گلے لگایا تو رو پڑا۔۔ حمائمہ سے طلاق کے بعد فیروز خان سے دوبارہ بات چیت کیسے ہوئی؟ شمعون عباسی نے پورا واقعہ سنا دیا


"فیروز خان کا پہلا پروجیکٹ میرے ساتھ تھا، اُس کی تربیت بھی میں نے کی، اور وہ جو آج ’اینگری ینگ مین‘ کے طور پر جانا جاتا ہے، وہ سب میری دی ہوئی گائیڈنس کا نتیجہ ہے" پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے باصلاحیت اور دبنگ اداکار شمعون عباسی نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ فیروز خان، جو آج ایک اسٹار بن چکے ہیں، ان کے کیریئر کی ابتدا میں ان ہی کے زیرِ تربیت تھے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کے دوران جب ان سے سابقہ اہلیہ حمائمہ ملک کے بھائی اور اداکار فیروز خان سے تعلق پر سوال ہوا تو شمعون نے بے ساختہ بتایا کہ ان کے اور فیروز کے درمیان ہمیشہ عزت و محبت کا رشتہ رہا ہے۔ انہوں نے نہ صرف فیروز خان کو پہلے پروجیکٹ میں موقع دیا بلکہ اداکاری کے گہرے نکات سکھائے، کرداروں کی نوعیت کو سمجھایا اور کردار سے جذبات کیسے نکالنے ہیں، یہ سب کچھ سکھایا۔ شمعون عباسی نے مزید بتایا کہ فیروز نے "اینگری ینگ مین" جیسا کردار سب سے پہلے انہی کے ایک ڈرامے میں ادا کیا، اور وہیں سے اس کی شناخت بننے لگی۔ بعد ازاں، شمعون عباسی نے فیروز کو "ذہین" اور "محنتی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج وہ ایک اسٹار ہے اور اس کے مداح اس کی موجودگی کو سچ میں محسوس کرتے ہیں۔ فلم اکھاڑا کی شوٹنگ کے دوران ایک لمحہ ایسا بھی آیا جب فیروز نے کئی دنوں تک ان سے بات نہیں کی۔ شمعون نے بتایا کہ وہ سمجھ گئے کہ رشتہ ختم ہونے کے باعث فیروز تھوڑا جھجھک رہا تھا۔ "میں نے خود جا کر اُسے گلے لگایا اور کہا کہ میں آج بھی اُسے وہی مانتا ہوں جو پہلے دن ۔ اس لمحے کو یاد کرتے ہوئے شمعون نے جذباتی ہو کر بتایا کہ فیروز کی آنکھوں میں آنسو تھے کیونکہ وہ اُن سے محبت کرتا تھا اور کبھی نہیں چاہتا تھا کہ ان کی اور حمائمہ کی راہیں جدا ہوں۔ لیکن، جیسا کہ انہوں نے کہا، "جو قسمت میں لکھا ہو، اُسے کوئی بدل نہیں سکتا" شمعون عباسی کے اس اعتراف نے نہ صرف ان کے بڑپن کی عکاسی کی بلکہ شوبز دنیا میں رشتوں اور سیکھنے سکھانے کے عمل کو ایک خوبصورت پہلو کے طور پر سامنے لایا ہے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا؟

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا

نیرہ نور سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ شہریار زیدی نے مرحومہ بیوی سے جڑا دلچسپ قصہ سنا دیا

حنا رضوی کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی؟ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کردی

ایسی جگہ شادی کروا دو جو میرا قرضہ اتار دے۔۔ عائشہ ثنا اچانک کیوں غائب ہوگئیں؟

وار 2 اور جولی ایل ایل بی تھری سمیت 2025 میں بالی وڈ کی کون سی اہم فلمیں ریلیز ہوں گی؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ریلیز کی؟

سارہ علی خان کے ’بوائے فرینڈ‘ ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ڈال دی؟

سارہ علی خان کی ’بوائے فرینڈ‘ کے ساتھ دوستی کے چرچے، ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

گلے لگایا تو رو پڑا۔۔ حمائمہ سے طلاق کے بعد فیروز خان سے دوبارہ بات چیت کیسے ہوئی؟ شمعون عباسی نے پورا واقعہ سنا دیا

شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔ اسماء عباس کا چندا نامی لڑکی سے کیا رشتہ ہے؟ جواب دے کر تنقید کرنے والوں کی بولتی بند کردی

چند گھنٹے پہلے اپنی تصویر لگائی تھی۔۔ نوجوان اینکر اسامہ خان شیروانی کا اچانک انتقال کیسے ہوا؟ مداح صدمے کا شکار

گٹر کا ڈھکن اٹھاؤ تو۔۔ ریشم کے ساتھ اب احمد علی بٹ کے پیچھے پڑ گئے ! ڈاکٹر عمر عادل کی نئی ویڈیو میں سخت جملے

بچپن کی معصومیت آج بھی ہے۔۔ کیا آپ اس پیارے گول مٹول سے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ نام جان کر لوگ چونک جاتے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی