کولمبیا یونیورسٹی کا غزہ جنگ کے خلاف مظاہروں میں شرکت کرنے والے طلبا کو نکالنے کا اعلان


امریکہ کی کولمبیا یونیورسٹی نے فلسطین حامی مظاہروں میں شرکت کرنے والے طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق طلبا کے ایک سرگرم گروپ نے بتایا کہ 80 کے قریب طالب علموں کو ایک سال سے تین سال کے لیے معطلی کا نوٹس بھیجا گیا ہے اور یا پھر انہیں یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ہے۔کولمبیا یونیورسٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق تادیبی کارروائی کرتے ہوئے جوڈیشل بورڈ نے طلبا کی ڈگری منسوخ کرنے کا بھی کہا ہے۔یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب 400 ملین ڈالر کی وفاقی فنڈنگ کی بحالی کے لیے کولمبیا یونیورسٹی کی ٹرمپ انتظامیہ کے ساتھ بات چیت چل رہی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے غزہ کے خلاف مظاہروں میں شرکت کرنے والے طلبا کے ساتھ نمٹنے کے معاملے پر یونیورسٹی کی فنڈنگ روک لی تھی۔کیمپس پر سام دشمنی کو روکنے میں ناکامی کے الزام پر ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی کی فنڈنگ روکنے کے علاوہ دیگر امداد اور معاہدے منسوخ کر دیے تھے۔اس کے بعد سے یونیورسٹی نے ٹرمپ انتظامیہ کی پیش کردہ متعدد شرائط پر اتفاق کیا ہے جن میں طلبا کے خلاف تادیبی کارروائی کے عمل کی مکمل تبدیلی اور سام دشمنی کی ایک نئی تعریف اپنانا ہے۔یونیورسٹی نے جاری بیان میں مزید کہا کہ ’ہمارے ادارے کو اپنی کمیونٹی کے لیے تعلیمی مشن کی فراہمی پر توجہ دینی چاہیے۔ اور ایسا ماحول پیدا کرنے کے لیے جہاں تعلیمی کمیونٹی پھل پھول سکے، اس کے لیے ضروری ہے کہ ایک دوسرے کا اور ادارے کے بنیادی کام، پالیسیوں اور قواعد کا احترام کیا جائے۔‘امریکی یونیورسٹیوں کے کیمپس پر غزہ جنگ کے خلاف مظاہروں میں کولمبیا یونیورسٹی پیش پیش رہی ہے۔ گزشتہ سال اپریل میں یونیورسٹی طلبا نے کیمپس کے اندر احتجاجی کیمپ قائم کیا تھا جس کے بعد مظاہروں کو سلسلہ امریکہ بھر کی درجنوں یونیورسٹیوں تک پھیل گیا تھا۔جنوری میں صدارتی منصب سنبھالنے کے بعد سے ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی اعلیٰ امریکی یونیورسٹیوں کی فنڈنگ میں کٹوتی کر دی ہے جنہیں وہ سام دشمنی کا روادار سمجھتے تھے۔خیال رہے کولمبیا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل طالب علم اور سماجی کارکن محمود خلیل کو فلسطین حامی مظاہروں میں شرکت کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ محمود خلیل نے امیگریشن ایجنٹوں کے ذریعے گرفتاری پر ٹرمپ انتظامیہ پر دو کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا ہوا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی پابندیاں، انڈیا کے لیے روسی تیل لے کر جانے والے جہازوں کا راستہ تبدیل

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

’انڈیا کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے‘، امریکہ نے پاکستان سمیت کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا؟

17 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون نے خود کو کس حال میں دیکھا؟ دوبارہ زندہ ہو کر چونکا دینے والا انکشاف کردیا

امریکی ٹیرف کا نفاذ : پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لے کر اڑنے والی خاتون پائلٹ کی ووائرل ویڈیو

ایران سے ملک بدر ہونے والے افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام: ’پولیس نے ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ کر مجھے مارا پیٹا‘

محمد مسلسل دوسرے سال انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں کا مقبول ترین نام

آپریشن سِندور کے بعد ٹرمپ کا ٹیرف ’سفارتی ناکامی‘، نریندر مودی اپوزیشن کے نشانے پر

انڈیا: 40 سال کے شخص کی 13 سالہ بچی سے شادی، ’رشتہ مالکِ مکان ڈھونڈ کر لایا‘

ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے دوران شدید جھٹکے، ہنگامی لینڈنگ کے بعد 25 مسافر ہسپتال منتقل

امریکی بحریہ کا ایف 35 جیٹ گر کر تباہ، پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کو نوازنے کے مترادف نہیں ہے، برطانیہ

’میرے دماغ پر تحقیق کریں آئی ایم سوری‘: نیویارک کی 44 منزلہ عمارت میں اندھا دھند فائرنگ اور حملہ آور کی لاش سے ملنے والی الجھی تحریر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی