غیرت اتنی کہ قتل کردیتے ہیں اور بے غیرت اتنے کہ حق کھا جاتے ہیں۔۔ سرِعام دہرے قتل کا واقعہ ! شوبز شخصیات بھی تڑپ اٹھیں


بلوچستان میں ایک اور ہولناک داستان نے سب کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں محبت کو گناہ سمجھا گیا اور ایک جوڑے کو سفاکی سے زندگی سے محروم کر دیا گیا۔ عیدالاضحیٰ کے آس پاس سامنے آنے والے اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس نے نہ صرف عام عوام بلکہ شوبز شخصیات کو بھی غمزدہ کر دیا۔ View this post on Instagram A post shared by Mishi Khan MK (@mishikhanofficial2) ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا کہ ایک خاتون اور مرد کو بظاہر محبت کی شادی کرنے کے جرم میں گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔ دل دہلا دینے والے لمحے میں مقتولہ قاتلوں سے براہوی زبان میں کہتی ہے، ’’مجھے گولی مارو، لیکن اس سے زیادہ کچھ مت کرنا‘‘۔ اس کی یہ آخری خواہش بھی پوری نہ ہو سکی۔ بتایا جا رہا ہے کہ لڑکی کے سگے بھائی نے تین گولیاں مار کر اسے موت کے گھاٹ اتارا، پھر اس کے شوہر کو بھی بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اس واقعے نے ملک بھر میں شدید غصے اور دکھ کی لہر دوڑا دی ہے۔ اداکارہ حرا خان نے انسٹاگرام پر لکھا کہ جن لوگوں نے یہ ظلم اپنی آنکھوں سے دیکھا، وہ قیامت کے دن کیا جواب دیں گے؟ انہوں نے متاثرہ لڑکی کی مغفرت کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب بہتر جگہ پر ہے۔ اداکار اسامہ خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اس قتل کو نام نہاد غیرت کا کھیل قرار دیا اور سوال اٹھایا کہ آخر ایسی مردانگی کا مطلب کیا ہے جو عورت کا حق مار کر اس کی جان لے لے؟ اداکارہ و میزبان مشی خان نے اپنی ویڈیو میں غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک جنگل بنتا جا رہا ہے، جہاں روز ایسے واقعات ہو رہے ہیں اور کوئی روکنے والا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اگر بے حیائی آزادانہ ہو سکتی ہے تو محبت کیوں جرم ہے؟ قانون اور اداروں کی ناکامی پر بھی مشی خان نے سخت تنقید کی اور متاثرین کو انصاف دینے کا مطالبہ کیا۔ سینئر اداکار نعمان اعجاز نے لکھا کہ جنگ میں بھی عورتوں کو مارنے کی اجازت نہیں ہوتی، لیکن یہاں محبت پر موت کی سزا دی جا رہی ہے، یہ کون سا سماج ہے جو زندگی کے سب سے خوبصورت جذبے کو خون میں ڈبو دیتا ہے؟ یہ واقعہ صرف دو انسانوں کی جان نہیں لیتا بلکہ ایک معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑتا ہے، جہاں رشتے، محبت اور انسانیت سب کچھ غیرت کے نام پر قربان ہو جاتا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ہالی وڈ اداکارہ کاآئندہ دس سال تک جوان نظر آنے کیلئے اہم قدم

کومل میر کا فیروز خان کے بارے میں اہم انکشاف

جہاں عزت نہیں وہاں کام نہیں کروں گی،علیزے شاہ

بلوچستان میں عزت کے نام پر قتل، شوبز ستاروں کا سخت ردعمل

مجھے تھپڑ مارا تو میں نے سینڈل پھینکی۔۔ علیزے شاہ نے شازیہ منظور کے بعد کن شوبز شخصیات کی پول کھولنے کی دھمکی دے ڈالی؟ ویڈیو

غیرت اتنی کہ قتل کردیتے ہیں اور بے غیرت اتنے کہ حق کھا جاتے ہیں۔۔ سرِعام دہرے قتل کا واقعہ ! شوبز شخصیات بھی تڑپ اٹھیں

سسرال میں پہلے دن دیر سے سو کر اٹھی تو کیا ہوا؟ اسماء عباس کی باتیں سن کر بہو خاموش نہ رہ سکی ! پورا قصہ سنا دیا

صاف گوئی کے لیے مشہور نصیر الدین شاہ کی کہانی جو اپنی پہلی فلم کی ریلیز پر اداس تھے

نامور اداکار نصیر الدین شاہ جو آرٹ اور کمرشل سینما کا سنگم بنے

کراچی ایئرپورٹ پر علی ظفر کی دلچسپ اناؤنسمنٹ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عائشہ آپا کی طرح میں بھی لاوارث مر جاؤں گی.. ماضی کی مشہور اداکارہ صابرہ سلطانہ کی درد بھری باتیں

کراچی پر لعنت کیوں دی۔۔ شمعون عباسی نے حمیرا اصغر کی والدہ کو سچ کا آئینہ دکھاتے ہوئے بہت کچھ سنا دیا ! ویڈیو

عرفی جاوید کا یہ حال کیسے ہوا۔۔ فلٹر لگانے کا الزام برداشت نہ کرسکیں ! طنز کرنے والوں کو کیا کچھ سنا دیا؟

حمیرا اصضر اور عائشہ خان کیلئے پاکستانی فنکاروں کی جانب سے دعا کا اہتمام

نصیرالدین شاہ جو اپنی ’بے باک رائے‘ کے باعث تنازعات کی زد میں رہتے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی