روس میں 8.8 شدت کا خوفناک زلزلہ۔۔ سونامی کا خطرہ سر پر منڈلانے لگا


روس کے مشرقی ساحلی علاقے کامچٹکا میں 8.8 شدت کے شدید زلزلے نے تباہی مچادی، زلزلے کے بعد 3 سے 4 میٹر بلند سونامی لہریں ٹکرانے لگیں جس سے کئی علاقوں میں عمارتیں تباہ، متعدد افراد زخمی اور علاقہ زیر آب آگیا۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کا مرکز Petropavlovsk شہر سے 119 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور صرف 19.3 کلومیٹر گہرائی میں تھا جو اس کی شدت کو مزید خطرناک بناتا ہے۔ زلزلے کے بعد 6.9 شدت کا آفٹر شاک بھی ریکارڈ کیا گیا۔ زلزلے کے بعد روس کے شہر سیویرو کوریلسک میں 4 میٹر بلند سونامی کی لہریں ٹکرائیں، جس سے عمارتوں کو نقصان پہنچا اور انخلا کا عمل شروع کردیا گیا۔ سونامی کے خدشے کے پیش نظر امریکا، جاپان، چین، فلپائن، ایکواڈور، چلی، ہوائی اور برٹش کولمبیا سمیت بحرالکاہل کے گرد واقع ممالک میں ایمرجنسی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ جاپان میں ہوکیڈو جزیرے سے سونامی کی لہریں ٹکرائیں جس کے بعد نیوکلیئر پلانٹ خالی کرالیا گیا۔امریکا نے کیلیفورنیا، واشنگٹن، اوریگن، الاسکا اور ہوائی میں سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔ ہوائی میں 10 فٹ اونچی لہروں کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ساحلی علاقوں کو فوری خالی کروا لیا گیا ہے۔ چین نے بھی اپنے مشرقی ساحلی صوبے میں سونامی وارننگ جاری کی ہے جبکہ ایکواڈور کے ساحلی علاقوں میں بھی 10 فٹ بلند لہروں کے ٹکرانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ریجنل ایمرجنسی منسٹر سرگئی لیبیڈیف کے مطابق ساحلی علاقوں میں مزید خطرناک لہریں متوقع ہیں، عوام کو فوری انخلا کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید عالمی خبریں

1961 کے بعد شمالی یورپ کے نورڈک ممالک کو ’غیرمعمولی‘ گرمی کی لہر کا سامنا کیوں؟

صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روسی تیل کی خریداری جاری رہے گی، انڈین حکام

روس کے ’اشتعال انگیز بیانات،‘ ٹرمپ کی جوہری آبدوزوں کو ’پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس میں گراوٹ، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

ٹرمپ کا جوہری آبدوزوں کی تعیناتی کا حکم اور روس کی خاموشی: سوشل میڈیا کی لڑائی جوہری تناؤ میں کیسے بدلی

امریکی ٹیرف کے بعد سٹاک مارکیٹس گراوٹ کا شکار، تجارتی شراکت دار نئے معاہدوں کی تلاش میں

امریکی پابندیاں، انڈیا کے لیے روسی تیل لے کر جانے والے جہازوں کا راستہ تبدیل

سابق روسی صدر کے ’اشتعال انگیز بیانات‘ پر ٹرمپ کا ردعمل: جوہری آبدوزوں کو ’مناسب خطوں‘ میں پوزیشن سنبھالنے‘ کا حکم

’مائی فرینڈ‘ سے ’ٹیرف کِنگ‘ تک: کیا ایف-35 کی پیشکش اور پاکستان کے ساتھ تنازع نے مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات میں دراڑ ڈال دی؟

بیمار مسلمان مسافر پر تشدد کی افسوس ناک ویڈیو نے ہنگامہ بپا کردیا۔۔ بھارت کا متعصب چہرہ بے نقاب ! دیکھیں

’انڈیا کے ساتھ اختلافات راتوں رات حل نہیں ہو سکتے‘، امریکہ نے پاکستان سمیت کس ملک پر کتنا ٹیرف عائد کیا؟

17 منٹ تک مردہ رہنے والی خاتون نے خود کو کس حال میں دیکھا؟ دوبارہ زندہ ہو کر چونکا دینے والا انکشاف کردیا

امریکی ٹیرف کا نفاذ : پاکستانی برآمدات پر 19 فیصد ، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف نافذ

موت سے پہلے آخری پیغام میں کیا کہا تھا؟ تنہا دنیا کا چکر لگانے کا خواب لے کر اڑنے والی خاتون پائلٹ کی ووائرل ویڈیو

ایران سے ملک بدر ہونے والے افغان باشندوں پر اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام: ’پولیس نے ویزا اور پاسپورٹ پھاڑ کر مجھے مارا پیٹا‘

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی