فرسٹ آفیسر ممکنہ طور پر جہاز کا کنٹرول سنبھالے ہوئے تھے اور ان کی تمام تر توجہ جہاز اڑانے پر مرکوز تھی۔32 سالہ پائلٹ کلائیو کنڈر کا بچپن سے ہی جہاز اڑانے کا خواب تھا۔ فوٹو: وال سٹریٹ جرنلامریکی پائلٹس نے اپنے جائزے میں یہ عندیہ دیا ہے کہ دوسری جانب کیپٹن سومیت سبھروال سینیئر پائلٹ کے طور پر صرف نگرانی کر رہے تھے، جہاز کو اڑانے میں مصروف نہیں تھے یعنی ان کے ہاتھ آزاد تھے۔رپورٹ کے مطابق سوئچز کی پوزیشن ایک سیکنڈ کے وقفے سے تبدیل کی گئی ہے۔ جبکہ دس سیکنڈ بعد دونوں سوئچز واپس آن کر دیے گئے تھے۔ڈریم لائنز 787 احمد آباد ایئر پورٹ کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں سوار 242 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ ایک مسافر معجزاتی طور پر زندہ بچ گیا تھا۔ابتدائی رپورٹ کے جائزے کے بعد امریکی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پولیس یا دیگر متعلقہ محکموں کو اس تمام معاملے کا جائزہ لینا چاہیے۔56 سالہ کیپٹن سومیت سبھروال کے متعلق ان کے دوستوں اور پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ وہ نرم طبع انسان تھے اور اپنے بیمار والد کی دیکھ بھال کرتے تھے۔ انہوں نے 1990 کی دہائی میں اپنے فلائنگ کیریئر کا آغاز کیا تھا۔سومیت سبھروال کے دوست اور فلائٹ سکول میں ایک سال تک ان کے ساتھ رہنے والے کپل کوہل نے بتایا کہ وہ شائستہ طبیعت کے مالک تھے، کبھی گالی نہیں دیتے تھے اور نہ ہی شراب نوشی کرتے تھے۔ کپل کوہل کا مزید کہنا تھا کہ سبھروال زیادہ گھلتے ملتے نہیں تھے اور شروع سے ہی کم گو تھے۔جبکہ 32 سالہ فرسٹ آفیسر کلائیو کنڈر کا بچپن سے ہی فلائنگ کا خواب تھا اور اپنی والدہ سے متاثر تھے۔ ان کی والدہ نے تیس سال ایئر انڈیا میں بطور فلائٹ اٹینڈنٹ خدمات انجام دی تھیں۔ان کی بہن کیملی کنڈر نے بتایا کہ بچپن میں بھی کھیل کود کے دوران کنڈر ہمیشہ پائلٹ کا کردار ادا کرتے تھے، ’اسے فلائنگ سے متعلق سب کچھ پسند تھا۔‘ایئر انڈیا کا طیارہ ٹیک آف کے فوراً بعد احمد اباد ایئر پورٹ کے قریب گیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پیفلائٹ کے کاک پٹ کی وائس ریکارڈنگز انڈین حکام کی تحویل میں ہیں جو پرواز کے آخری لمحات کے واقعات کو سمجھنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔سنہ 1999 میں مصری فضائی پرواز کے حادثے کی تحقیقات کرنے والے امریکی نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ کے سابق سینئر اہلکار بین برمن کا کہنا ہے کہ فیول کنٹرول سوئچز کو ’جان بوجھ ‘ کر بند کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انڈین رپورٹ میں ایسی کوئی بات سامنے نہیں آئی جس سے معلوم ہو کہ سوئچز بند ہونے سے پہلے جہاز کے ساتھ کچھ غیرمعمولی ہوا تھا جس کی وجہ سے پائلٹ کو سوئچز بند کرنا پڑے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈین خاتون کی امریکہ میں چوری جو اُن کے ہم وطنوں کو سخت ’وارننگ‘ کی وجہ بنی

برطانیہ: مسجد کے باہر چوہے چھوڑنے پر ایک شخص کو 18 ماہ جیل کی سزا

ایئر انڈیا طیارے کے فیول کنٹرول سوئچز کیپٹن نے بند کیے، وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ

دوحا میں پاکستانی آم چھا گئے۔۔ نمائش میں ہزاروں افراد کی شرکت ! اب تک کتنے من آم فروخت ہوئے؟

ائیر انڈیا طیارے کی تباہی کا ذمہ دار جہاز کے کپتان کو کیوں ٹہرایا جارہا ہے؟ چونکا دینے والے دعوے

بگرام ایئر بیس کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ: افغانستان میں دو سپر پاورز کا فوجی اڈہ جس پر ٹرمپ کے مطابق اب ’چین قابض ہے‘

برطانیہ میں 200 برس قدیم درخت کاٹنے والے دو افراد کو چار سال قید کی سزا

’دروز‘ کون ہیں اور اسرائیل اس مذہبی اقلیت کی ’حفاظت‘ کے لیے شام پر حملے کیوں کر رہا ہے؟

بگرام ایئر بیس کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازانہ: افغانستان میں دو سپر پاورز کا فوجی اڈہ جس پر ٹرمپ کے مطابق اب ’چین قابض ہے‘

غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں، صدر ٹرمپ آج قطر کے وزیراعظم سے ملیں گے

چار کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کرپشن، چین میں اعلیٰ عہدے دار کو سزائے موت سنا دی گئی

کینیڈا میں چھوٹا طیارہ ہائی جیک، فضائی حدود بند کر کے پروازیں کا رخ موڑ دیا گیا

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

80 ہزار تصاویر، ویڈیوز اور ایک کروڑ ڈالر کی وصولی: بدھ مذہبی رہنماؤں سے سیکس کر کے پیسے بٹورنے والی خاتون گرفتار

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک، ایک شخص زیرِ حراست

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی