بابوسر ٹاپ اور گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے تباہی، 5 سیاح جاں بحق


گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں بابوسر ٹاپ اور گرد و نواح میں شدید بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے بعد سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق فلیش فلڈز سے 14 سے زائد مقامات پر سڑکیں مکمل طور پر بند ہوگئی ہیں جبکہ بابوسر ٹاپ سے نیچے تھک کے مقام پر کلاوڈ برسٹ کے بعد 7 سے 8 کلومیٹر سڑک تباہ ہو گئی ہے۔ سیلابی ریلے میں بہہ کر 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ متعدد سیاح اب بھی لاپتا ہیں۔ ترجمان گلگت بلتستان حکومت کے مطابق طوفانی بارشوں کے باعث 15 سے زائد گاڑیاں سیلاب میں بہہ گئیں۔ ڈپٹی کمشنر دیامر کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری ہے اور متاثرہ علاقوں تک مشینری پہنچا دی گئی ہے جبکہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا چکا ہے۔ شاہراہ قراقرم، لال پہاڑی، تتھا پانی اور دیوسائی جانے والی سدپارہ روڈ سمیت متعدد راستے بند ہیں۔ چلاس کے تھک نالے میں ایک خاتون سمیت تین افراد سیلابی ریلے کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گئے۔ ادھر سکردو کے نواحی گاؤں رگیول میں بھی سیلابی ریلے نے کھیتوں اور باغات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ سوات کے علاقے کبل میں سیلابی ریلے میں ایک گاڑی بہہ گئی تاہم مقامی افراد نے سواروں کو بچا لیا۔ این ڈی ایم اے اور گلگت بلتستان حکومت کے مطابق، ریلیف سامان، راشن پیکٹس اور خیموں کی ترسیل شروع کر دی گئی ہے، جبکہ شہریوں اور سیاحوں کو متاثرہ علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی سخت ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایوان بالا میں اجلاس کے کچھ گھنٹوں بعد استعفیٰ، انڈین نائب صدر کا اچانک اعلان جو چہ میگوئیوں کو جنم دے رہا ہے

لاہور: جیل ریفارمز پالیسی ، قیدیوں سے ملاقات کا نظام تبدیل

بنگلہ دیش کی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران سکول پر گِر کر تباہ: ’کلاسز ختم ہونے کے بعد وہاں بہت سے والدین اور بچے موجود تھے‘

اجے دیوگن اور شاہد آفریدی کی مسکراہٹ نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں۔۔ دونوں کی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟

بنگلہ دیش کی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران سکول پر گِر کر تباہ: ’میری آنکھوں کے سامنے طیارہ عمارت سے ٹکرایا‘

غیر حاضری پر سزا: 14 سالہ طالب علم استاد کے تشدد سے جاں بحق

مسجد سے نکلا تو میرا ہی بھتیجا بھیک مانگ رہا تھا۔۔ 3 سال کا بچہ اس حال تک کیسے پہنچا؟ گھر والوں کا بیان

بابوسر ٹاپ اور گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے تباہی، 5 سیاح جاں بحق

راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، جہلم اور چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ

’ہر طرف چیخ و پکار تھی‘: بابوسر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلے سے تباہی، چار سیاحوں سمیت پانچ افراد ہلاک

چلاس میں سیلابی ریلا۔۔ خوفناک حادثے کا شکار ہونے والے ان افراد کا تعلق کس خاندان سے ہے؟

’دہشتگردوں کے ساتھ سیلفی بنانا جرم ہے‘: حکومتِ بلوچستان کو یہ اشتہار دینے کی ضرورت کیوں پڑی؟

پاکستان میں مون سون کے دوران 221 افراد ہلاک، این ڈی ایم اے کی لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

’ہر طرف چیخ و پکار تھی‘: بابوسر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلے کی تباہی

بلوچستان میں خاتون اور مرد کے قتل کی وائرل ویڈیو اور گرفتار قبائلی سردار کا دعویٰ: ’کوئی جرگہ نہیں ہوا، لوگوں نے مارنے کا فیصلہ کیا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی