انڈین خاتون کی امریکہ میں چوری جو اُن کے ہم وطنوں کو سخت ’وارننگ‘ کی وجہ بنی


امریکی ریاست الینوائے کے ایک بڑے سٹور سے مبینہ طور پر چوری کے واقعے کے بعد امریکی سفارت خانے نے انڈیا کے ویزہ ہولڈرز کو سخت تنبیہہ جاری کی ہے۔خبر رساں ویب سائٹ ’منٹ‘ کے مطابق انڈیا میں قائم امریکی سفارت خانے نے خبردار کیا ہے کہ اگر کوئی فرد امریکہ میں کسی بھی قسم کے تشدد، چوری یا نقب زنی کی واردات میں ملوث پایا گیا تو اُس کا ویزہ منسوخ کر دیا جائے گا اور مستقبل کے لیے بھی اس پر ویزے کی پابندی عائد کر دی جائے گی۔یہ وارننگ ایک ایسے وقت میں جاری کی گئی جب ایک انڈین خاتون کو الینوائے میں واقع ’ٹارگٹ‘ نامی شاپنگ سٹور سے تقریباً ایک 1300 ڈالر مالیت کی اشیا چُرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں خاتون کو پولیس اہلکاروں کے سامنے روتے اور معافیاں مانگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔وائرل ویڈیو میں خاتون اور پولیس حکام کے درمیان ہونے والی بات چیت بھی سنائی دیتی ہے۔ خاتون پولیس حکام سے کہتی ہیں کہ ’لیکن اگر میں پیسے دے رہی ہوں تو پھر مسئلہ کیا ہے؟‘ اس پر ایک پولیس افسر ردِعمل دیتا ہے کہ ’اگر آپ سٹور سے باہر نہ نکلتیں تو یہ بات ٹھیک ہوتی، لیکن آپ نے جب ادائیگی کیے بغیر سٹور چھوڑا تو آپ چوری کی مرتکب ہوئی ہیں۔‘اس واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے انڈیا میں امریکی سفارت خانے نے ’ایکس‘ پر ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں شہریوں کو جرائم سے باز رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔Committing assault, theft, or burglary in the United States won’t just cause you legal issues – it could lead to your visa being revoked and make you ineligible for future U.S. visas. The United States values law and order and expects foreign visitors to follow all U.S. laws. pic.twitter.com/MYU6tx83Zh— U.S. Embassy India (@USAndIndia) July 16, 2025امریکی سفارت خانے کا کہنا تھا کہ ’امریکہ میں تشدد، چوری یا نقب زنی صرف قانونی مسائل کا باعث نہیں بنتی بلکہ یہ آپ کا ویزہ منسوخ کروا سکتی ہے اور آپ کو مستقبل میں ویزے کے لیے نااہل بھی قرار دیا جا سکتا ہے۔‘’امریکہ قانون کی حکمرانی کو اہمیت دیتا ہے اور غیرملکیوں سے توقع کرتا ہے کہ وہ ملک کے تمام قوانین کی پابندی کریں گے۔‘اس کے ساتھ ہی ویزہ پالیسی میں سوشل میڈیا سے متعلق سختی بھی کی گئی ہے۔BREAKING: Indian woman named Ananya Avlani (tourist) visiting the US shoplifted $1,300 (Rs1,11,617) worth of goods from a Target store in Illinois pic.twitter.com/RCDUMWQiBj— Insider Paper (@TheInsiderPaper) July 16, 2025رپورٹ کے مطابق اب امریکہ کے ایف، ایم یا جے ویزہ کے لیے درخواست دینے والے تمام افراد کے لیے لازم ہوگا کہ وہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی پرائیویسی سیٹنگز کو ’پبلک‘ رکھیں تاکہ ان کی شناخت کی جانچ پڑتال اور سکیورٹی کلیئرنس ممکن ہو سکے۔رواں ماہ کی 12 تاریخ کو امریکی سفارت خانے نے واضح کیا تھا کہ ’جو افراد امریکہ کے قوانین اور امیگریشن ضوابط کی خلاف ورزی کریں گے اُن کے ویزے منسوخ کیے جا سکتے ہیں اور اُنہیں ملک بدر بھی کیا جا سکتا ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

انڈین خاتون کی امریکہ میں چوری جو اُن کے ہم وطنوں کو سخت ’وارننگ‘ کی وجہ بنی

برطانیہ: مسجد کے باہر چوہے چھوڑنے پر ایک شخص کو 18 ماہ جیل کی سزا

ایئر انڈیا طیارے کے فیول کنٹرول سوئچز کیپٹن نے بند کیے، وال سٹریٹ جرنل کی رپورٹ

دوحا میں پاکستانی آم چھا گئے۔۔ نمائش میں ہزاروں افراد کی شرکت ! اب تک کتنے من آم فروخت ہوئے؟

ائیر انڈیا طیارے کی تباہی کا ذمہ دار جہاز کے کپتان کو کیوں ٹہرایا جارہا ہے؟ چونکا دینے والے دعوے

بگرام ایئر بیس کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازنہ: افغانستان میں دو سپر پاورز کا فوجی اڈہ جس پر ٹرمپ کے مطابق اب ’چین قابض ہے‘

برطانیہ میں 200 برس قدیم درخت کاٹنے والے دو افراد کو چار سال قید کی سزا

’دروز‘ کون ہیں اور اسرائیل اس مذہبی اقلیت کی ’حفاظت‘ کے لیے شام پر حملے کیوں کر رہا ہے؟

بگرام ایئر بیس کی سیٹلائٹ تصاویر کا موازانہ: افغانستان میں دو سپر پاورز کا فوجی اڈہ جس پر ٹرمپ کے مطابق اب ’چین قابض ہے‘

غزہ میں جنگ بندی کی کوششیں، صدر ٹرمپ آج قطر کے وزیراعظم سے ملیں گے

چار کروڑ 78 لاکھ ڈالر کی کرپشن، چین میں اعلیٰ عہدے دار کو سزائے موت سنا دی گئی

کینیڈا میں چھوٹا طیارہ ہائی جیک، فضائی حدود بند کر کے پروازیں کا رخ موڑ دیا گیا

پاکستان سے ایران، عراق اور شام جانے والوں کی ڈیجیٹل نگرانی کا فیصلہ: ’زائرین گروپ آرگنائزیشن بھی حج ٹور آپریٹرز کی طرح کام کرے گی‘

80 ہزار تصاویر، ویڈیوز اور ایک کروڑ ڈالر کی وصولی: بدھ مذہبی رہنماؤں سے سیکس کر کے پیسے بٹورنے والی خاتون گرفتار

دنیا کے’معمر ترین‘ میراتھن رنر فوجا سنگھ انڈیا میں گاڑی کی ٹکر سے ہلاک، ایک شخص زیرِ حراست

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی