بنگلہ دیش میں سکول پر ایئر فورس کا طیارہ گرنے کا واقعہ، ہوا کیا تھا؟


بنگلہ دیش میں ایئر فورس کا جہاز سکول پر گرنے کے واقعے کے بارے میں کچھ معلومات سامنے آئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ اصل میں ہوا کیا تھا۔یہ واقعہ پیر کو دارالحکومت ڈھاکہ میں پیش آیا تھا جس میں 25 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنگی جہاز نے دن ایک بج کر چھ منٹ پر ایئر فورس کے بیس سے اڑان بھری جو معمول کی تربیت کا حصہ تھا، تاہم جلد ہی اس میں تکنیکی خرابی پیدا ہو گئی۔پائلٹ نے کوشش کی کہ جہاز کو آبادی سے دور لے جایا جائے تاکہ کم سے کم جانی نقصان ہو، تاہم یہ کوشش کامیاب نہیں ہوئی اور جہاز سکول کی عمارت کے اوپر گر گیا۔دو منزلوں پر مشتمل یہ عمارت بیس سے 10 کلومیٹر کے فاصلے پر بیابیری کے علاقے میں ہے۔واقعے کے جاری ہونے والی تصاویر میں طیارے کی باقیات کو عمارت کے اندر گھسا ہوا دیکھا جا سکتا ہے جبکہ عمارت بھی بری طرح سے متاثر ہوئی تھی۔اس واقعے میں 27 افراد ہلاک ہوئے جن میں 27 بچوں کے علاوہ ایک ٹیچر اور طیارے کا پائلٹ شامل تھا جن کی لاشیں بعدازاں ملبے سے نکالی گئیں۔واقعے میں 100 سے زائد بچے اور 15 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 78 اب بھی ہسپتال میں داخل ہیں۔طیارے کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وہ ایف سیون فائٹر جیٹ تھا جو کہ چینی ساختہ تھا اور اس کو چین کے چینگڈو طیاروں جے سیون اور ایف سیون کی طرح جدید ترین طیارہ سمجھا جاتا ہے۔بنگلہ دیش نے ایسے 16 طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر 2011 میں دستخط کیے تھے اور ان کی فراہمی 2013 میں کی گئی تھی۔واقعے کے بعد بنگلہ دیش ایئر فورس نے تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ سانحے کی اصل جوہات کا پتہ چلایا جا سکے۔بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس کی جانب سے بھی عزم ظاہر کیا گیا ہے کہ معاملے کی تحقیقات کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔بنگلہ دیشی حکومت کا کہنا ہے کہ واقعے سے متاثر ہونے والے افراد کی ہر قسم کی مدد کی جا رہی ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی پابندیاں، انڈیا کے لیے روسی تیل لے کر جانے والے جہازوں کا راستہ تبدیل

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

’انڈیا کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے‘، امریکہ نے پاکستان سمیت کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا؟

17 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون نے خود کو کس حال میں دیکھا؟ دوبارہ زندہ ہو کر چونکا دینے والا انکشاف کردیا

امریکی ٹیرف کا نفاذ : پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لے کر اڑنے والی خاتون پائلٹ کی ووائرل ویڈیو

ایران سے ملک بدر ہونے والے افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام: ’پولیس نے ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ کر مجھے مارا پیٹا‘

محمد مسلسل دوسرے سال انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں کا مقبول ترین نام

آپریشن سِندور کے بعد ٹرمپ کا ٹیرف ’سفارتی ناکامی‘، نریندر مودی اپوزیشن کے نشانے پر

انڈیا: 40 سال کے شخص کی 13 سالہ بچی سے شادی، ’رشتہ مالکِ مکان ڈھونڈ کر لایا‘

ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے دوران شدید جھٹکے، ہنگامی لینڈنگ کے بعد 25 مسافر ہسپتال منتقل

امریکی بحریہ کا ایف 35 جیٹ گر کر تباہ، پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کو نوازنے کے مترادف نہیں ہے، برطانیہ

’میرے دماغ پر تحقیق کریں آئی ایم سوری‘: نیویارک کی 44 منزلہ عمارت میں اندھا دھند فائرنگ اور حملہ آور کی لاش سے ملنے والی الجھی تحریر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی