ڈیرہ بگٹی: ساتھیوں کی گرفتاری کے ردِعمل میں ڈاکوؤں نے 7 اہلکاروں کو اغوا کرلیا


بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی سے ڈاکوؤں نے پولیس اور لیویز کے سات اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔لیویز کنٹرول ڈیرہ بگٹی کے مطابق ڈیرہ بگٹی کی تحصیل سُوئی میں جمعرات کی دوپہر کو لیویز نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہونے کے الزام میں دو مشتبہ ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔لیویز کے مطابق گرفتاری کے ردِعمل میں ڈاکوؤں کے ساتھیوں نے لیویز اور پولیس کے دو ناکوں پر حملہ کیا۔ ملزمان نے دولی کے علاقے سے لیویز کے چار اہلکاروں کو اغوا کرلیا۔ لیویز کے مطابق ’اغوا کے وقت اہلکاروں کے پاس اسلحہ موجود نہیں تھا۔‘’مسلح ڈاکوؤں نے پولیس چوکی عنایت شاہ دربار کے قریب سے پولیس کے تین اہلکاروں کو بھی اغوا کیا اور ان کا اسلحہ ساتھ لے گئے۔‘واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور لیویز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور سرچ آپریشن شروع کردیا جبکہ قبائلی سطح پر بھی بازیابی کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید پاکستان کی خبریں

بلوچستان: قلعہ عبداللہ میں دو قبائل میں تصادم، پانچ افراد ہلاک

گیس نہیں لیکن نئے کنیکشنز ملیں گے، حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟

گیس نہیں لیکن نئے کنکشنز ملیں گے، حکومت کیا کرنے جا رہی ہے؟

ممبئی ٹرین دھماکہ کیس میں سزا پانے والے تمام ملزمان بری

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے امداد کے منتظر 93 افراد ہلاک، فلسطینی انتظامیہ

خیبر پختونخوا میں سینیٹ کی 11 نشستوں کے لیے انتخاب آج ہو گا

سلمان اکرم راجہ اور ’غصے کی نئی فصل‘

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: واقعہ عید سے چند دن پہلے ہوا، 11 ملزمان گرفتار کیے جا چکے، وزیرِ اعلیٰ

ملاکنڈ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، نو شدت پسند ہلاک

’غیرت کے نام پر‘ شوہر اور بیوی کا قتل، ایک مشتبہ قاتل گرفتار کر لیا: سرفراز بگٹی

محسن نقوی کی اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات، ٹی ٹی پی کے حوالے سے بات چیت

پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

’صرف گولی مارنے کی اجازت‘، ’غیرت کے نام پر‘ قتل، وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے چند دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو: ’واقعہ عید سے ایک دن پہلے ہوا، ایک ملزم گرفتار ہو چکا ہے،‘ وزیرِ اعلیٰ

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی