مجھے تھپڑ مارا تو میں نے سینڈل پھینکی۔۔ علیزے شاہ نے شازیہ منظور کے بعد کن شوبز شخصیات کی پول کھولنے کی دھمکی دے ڈالی؟ ویڈیو


"کیا بس اس لیے مجھ سے نفرت ہے کہ میرا بیک گراؤنڈ کمزور ہے؟ میرے والد کوئی میجر نہیں بلکہ ایک عام ریٹائرڈ شہری ہیں، اور والدہ ایک ہاؤس وائف۔ اگر میں چھوٹے کپڑے پہنتی ہوں تو پوری انڈسٹری کی لڑکیاں یہی کرتی ہیں، پھر صرف مجھے ہی کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے؟ اسٹیج پر میرا گرنا ایک حادثہ نہیں تھا، بلکہ شازیہ منظور نے جان بوجھ کر مجھے بار بار پکڑ کر دھکا دیا، تاکہ میں توازن کھو دوں۔ یہ پہلی بار نہیں تھا، وہ پہلے بھی جنت مرزا کے ساتھ ایسا کر چکی ہیں۔ یہ صرف ایک ویڈیو نہیں تھی، بلکہ ان کے پاس مزید کئی کلپس ہیں جن میں وہ لوگوں کو جان بوجھ کر گرا رہی ہیں۔ اگر یہ سب پلاننگ نہیں تو پھر کیا ہے؟ اور یہی ہمارے سینئرز ہیں، جو عزت کا درس دیتے ہیں لیکن خود ایسی حرکتیں کرتے ہیں۔" یہ کہنا ہے معروف اداکارہ علیزے شاہ کا جنھوں نے نے انسٹاگرام پر نہ صرف سینئرز کے خلاف بیانات جاری کیے بلکہ یہ اعلان کیا ہے کہ وہ گلوکارہ شازیہ منظور کے بعد انڈسٹری کے مزید سینیئر لوگوں کی پول کھولیں گی۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) "اب تو میں اور سچ بولوں گی، انڈسٹری میں ایسے کئی سینیئرز ہیں جن کی اصلیت دنیا کو بتانا ضروری ہے۔ کوئی ایک بھی سیدھا نہیں۔ مجھے انڈسٹری سے نکالنے کی کوشش ہو رہی ہے، کچھ پروڈیوسرز مجھے برداشت نہیں کر پا رہے۔ میری امیج خراب کرنے کے لیے ایسی جھوٹی باتیں پھیلائی جاتی ہیں کہ میں بدتمیز ہوں، سینئرز کا لحاظ نہیں کرتی، نخرے کرتی ہوں۔ حالانکہ حقیقت کچھ اور ہے۔ اداکارہ منسا ملک کے ساتھ جھگڑا میں نے نہیں، انہوں نے شروع کیا۔ انہوں نے مجھے تھپڑ مارا تو میں نے صرف سینڈل پھینکی۔ اگر سمیع خان سچ بولیں تو ساری بات کھل جائے گی۔ پروڈکشن نے مجھ سے کہا کہ میں شکایت نہ کروں، پھر اگلے دن میڈیا پر خبریں چلنے لگیں کہ میں نے لڑکی کے کپڑے پھاڑ دیے، مارا پیٹا، اور پھر پولیس سے فون کروا کر مجھے ڈرایا گیا۔ بس اتنا حسین ہونا کافی ہے کہ کچھ لوگ حسد میں آپ پر کیس کر دیں۔ میں نے پروڈکشن سے الگ کمرہ مانگا کیونکہ میں سگریٹ پیتی ہوں۔ وہی کمرہ سب استعمال کرتے تھے لیکن مسئلہ تب ہوا جب میں نے کہا کہ پسینے سے شرابور سینئر اداکار ہیئر ڈرائیر سے کپڑے نہ سکھائیں۔ اگر میں بدبو سے بچنے کی بات کروں تو بدتمیز میں ہو گئی؟" View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر اپنے انڈسٹری مخالف بیانات سے تہلکہ مچا دیا ہے۔ انسٹاگرام پر جاری کردہ ویڈیوز میں علیزے نے سینئر فنکاروں کے رویے، اپنے خلاف سازشوں، اور شوبز میں موجود طاقتور گروہوں پر شدید تنقید کی ہے۔ ان کا مؤقف ہے کہ انہیں مسلسل بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور وہ اب مزید خاموش نہیں رہیں گی۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

ہالی وڈ اداکارہ کاآئندہ دس سال تک جوان نظر آنے کیلئے اہم قدم

کومل میر کا فیروز خان کے بارے میں اہم انکشاف

جہاں عزت نہیں وہاں کام نہیں کروں گی،علیزے شاہ

بلوچستان میں عزت کے نام پر قتل، شوبز ستاروں کا سخت ردعمل

مجھے تھپڑ مارا تو میں نے سینڈل پھینکی۔۔ علیزے شاہ نے شازیہ منظور کے بعد کن شوبز شخصیات کی پول کھولنے کی دھمکی دے ڈالی؟ ویڈیو

غیرت اتنی کہ قتل کردیتے ہیں اور بے غیرت اتنے کہ حق کھا جاتے ہیں۔۔ سرِعام دہرے قتل کا واقعہ ! شوبز شخصیات بھی تڑپ اٹھیں

سسرال میں پہلے دن دیر سے سو کر اٹھی تو کیا ہوا؟ اسماء عباس کی باتیں سن کر بہو خاموش نہ رہ سکی ! پورا قصہ سنا دیا

صاف گوئی کے لیے مشہور نصیر الدین شاہ کی کہانی جو اپنی پہلی فلم کی ریلیز پر اداس تھے

نامور اداکار نصیر الدین شاہ جو آرٹ اور کمرشل سینما کا سنگم بنے

کراچی ایئرپورٹ پر علی ظفر کی دلچسپ اناؤنسمنٹ، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

عائشہ آپا کی طرح میں بھی لاوارث مر جاؤں گی.. ماضی کی مشہور اداکارہ صابرہ سلطانہ کی درد بھری باتیں

کراچی پر لعنت کیوں دی۔۔ شمعون عباسی نے حمیرا اصغر کی والدہ کو سچ کا آئینہ دکھاتے ہوئے بہت کچھ سنا دیا ! ویڈیو

عرفی جاوید کا یہ حال کیسے ہوا۔۔ فلٹر لگانے کا الزام برداشت نہ کرسکیں ! طنز کرنے والوں کو کیا کچھ سنا دیا؟

حمیرا اصضر اور عائشہ خان کیلئے پاکستانی فنکاروں کی جانب سے دعا کا اہتمام

نصیرالدین شاہ جو اپنی ’بے باک رائے‘ کے باعث تنازعات کی زد میں رہتے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی