کومل میر کا فیروز خان کے بارے میں اہم انکشاف


کومل میر نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویو میں مختلف مرد ساتھی اداکاروں کے مزاج پر باتیں کیں اور بتایا کہ دانش تیمور ان سے کافی سینئر ہیں، انہوں نے ان کے ساتھ کام بھی کیا لیکن وہ ان کے حوالے سے کچھ نہیں کہ سکتیں۔ منیب بٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے ان کے ساتھ دو ڈراموں میں کام کیا، جس میں سے ایک ڈرامے میں وہ ان سے نفرت جب کہ دوسرے میں ان سے محبت کرتی دکھائی دیں۔انہوں نے منیب بٹ کی تعریفیں کیں اور کہا کہ جہاں وہ تنگ کرنے والے شخص ہیں، وہیں وہ عادت کے بہت اچھے اور مزاحیہ شخصیت کے مالک بھی ہیں۔ہارون کدوانی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انہوں نے بتایا کہ وہ کافی مذہبی شخص ہیں، وہ ہمیشہ اپنی دنیا میں گم رہتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ہارون کدوانی نے انہیں مقدس کتاب قرآن پاک بطور تحفہ بھی دیا تھا۔کومل میر نے بتایا کہ انہوں نے ایک مرتبہ خواہش ظاہر کی تھی کہ وہ قرآن پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھنا چاہتی ہیں، جس کے بعد ہارون کدوانی نے انہیں مقدس کتاب کا تحفہ دیا۔خوشحال خان کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے ان کے ساتھ کام کیا تھا، تب وہ بچے تھے لیکن اب وہ بڑے ہوچکے ہیں اور وہ بہترین شخصیت کے مالک بھی ہیں، وہ دوسروں کا خیال رکھنے والے ہیں۔اداکارہ نے ساتھی اداکار اذان سمیع خان کی بھی تعریفیں کیں، تاہم انہوں نے دانش تیمور کی طرح ان کے حوالے سے بھی زیادہ باتیں نہ کیں۔فیروز خان کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر کومل میر نے انہیں اپنا دیرینہ دوست قرار دیا، ساتھ ہی کہا کہ وہ اگرچہ وہ ان سے زائد العمر ہیں لیکن اس باوجود ان کے درمیان بہت اچھی دوستی ہے۔انہوں نے ان کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ بطور دوست فیروز خان کسی کو محسوس کرائے بغیر ان کی مدد کرتے رہتے ہیں۔کومل میر نے اعتراف کیا کہ فیروز خان نے انہیں بہت ساری چیزوں کے حوالے سے بہت سارے مشورے درست دیے۔اداکارہ نے ہنستے ہوئے کہا کہ فیروز خان کو زندگی کے اصل ہیرو بننے کا شوق بھی ہے اور وہ اصلی زندگی میں ہیرو ہی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ہالی وڈ اداکارہ کاآئندہ دس سال تک جوان نظر آنے کیلئے اہم قدم

کومل میر کا فیروز خان کے بارے میں اہم انکشاف

جہاں عزت نہیں وہاں کام نہیں کروں گی،علیزے شاہ

بلوچستان میں عزت کے نام پر قتل، شوبز ستاروں کا سخت ردعمل

مجھے تھپڑ مارا تو میں نے سینڈل پھینکی۔۔ علیزے شاہ نے شازیہ منظور کے بعد کن شوبز شخصیات کی پول کھولنے کی دھمکی دے ڈالی؟ ویڈیو

غیرت اتنی کہ قتل کردیتے ہیں اور بے غیرت اتنے کہ حق کھا جاتے ہیں۔۔ سرِعام دہرے قتل کا واقعہ ! شوبز شخصیات بھی تڑپ اٹھیں

سسرال میں پہلے دن دیر سے سو کر اٹھی تو کیا ہوا؟ اسماء عباس کی باتیں سن کر بہو خاموش نہ رہ سکی ! پورا قصہ سنا دیا

صاف گوئی کے لیے مشہور نصیر الدین شاہ کی کہانی جو اپنی پہلی فلم کی ریلیز پر اداس تھے

نامور اداکار نصیر الدین شاہ جو آرٹ اور کمرشل سینما کا سنگم بنے

کراچی ایئرپورٹ پر علی ظفر کی دلچسپ اناؤنسمنٹ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عائشہ آپا کی طرح میں بھی لاوارث مر جاؤں گی.. ماضی کی مشہور اداکارہ صابرہ سلطانہ کی درد بھری باتیں

کراچی پر لعنت کیوں دی۔۔ شمعون عباسی نے حمیرا اصغر کی والدہ کو سچ کا آئینہ دکھاتے ہوئے بہت کچھ سنا دیا ! ویڈیو

عرفی جاوید کا یہ حال کیسے ہوا۔۔ فلٹر لگانے کا الزام برداشت نہ کرسکیں ! طنز کرنے والوں کو کیا کچھ سنا دیا؟

حمیرا اصضر اور عائشہ خان کیلئے پاکستانی فنکاروں کی جانب سے دعا کا اہتمام

نصیرالدین شاہ جو اپنی ’بے باک رائے‘ کے باعث تنازعات کی زد میں رہتے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی