کم ترین مدتِ حمل میں پیدا ہونے والے بچے کی پہلی سالگرہ، ’لڑتا ہوا آیا لڑتا ہوا جائے گا‘


امریکہ میں پیدا ہونے والے بچے نیش کین نے ایک سال کا ہو کر نہ صرف اپنی زندگی کی جنگ جیت لی ہے بلکہ دنیا کے سب سے کم مدت حمل میں پیدا ہونے والے بچے کا عالمی ریکارڈ بھی قائم کر دیا ہے۔گنیز ورلڈ ریکارڈز کے مطابق ’نیش کین پانچ ماہ سے کم عرصہ ماں کے پیٹ میں رہے۔ وہ حمل کے بعد 21ویں ہفتے پیدا ہوئے۔‘گارڈین کے مطابق نیش کین کی والدہ مولی نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ ’نیش نہایت پُرعزم اور تجسس سے بھرپور ہے، ہر وقت مسکراتا رہتا ہے۔‘والد رینڈل کین کا کہنا ہے کہ ’نیش بڑا ہو کر کہے گا، میں دنیا میں لڑ کر آیا تھا اور لڑتا ہوا ہی جاؤں گا۔‘نیش کین کی پیدائش پانچ جولائی 2024 کو یونیورسٹی آف لووا ہیلتھ کیئر کے ہسپتال میں ہوئی تھی جو کہ ان کی متوقع پیدائش سے 133 دن پہلے تھی۔ پیدائش کے وقت نیش کین کا وزن صرف 283 گرام تھا۔پیدائش کے بعد نیش کین کو اگلے چھ ماہ ہسپتال کی انتہائی نگہداشت وارڈ میں گزارنے پڑے۔خبر کے مطابق یہ دوسرا موقع تھا جب مولی نے قبل از وقت بچے کو جنم دیا۔ اس سے قبل ان کی بیٹی میک کنلی حمل کے 18 ہفتوں بعد ہی پیدا ہوئی تھی لیکن وہ زندہ نہیں بچ سکی تھی۔مولی کہتی ہیں کہ ’جب نیش کین کی امید ہوئی تو ہم پرجوش ضرور تھے لیکن خوفزدہ بھی تھے اس وجہ سے کوئی زیادہ امید نہیں لگائی تھی۔‘نیش کین کی دیکھ بھال کرنے والی ڈاکٹر ایمی سٹینفورڈ نے بتایا کہ ’نیش نے پیدائش کے بعد نہایت نازک حالت میں کئی پیچیدگیوں کا سامنا کیا لیکن اس نے حیران کن حد تک مضبوطی دکھائی اور آہستہ آہستہ بہتری کی جانب بڑھتا گیا۔‘نیش کین اب ایک سال کا ہو چکا ہے اگرچہ وہ ابھی آکسیجن پر ہے اور فیڈنگ ٹیوب کے ذریعے خوراک حاصل کر رہا ہے لیکن اس کے والدین اُسے نرم غذا کھلانے کی تیاری کر رہے ہیں۔ اسے ابھی رینگنا نہیں آیا مگر وہ کروٹیں لینے لگا ہے۔نیش کین کے والد کہتے ہیں کہ ’جب ہم اسے نیش پوٹیٹو کہتے ہیں یا جب وہ کھڑا ہونے کی کوشش کرتا ہے اور ہم اسے داد دیتے ہیں، تو وہ خوشی سے کھیلنے لگتا ہے، جیسے اُسے مزید کچھ کرنے کی تحریک ملتی ہے۔‘

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

امریکی پابندیاں، انڈیا کے لیے روسی تیل لے کر جانے والے جہازوں کا راستہ تبدیل

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

’انڈیا کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے‘، امریکہ نے پاکستان سمیت کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا؟

17 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون نے خود کو کس حال میں دیکھا؟ دوبارہ زندہ ہو کر چونکا دینے والا انکشاف کردیا

امریکی ٹیرف کا نفاذ : پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لے کر اڑنے والی خاتون پائلٹ کی ووائرل ویڈیو

ایران سے ملک بدر ہونے والے افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام: ’پولیس نے ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ کر مجھے مارا پیٹا‘

محمد مسلسل دوسرے سال انگلینڈ اور ویلز میں پیدا ہونے والے بچوں کا مقبول ترین نام

آپریشن سِندور کے بعد ٹرمپ کا ٹیرف ’سفارتی ناکامی‘، نریندر مودی اپوزیشن کے نشانے پر

انڈیا: 40 سال کے شخص کی 13 سالہ بچی سے شادی، ’رشتہ مالکِ مکان ڈھونڈ کر لایا‘

ڈیلٹا ایئرلائنز کی پرواز کے دوران شدید جھٹکے، ہنگامی لینڈنگ کے بعد 25 مسافر ہسپتال منتقل

امریکی بحریہ کا ایف 35 جیٹ گر کر تباہ، پائلٹ بحفاظت نکلنے میں کامیاب

فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کو نوازنے کے مترادف نہیں ہے، برطانیہ

’میرے دماغ پر تحقیق کریں آئی ایم سوری‘: نیویارک کی 44 منزلہ عمارت میں اندھا دھند فائرنگ اور حملہ آور کی لاش سے ملنے والی الجھی تحریر

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی