مسجد سے نکلا تو میرا ہی بھتیجا بھیک مانگ رہا تھا۔۔ 3 سال کا بچہ اس حال تک کیسے پہنچا؟ گھر والوں کا بیان


"میرا بھانجا بسکٹس لینے نکلا تھا، کبھی سوچا نہیں تھا کہ یوں سڑک پر بھیک مانگتا ملے گا" کراچی میں کمسن بچوں کو اغوا کر کے بھیک منگوانے والے منظم گروہ کا پردہ فاش ہو گیا، جب شاہ لطیف ٹاؤن کی سڑک پر ایک تین سالہ گمشدہ بچہ اچانک لوگوں کے سامنے آ گیا, ہاتھ میں کشکول، چہرے پر بے بسی، اور پیچھے کھڑا وہ شخص جو اسے سڑک پر دھکیل رہا تھا۔ بچے کا نام حسین علی ہے، جو دو ماہ قبل اچانک لاپتہ ہو گیا تھا۔ لیکن قسمت نے اُس وقت ایک نیا موڑ لیا جب اس کا چچا ناصر، فاروق اعظم مسجد سے نماز پڑھ کر باہر نکلا اور ایک بھکاری کے ساتھ ایک بچے کو دیکھ کر ٹھٹھک گیا۔ قریب جا کر غور کیا تو ہوش اُڑ گئے—یہ تو اس کا اپنا بھانجا حسین تھا۔ چند ہی لمحوں میں لوگوں نے بچے کے ساتھ موجود مشتبہ شخص کو دبوچ لیا اور پولیس کے حوالے کر دیا۔ اس شخص کی شناخت شہریار کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس کی تفتیش میں حیران کن انکشافات کرنے لگا۔ اس نے اقرار کیا کہ وہ حسین سے روزانہ دو سے تین ہزار روپے تک بھیک منگواتا تھا، اور یہ بچہ اُسے اُس کے سسر سلطان نے دیا تھا۔ یہ حالات ہیں کراچی کے: شاہ لطیف ٹاؤن سے اغوا ہونے والے بچے کو بھیک مانگتے دیکھ کر اہل خانہ نے پہچان لیا، مبینہ اغوا کار گرفتار-شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں ایک دلخراش واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں تقریباً ڈھائی ماہ قبل اغوا ہونے والا معصوم بچہ حسین علی بھیک… pic.twitter.com/sSiTodGgm1— Amir H. Qureshi (@AmirHQureshi) July 21, 2025 ابتدائی تفتیش میں پولیس کو شواہد ملے ہیں کہ شہریار صرف ایک مہرہ ہے، جبکہ اس گھناؤنے دھندے کے پیچھے ایک مکمل نیٹ ورک کام کر رہا ہے، جو کمسن بچوں کو اغوا کر کے اُن سے زبردستی بھیک منگواتا ہے۔ پولیس نے مزید بچوں کی بازیابی اور گروہ کے دیگر کارندوں تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ شہریوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بچوں کے اغوا اور ان کے استحصال کے خلاف سخت قوانین نافذ کریں اور ایسے عناصر کو کڑی سزا دی جائے جو معصوم بچپن کو پیسوں کی ہوس میں بیچ دیتے ہیں۔ ادھر پولیس حکام کا کہنا ہے کہ وہ ایسے تمام مقدمات کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں اور دیگر علاقوں میں بھی اسی نوعیت کے کیسز کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ والدین سے اپیل کی گئی ہے کہ اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دیں۔ پاکستان میں بچوں کے اغوا اور ان سے جبری مشقت کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، اور اس سانحے نے ایک بار پھر اس المیے کو سب کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ ریاست صرف نوٹس لیتی ہے یا عملی اقدامات بھی ہوتے ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید تازہ ترین خبریں

ایوان بالا میں اجلاس کے کچھ گھنٹوں بعد استعفیٰ، انڈین نائب صدر کا اچانک اعلان جو چہ میگوئیوں کو جنم دے رہا ہے

لاہور: جیل ریفارمز پالیسی ، قیدیوں سے ملاقات کا نظام تبدیل

بنگلہ دیش کی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران سکول پر گِر کر تباہ: ’کلاسز ختم ہونے کے بعد وہاں بہت سے والدین اور بچے موجود تھے‘

اجے دیوگن اور شاہد آفریدی کی مسکراہٹ نے بھارتیوں کو مرچیں لگا دیں۔۔ دونوں کی ملاقات کب اور کہاں ہوئی؟

بنگلہ دیش کی فضائیہ کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران سکول پر گِر کر تباہ: ’میری آنکھوں کے سامنے طیارہ عمارت سے ٹکرایا‘

غیر حاضری پر سزا: 14 سالہ طالب علم استاد کے تشدد سے جاں بحق

مسجد سے نکلا تو میرا ہی بھتیجا بھیک مانگ رہا تھا۔۔ 3 سال کا بچہ اس حال تک کیسے پہنچا؟ گھر والوں کا بیان

بابوسر ٹاپ اور گلگت بلتستان میں کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے تباہی، 5 سیاح جاں بحق

راولپنڈی اور گوجرانوالہ ڈویژن میں اربن فلڈنگ کا خدشہ، جہلم اور چناب میں نچلے سے درمیانے درجے کے سیلاب کا الرٹ

’ہر طرف چیخ و پکار تھی‘: بابوسر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلے سے تباہی، چار سیاحوں سمیت پانچ افراد ہلاک

چلاس میں سیلابی ریلا۔۔ خوفناک حادثے کا شکار ہونے والے ان افراد کا تعلق کس خاندان سے ہے؟

’دہشتگردوں کے ساتھ سیلفی بنانا جرم ہے‘: حکومتِ بلوچستان کو یہ اشتہار دینے کی ضرورت کیوں پڑی؟

پاکستان میں مون سون کے دوران 221 افراد ہلاک، این ڈی ایم اے کی لوگوں کو غیر ضروری سفر نہ کرنے کی ہدایت

’ہر طرف چیخ و پکار تھی‘: بابوسر ٹاپ کے قریب سیلابی ریلے کی تباہی

آج فی تولہ سونے کی کیا قیمت رہی؟

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی