معاشرتی فحاشی کو ٹی وی پر دکھایا جارہا ہے۔۔ کرن ناز پرورش ڈرامے کے ساتھ ہدایتکار پر کیوں برس پڑیں؟ دیکھیں


"یہ معاشرتی فحاشی ہے جسے ٹی وی پر خوبصورتی سے دکھایا جا رہا ہے" اینکر کرن ناز نے انجی چینل کے مقبول ڈرامے "پرورش" پر تنقید کرتے ہوئے کہا: "ہمیں ٹی وی پر گلے ملتے اور جسمانی قربت بڑھاتے ہوئے لوگ دکھائے جا رہے ہیں۔ بہت سے لوگوں نے مجھے یہ ڈرامہ دیکھنے کا مشورہ دیا تھا۔ جب میں نے وقت نکال کر دیکھا تو حیرت زدہ رہ گئی کہ یہ ڈرامہ نوعمر بچوں کی محبت دکھا رہا ہے۔ شادی سب کچھ نہیں ہوتی، بچوں کو زندگی کے اور بھی کئی مقاصد سکھائے جا سکتے ہیں۔ شادی تو ایک نصیبی معاملہ ہے، جو وقت پر ہو ہی جائے گی، لیکن یہ دکھانا کہ 'کون کس سے محبت کرتا ہے'، یہ سب کچھ ٹی وی پر نہیں دکھانا چاہیے، خاص طور پر چھوٹے بچوں کے بارے میں۔" انہوں نے مزید کہا: "پھر میں نے تحقیق کی تو پتا چلا کہ پرورش کا ہدایتکار وہی ہے جس نے 'ماہی ری' بنایا تھا، جس پر میں نے اُس وقت بھی اعتراض کیا تھا۔ اُس ڈرامے میں بھی بہت کچھ غلط دکھایا گیا تھا۔ موجودہ قوانین کے برخلاف کم عمری کی شادی دکھائی گئی، حالانکہ میں جانتی ہوں کہ اسلام میں شادی کی اجازت ہے، لیکن اس ڈرامے کا انجام نہایت مسئلہ خیز تھا جہاں ایک کم عمر جوڑے کی طلاق دکھائی گئی۔ پہلے آپ نے چائلڈ میرج دکھائی، پھر طلاق کو پروموٹ کیا، جو بہت منفی پیغام ہے۔ اب 'پرورش' میں ایک ڈاکٹر اور موسیقار اپنی منزلیں چھوڑ کر ایک دوسرے کے ساتھ جسمانی قربت میں مشغول دکھائے جا رہے ہیں۔ چینلز کوئی سوچ بچار یا دماغی مشورہ کیوں نہیں کرتے ڈرامے بنانے سے پہلے؟ دیہی علاقوں میں تو لوگ ایسے مواد سے بہت زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔" ’پرورش‘ کا رخ بدلنے پر سوشل میڈیا پر تنقید کی لہر، کرن ناز کی آواز کو عوام کا ساتھ نجی چینل کا ڈرامہ "پرورش" جسے ابتداء میں نوجوانوں کی پرورش اور والدین کے رویے جیسے سنجیدہ موضوع پر سراہا گیا، اب ایک نئے تنازعے کی زد میں آ چکا ہے۔ ڈرامے کے موجودہ موضوعات جن میں نو عمر بچوں کی رومانوی کہانیاں اور مبینہ طور پر ایل جی بی ٹی کی عکاسی پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ @alibhaaiofficial Parwarish drama review 🔥 | Few words on Mayi Ri too 💔 | Are these dramas fixing society or ruining our culture? 🤔 #Parwarish #MayiRi #ARYDrama #PakistaniDramas ♬ original sound - Ali Bhaai Official کرن ناز کی ٹک ٹاک پر شیئر کی گئی وڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہوں نے نہ صرف "پرورش" بلکہ سابقہ ڈرامہ "ماہی ری" پر بھی اعتراضات اٹھائے۔ ان کے مطابق یہ ڈرامے معاشرتی حدود پار کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور نوجوان ناظرین کے لیے منفی اثرات پیدا کر سکتے ہیں۔ اس وقت بیشتر سوشل میڈیا صارفین کرن ناز کے مؤقف سے متفق نظر آ رہے ہیں۔ کئی افراد نے ان کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان حساس معاملات پر کھل کر بات کی۔ ناظرین کی اکثریت اس بات پر متفق ہے کہ "پرورش" جیسے ڈرامے اپنے اصل موضوع یعنی والدین کی تربیت اور بچوں کی نفسیاتی ضروریات سے ہٹ کر ایک متنازعہ راہ اختیار کر رہے ہیں۔ ڈرامے کی مصنفہ کرن صدیقی اور ہدایتکار میسام نقوی پر سوشل میڈیا پر سوالات اٹھ رہے ہیں کہ کیا واقعی تخلیق کے عمل سے پہلے کوئی اخلاقی یا سماجی ذمہ داری محسوس کی جاتی ہے یا صرف سنسنی خیزی کو ترجیح دی جاتی ہے؟ اب دیکھنا یہ ہے کہ چینل اور پروڈکشن ہاؤس اس عوامی ردعمل کے بعد اپنے مواد پر نظر ثانی کریں گے یا نہیں۔ کیا "پرورش" واپس اپنی اصل کہانی کی طرف لوٹے گا یا مزید تنازعات کو جنم دے گا؟ ناظرین اس کا جواب اگلی اقساط میں ضرور تلاش کریں گے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا؟

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا

نیرہ نور سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ شہریار زیدی نے مرحومہ بیوی سے جڑا دلچسپ قصہ سنا دیا

حنا رضوی کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی؟ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کردی

ایسی جگہ شادی کروا دو جو میرا قرضہ اتار دے۔۔ عائشہ ثنا اچانک کیوں غائب ہوگئیں؟

وار 2 اور جولی ایل ایل بی تھری سمیت 2025 میں بالی وڈ کی کون سی اہم فلمیں ریلیز ہوں گی؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ریلیز کی؟

سارہ علی خان کے ’بوائے فرینڈ‘ ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ڈال دی؟

سارہ علی خان کی ’بوائے فرینڈ‘ کے ساتھ دوستی کے چرچے، ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

گلے لگایا تو رو پڑا۔۔ حمائمہ سے طلاق کے بعد فیروز خان سے دوبارہ بات چیت کیسے ہوئی؟ شمعون عباسی نے پورا واقعہ سنا دیا

شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔ اسماء عباس کا چندا نامی لڑکی سے کیا رشتہ ہے؟ جواب دے کر تنقید کرنے والوں کی بولتی بند کردی

چند گھنٹے پہلے اپنی تصویر لگائی تھی۔۔ نوجوان اینکر اسامہ خان شیروانی کا اچانک انتقال کیسے ہوا؟ مداح صدمے کا شکار

گٹر کا ڈھکن اٹھاؤ تو۔۔ ریشم کے ساتھ اب احمد علی بٹ کے پیچھے پڑ گئے ! ڈاکٹر عمر عادل کی نئی ویڈیو میں سخت جملے

بچپن کی معصومیت آج بھی ہے۔۔ کیا آپ اس پیارے گول مٹول سے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ نام جان کر لوگ چونک جاتے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی