ایسی جگہ شادی کروا دو جو میرا قرضہ اتار دے۔۔ عائشہ ثنا اچانک کیوں غائب ہوگئیں؟


"میں نے کبھی اس کے خلاف کچھ نہیں کہا، کیونکہ اس کی زندگی خطرے میں تھی" پاکستان ٹیلی ویژن کی مقبول میزبان عائشہ ثناء جو اپنے حسین انداز، باوقار پیشکش اور مشہور جملے "برائٹ کریں اِسے" کے لیے جانی جاتی تھیں، اب ایک طویل عرصے سے نظروں سے اوجھل ہیں۔ جب حالیہ دنوں اداکارہ عائشہ خان اور ماڈل حمیرا اصغر کی اچانک موت کی خبریں سامنے آئیں، تو سوشل میڈیا پر ایک بار پھر عائشہ ثناء کا تذکرہ ہوا لیکن اس بار ان کی زندگی اور غیاب پر سوالات اٹھنے لگے۔ کچھ صارفین نے تو یہاں تک دعویٰ کر دیا کہ عائشہ ثناء دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔ لیکن اب ان کی گمشدگی کا راز ڈاکٹر عمر عادل کی زبانی کھل کر سامنے آ گیا ہے۔ ڈاکٹر عمر عادل، جو عائشہ کے قریبی دوست رہے ہیں، نے دعویٰ کیا: “عائشہ زندہ ہے، لیکن مجھے نہیں معلوم وہ کہاں ہے۔ اُس نے 2020 میں سرمایہ کاری کی جس میں اسے بڑا نقصان ہوا۔ اس نے کئی دوستوں سے، جن میں میں اور مسرت مصباح بھی شامل ہیں، قرض لیا۔ مجموعی طور پر وہ ہمیں 4 کروڑ روپے کی مقروض ہے۔ اس نے پیسے لے کر غائب ہو جانے کا فیصلہ کیا اور آج تک واپس نہیں آئی۔" ان کا مزید کہنا تھا: “عائشہ کی فیملی بہت امیر ہے، لیکن اس کے اپنے خاندان نے بھی مدد نہیں کی۔ وہ اس حد تک چلی گئی کہ مجھ سے کہا کہ اس کی ایسی شادی کروادو جس میں شوہر اس کا قرض اتار دے۔ میں نے اس کے خلاف کبھی کچھ نہیں کہا کیونکہ مجھے علم تھا کہ وہ کسی خطرے میں ہے۔" عائشہ ثناء کی پروفیشنل زندگی بھی بےحد کامیاب رہی۔ ڈاکٹر عمر عادل کے مطابق: “وہ پی ٹی وی سے ماہانہ 30 لاکھ روپے تنخواہ لیتی تھی۔ نجی و کارپوریٹ ایونٹس سے بھی اچھی خاصی آمدنی حاصل کرتی تھی۔“ عائشہ کی شہرت کو ایک جھٹکا اُس وقت لگا جب ان کی ایک آف کیمرہ ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ غصے سے عملے پر برس رہی تھیں اور کیمرہ کی برائٹنس بڑھانے کو کہہ رہی تھیں "برائٹ کریں اِسے!"۔ یہ جملہ ان کی پہچان بن گیا، اور جہاں کہیں بھی وہ عوام میں دکھائی دیتیں، لوگ یہی فقرہ دہرا کر ان کا مذاق اڑاتے۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘: گھر، گھر کی کہانی بیان کرنے والے ڈرامے کا دوسرا سیزن اور اس کے دقیانوسی انداز پر بحث

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا؟

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا

بیٹی کو مرے 2 عیدیں گزر گئیں اور۔۔ کراچی کو برا بھلا کہنے پر غزالہ جاوید نے حمیرا اصغر کی والدہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا

نیرہ نور سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ شہریار زیدی نے مرحومہ بیوی سے جڑا دلچسپ قصہ سنا دیا

حنا رضوی کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی؟ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کردی

ایسی جگہ شادی کروا دو جو میرا قرضہ اتار دے۔۔ عائشہ ثنا اچانک کیوں غائب ہوگئیں؟

وار 2 اور جولی ایل ایل بی تھری سمیت 2025 میں بالی وڈ کی کون سی اہم فلمیں ریلیز ہوں گی؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ریلیز کی؟

سارہ علی خان کے ’بوائے فرینڈ‘ ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ڈال دی؟

سارہ علی خان کی ’بوائے فرینڈ‘ کے ساتھ دوستی کے چرچے، ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

گلے لگایا تو رو پڑا۔۔ حمائمہ سے طلاق کے بعد فیروز خان سے دوبارہ بات چیت کیسے ہوئی؟ شمعون عباسی نے پورا واقعہ سنا دیا

شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔ اسماء عباس کا چندا نامی لڑکی سے کیا رشتہ ہے؟ جواب دے کر تنقید کرنے والوں کی بولتی بند کردی

چند گھنٹے پہلے اپنی تصویر لگائی تھی۔۔ نوجوان اینکر اسامہ خان شیروانی کا اچانک انتقال کیسے ہوا؟ مداح صدمے کا شکار

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی