
آج عالمی اور ملکی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 3387 ڈالر فی اونس پر بدستور مستحکم رہا، جس کا براہِ راست اثر پاکستان میں بھی دیکھنے کو ملا جہاں سونے کے نرخ جوں کے توں برقرار رہے۔
ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا 3 لاکھ 61 ہزار 200 روپے پر ہی برقرار رہا، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی اتار چڑھاؤ کے 3 لاکھ 9 ہزار 671 روپے پر برقرار رہی۔