چلاس میں سیلابی ریلا۔۔ خوفناک حادثے کا شکار ہونے والے ان افراد کا تعلق کس خاندان سے ہے؟


چلاس کے پُر خطر پہاڑی علاقے تھک نالہ میں اچانک آنے والے شدید سیلابی ریلے نے ایک خوشگوار سیاحت کو ناقابلِ فراموش المیے میں بدل دیا۔ سیلاب نے نہ صرف کئی گاڑیوں کو اپنے ساتھ بہا دیا بلکہ قیمتی انسانی جانیں بھی چھین لیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق یہ ریلہ چلاس کی تاریخ کا سب سے تباہ کن سیلاب قرار دیا جا رہا ہے۔ حادثے کا شکار ہونے والوں میں ایک خاندان کا تعلق لودھراں سے ہے، جو اپنی سفید کوسٹر میں 17 افراد کے ساتھ شمالی علاقوں کی سیر کے لیے آیا تھا۔ یہ خاندان پہلے سیالکوٹ میں مقیم تھا اور 2016 میں لودھراں منتقل ہوا تھا۔ حادثے میں اب تک ایک خاتون سمیت کم از کم تین افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاع ہے۔ خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ لودھراں کے ایک نجی اسپتال کے مالک سعد اسلام اور ان کے بھائی فہد اسلام کا خاندان اس دلخراش واقعے کی زد میں آیا۔ افسوسناک طور پر فہد اسلام اور ڈاکٹر مشعل سعد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ سعد اسلام شدید زخمی ہیں اور انہیں ٹانگ میں فریکچر ہوا ہے۔ ان کا بیٹا اب تک لاپتہ ہے اور ریسکیو ٹیمیں اس کی تلاش میں مصروف ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق امدادی کارروائیاں دشوار گزار راستوں اور مسلسل بارش کے باعث متاثر ہو رہی ہیں، تاہم کوششیں مسلسل جاری ہیں۔ چلاس اور گلگت کے درمیان شاہراہ قراقرم پر بھی متعدد مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے راستے بند ہو چکے ہیں جس کے باعث ہزاروں مقامی اور غیر ملکی سیاح پھنس کر رہ گئے ہیں۔ لودھراں کی ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ خاندان سے مسلسل رابطے میں رہنے کی تصدیق کی ہے۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر چلاس حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کی جا سکے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایوان بالا میں اجلاس کے کچھ گھنٹوں بعد استعفیٰ، انڈین نائب صدر کا اچانک اعلان جو چہ میگوئیوں کو جنم دے رہا ہے

لاہور: جیل ریفارمز پالیسی ، قیدیوں سے ملاقات کا نظام تبدیل

بنگلہ دیش کی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران سکول پر گِر کر تباہ: ’کلاسز ختم ہونے کے بعد وہاں بہت سے والدین اور بچے موجود تھے‘

اجے دیوگن اور شاہد آفریدی کی مسکراہٹ نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں۔۔ دونوں کی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟

بنگلہ دیش کی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران سکول پر گِر کر تباہ: ’میری آنکھوں کے سامنے طیارہ عمارت سے ٹکرایا‘

غیر حاضری پر سزا: 14 سالہ طالب علم استاد کے تشدد سے جاں بحق

مسجد سے نکلا تو میرا ہی بھتیجا بھیک مانگ رہا تھا۔۔ 3 سال کا بچہ اس حال تک کیسے پہنچا؟ گھر والوں کا بیان

بابوسر ٹاپ اور گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے تباہی، 5 سیاح جاں بحق

راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، جہلم اور چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ

’ہر طرف چیخ و پکار تھی‘: بابوسر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلے سے تباہی، چار سیاحوں سمیت پانچ افراد ہلاک

چلاس میں سیلابی ریلا۔۔ خوفناک حادثے کا شکار ہونے والے ان افراد کا تعلق کس خاندان سے ہے؟

’دہشتگردوں کے ساتھ سیلفی بنانا جرم ہے‘: حکومتِ بلوچستان کو یہ اشتہار دینے کی ضرورت کیوں پڑی؟

پاکستان میں مون سون کے دوران 221 افراد ہلاک، این ڈی ایم اے کی لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

’ہر طرف چیخ و پکار تھی‘: بابوسر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلے کی تباہی

آج فی تولہ سونے کی کیا قیمت رہی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی