لاہور: جیل ریفارمز پالیسی ، قیدیوں سے ملاقات کا نظام تبدیل


وزیراعلیٰ پنجاب کی محفوظ جیل پالیسی کے تحت جیل ریفارمز کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی سلسلے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے قیدیوں سے ملاقات کے عمل کو مؤثر اور باوقار بنانے کے لیے صوبہ بھر کی جیلوں میں جامع ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔ نئے قواعد کے تحت ملاقاتیوں کو عزت، سہولت اور احترام کے ساتھ ملاقات کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق ان ایس او پیز میں جیل احاطے کے قریب مخصوص، صاف اور نشان زدہ پارکنگ ایریاز، انتظارگاہ سے مین گیٹ تک مفت ٹرانسپورٹ، صاف ستھری اور آرام دہ انتظارگاہیں، علیحدہ مرد و خواتین واش رومز، بزرگوں اور بچوں کے لیے خصوصی انتظامات، کیو مینجمنٹ سسٹم، ایل ای ڈی ٹی وی، ساؤنڈ سسٹم، اور شکایات کے اندراج کے لیے واٹس ایپ نمبر شامل ہیں۔ انتظارگاہوں میں خواتین، معذور افراد اور بزرگوں کے لیے علیحدہ نشستوں کا بندوبست کیا جائے گا جبکہ گرمیوں میں ٹھنڈے پانی اور سٹین لیس سٹیل گلاس کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے گی۔ بچوں کی دل جوئی کے لیے بسکٹ اور کینڈیز بھی مہیا کی جائیں گی۔ محکمہ داخلہ نے ہدایت کی ہے کہ ملاقات کے منتظر افراد کو باقاعدہ قطاروں اور گروپوں میں بلانے کے لیے مؤثر کیو مینجمنٹ سسٹم فعال رکھا جائے گا اور تمام اعلانات مہذب اور واضح انداز میں کیے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق سپرنٹنڈنٹ جیل ان ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کے ذمہ دار ہوں گے اور ڈائریکٹوریٹ آف مانیٹرنگ کی ٹیمیں ان پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گی خلاف ورزی کی صورت میں سپرنٹنڈنٹ اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والے شہری معزز اور قابل احترام ہیں اور ان کے ساتھ کسی قسم کی بدسلوکی یا غیر انسانی سلوک ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

کراچی میں خاتون نے بیک وقت 5 بچوں کو جنم دے دیا

کوئٹہ : سیاہ کاری کے الزام میں باپ کے ہاتھوں بیٹی اور بھانجا قتل

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کو شکست: ’فہیم اشرف، یہ کیا کر دیا؟‘

ڈی ایچ اے اسلام آباد میں سیلاب سے بہہ جانے والی کار: شہروں میں ’اربن فلڈنگ‘ کے چار خطرات اور ان سے بچاؤ کا طریقہ

ایوان بالا میں اجلاس کے کچھ گھنٹوں بعد استعفیٰ، انڈین نائب صدر کا اچانک اعلان جو چہ میگوئیوں کو جنم دے رہا ہے

لاہور: جیل ریفارمز پالیسی ، قیدیوں سے ملاقات کا نظام تبدیل

بنگلہ دیش کی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران سکول پر گِر کر تباہ: ’کلاسز ختم ہونے کے بعد وہاں بہت سے والدین اور بچے موجود تھے‘

اجے دیوگن اور شاہد آفریدی کی مسکراہٹ نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں۔۔ دونوں کی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟

بنگلہ دیش کی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران سکول پر گِر کر تباہ: ’میری آنکھوں کے سامنے طیارہ عمارت سے ٹکرایا‘

غیر حاضری پر سزا: 14 سالہ طالب علم استاد کے تشدد سے جاں بحق

مسجد سے نکلا تو میرا ہی بھتیجا بھیک مانگ رہا تھا۔۔ 3 سال کا بچہ اس حال تک کیسے پہنچا؟ گھر والوں کا بیان

بابوسر ٹاپ اور گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے تباہی، 5 سیاح جاں بحق

راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، جہلم اور چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ

’ہر طرف چیخ و پکار تھی‘: بابوسر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلے سے تباہی، چار سیاحوں سمیت پانچ افراد ہلاک

چلاس میں سیلابی ریلا۔۔ خوفناک حادثے کا شکار ہونے والے ان افراد کا تعلق کس خاندان سے ہے؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی