انوکھا اور لمبا ترین سورج گرہن۔۔ یہ کب ہوگا اور کیا خاص بات ہوگی؟ ماہرین نے بتا دیا


دنیا کے مختلف ممالک میں 2 اگست 2027 کو ایک ایسا مکمل سورج گرہن ہونے جا رہا ہے جو کئی لحاظ سے خاص اور یادگار ہوگا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ گرہن 6 منٹ 23 سیکنڈ تک مکمل اندھیرا پیدا کرے گا، جو عام سورج گرہن سے کہیں زیادہ طویل ہوگا۔ عام طور پر سورج گرہن صرف 2 سے 3 منٹ تک مکمل ہوتا ہے، لیکن یہ گرہن اس سے دُگنا وقت لے گا۔ یہ سورج گرہن اس لیے اتنا خاص ہوگا کیونکہ اُس وقت زمین، سورج سے تھوڑا دُور ہوگی، اور چاند، زمین کے بالکل قریب ہوگا۔ چاند زمین اور سورج کے بیچ آ کر سورج کو مکمل طور پر ڈھانپ لے گا، جس سے دن کے وقت اچانک اندھیرا چھا جائے گا، جیسے رات ہو گئی ہو۔ ستارے بھی دکھائی دینے لگیں گے، اور سورج کا وہ حصہ نظر آئے گا جو عام دنوں میں نہیں دیکھا جا سکتا۔ یہ گرہن یورپ، شمالی افریقہ اور مشرقِ وسطیٰ کے بہت سے ممالک میں مکمل نظر آئے گا۔ جن شہروں میں سورج گرہن سب سے زیادہ اور صاف دکھائی دے گا ان میں اسپین، مراکش، مصر، لیبیا اور سعودی عرب شامل ہیں۔ مصر کا شہر "لُکسور" اس دوران گرہن دیکھنے کے لیے بہترین جگہوں میں سے ایک ہوگا کیونکہ وہاں موسم صاف رہتا ہے۔ اگر آپ ان علاقوں میں موجود نہیں ہوں گے، تب بھی آپ کو پاکستان سمیت کئی دوسرے ملکوں میں سورج کا جزوی گرہن ضرور دکھائی دے گا۔ البتہ مکمل گرہن کا منظر صرف اُنہی علاقوں میں دکھائی دے گا جہاں چاند سورج کو پورا ڈھانپے گا۔ ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ سورج گرہن کو بغیر حفاظتی چشمے کے ہرگز نہ دیکھیں۔ عام دھوپ کے چشمے استعمال نہ کریں، بلکہ خاص طور پر سورج گرہن دیکھنے کے لیے بنائے گئے چشمے یا فلٹرز ہی استعمال کیے جائیں، ورنہ آنکھوں کو نقصان ہو سکتا ہے۔ یہ ایک بہت ہی خوبصورت اور یادگار منظر ہوگا، اور جو لوگ فلکیاتی مناظر میں دلچسپی رکھتے ہیں، اُن کے لیے یہ ایک نایاب موقع ہے۔ اگلی بار اتنا لمبا سورج گرہن شاید ہمارے دور میں دوبارہ نہ ہو، اس لیے اگر ممکن ہو تو 2 اگست 2027 کا دن یاد رکھیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید سائنس اور ٹیکنالوجی

چیٹ جی پی ٹی کے صارفین کے حوالے سے حیران کن انکشاف

ایلون مسک کا بچوں کے لیے محفوظ اے آئی چیٹ بوٹ ’بے بی گروک‘ متعارف کرانے کا اعلان

گوگل نے جی میل میں نیا فیچر متعارف کرا دیا

مائیکروسافٹ سرورز پر عالمی سائبر اٹیک

انوکھا اور لمبا ترین سورج گرہن۔۔ یہ کب ہوگا اور کیا خاص بات ہوگی؟ ماہرین نے بتا دیا

ایک پاسورڈ... اور 158 سالہ کمپنی کا خاتمہ

نور خان: جب پی آئی اے کے سربراہ نے طیارہ اغوا کرنے والے ہائی جیکر پر تنہا قابو پا لیا

اوپوکمپنی نے'کےسیریز' کے دو جدید فون متعارف کرا دیے

سینیٹ میں سوشل میڈیا صارفین کی عمر کی حد کا بِل پیش کردیا گیا۔

زمین کے پاس 6 چھوٹے چاند ہیں، سائنسدانوں کا انوکھا انکشاف

’لیجنڈز‘ کا میچ منسوخ ہونے پر شاہد آفریدی کا جواب: ’ایک کھلاڑی کی وجہ سے ساری انڈین ٹیم مایوس ہوئی‘

پاکستان اور انڈیا کے ’لیجنڈز‘ کا میچ منسوخ ہونے پر آفریدی مایوس: ’اگر مجھے پتا ہوتا تو میں گراؤنڈ نہ جاتا‘

واٹس ایپ نے مزید اہم فیچرز متعارف کرا دیے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے واٹس ایپ صارفین کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کر دی

معروف اسٹریمنگ سروس نیٹ فلکس کا پہلی بارسیریز اور فلموں میں اے آئی کا استعمال

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی