معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کا پہلی بارسیریز اور فلموں میں اے آئی کا استعمال


معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس نے اپنی سیریز اور فلموں میں پہلی بار جنریٹو مصنوعی ذہانت (اے آئی) کا استعمال شروع کر دیا ہے۔ کمپنی کے مطابق، شو کے ایک اہم ویژوئل ایفیکٹ یعنی ایک عمارت کے گرنے کے منظر کو جنریٹو اے آئی کے ذریعے تخلیق کیا گیا ہے۔نیٹ فلکس کے شریک چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹیڈ سارینڈوس نے بتایا کہ یہ سین روایتی طریقوں سے کہیں زیادہ تیزی، کم لاگت اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی وی ایف ایکس ماہرین کی جگہ لینے کے بجائے، ان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کرے گی۔نیٹ فلکس کے مطابق ان کا اندرونی پروڈکشن یونٹ آئی لائن اسٹوڈیوز مصنوعی ذہانت کو ایک تخلیقی آلہ سمجھتا ہے جو فنکاروں کی مدد کرتا ہے۔کمپنی نے وضاحت کی کہ ہم اے آئی کو متبادل نہیں بلکہ تخلیق کاروں کا ساتھی مانتے ہیں۔خیال رہے کہ نیٹ فلکس پہلے ہی کئی دوسرے شعبوں میں اے آئی کا استعمال کر رہا ہے، جیسے ذاتی نوعیت کی تجاویز، اشتہارات کی خودکار تیاری اور صوتی تلاش کے ذریعے مواد کی دریافت، جہاں صارف صرف بول کر نیٹ فلکس کو ہدایت دے سکتے ہیں، جیسے کہ کوئی مزاحیہ فلم دکھاؤ جو دوستی پر مبنی ہو۔ارجنٹائن سائنس فکشن سیریز ’اِل اٹرنوئتا‘ ایک گرافک ناول پر مبنی ہے، جسے عالمی شہرت حاصل ہے۔نیٹ فلکس نے اسے سائنس فکشن تھرلر کے طور پر پیش کیا ہے اور اس میں ویژوئل افیکٹس کی مدد سے دنیا کے اختتام جیسے مناظر کو دکھایا گیا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

ایلون مسک کا بچوں کے لیے محفوظ اے آئی چیٹ بوٹ ’بے بی گروک‘ متعارف کرانے کا اعلان

گوگل نے جی میل میں نیا فیچر متعارف کرا دیا

مائیکروسافٹ سرورز پر عالمی سائبر اٹیک

انوکھا اور لمبا ترین سورج گرہن۔۔ یہ کب ہوگا اور کیا خاص بات ہوگی؟ ماہرین نے بتا دیا

ایک پاسورڈ... اور 158 سالہ کمپنی کا خاتمہ

نور خان: جب پی آئی اے کے سربراہ نے طیارہ اغوا کرنے والے ہائی جیکر پر تنہا قابو پا لیا

اوپوکمپنی نے'کےسیریز' کے دو جدید فون متعارف کرا دیے

سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد کا بِل پیش کردیا گیا۔

زمین کے پاس 6 چھوٹے چاند ہیں، سائنسدانوں کا انوکھا انکشاف

’لیجنڈز‘ کا میچ منسوخ ہونے پر شاہد آفریدی کا جواب: ’ایک کھلاڑی کی وجہ سے ساری انڈین ٹیم مایوس ہوئی‘

پاکستان اور انڈیا کے ’لیجنڈز‘ کا میچ منسوخ ہونے پر آفریدی مایوس: ’اگر مجھے پتا ہوتا تو میں گراؤنڈ نہ جاتا‘

واٹس ایپ نے مزید اہم فیچرز متعارف کرا دیے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ صارفین کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کر دی

معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کا پہلی بارسیریز اور فلموں میں اے آئی کا استعمال

’بے بی گروک‘ کیا ہے؟ ایلون مسک نے والدین کو خوشخبری سنا دی

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی