سارہ علی خان کی ’بوائے فرینڈ‘ کے ساتھ دوستی کے چرچے، ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟


بالی وڈ کی اداکارہ سارہ علی خان حال ہی میں ارجن پرتاپ باجوہ کے ساتھ دہلی میں دیکھی گئیں اور تب سے انٹرنیٹ پر اِس کے چرچے ہیں۔سوشل میڈیا پر دونوں کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں انہیں ایک گاڑی میں بیٹھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟ہندوستان ٹائمز کے مطابق ارجن اداکار، موسیقار اور مارشل آرٹس کے شوقین ہیں اور انڈین پنجاب میں بی جے پی کے نائب صدر فتح جنگ سنگھ باجوہ کے بیٹے ہیں۔ انہوں نے بالی وڈ کے مرکزی دھارے کے حلقوں میں نسبتاً کم پروفائل رکھا ہوا ہے۔فلم ’بینڈ آف مہاراجا‘ میں کیمرے کے سامنے قدم رکھنے سے پہلے فلم ’سنگھ از بلینگ‘ جیسے پروجیکٹس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر پردے کے پیچھے فلم میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔  اداکاری کے ساتھ ساتھ انہوں نے ایک موسیقار کے طور پر جگہ بنائی ہے اور ’تھنکنگ باؤٹ یو‘ ’ہیل کیٹ‘ اور ’این روٹ جیسے ٹریک جاری کیے ہیں۔انہوں نے ٹیک پانڈا اور کینزانی کے ساتھ ایک فیوژن سنگل ’پردہ‘ پر بھی کام کیا۔مارشل آرٹس کے شوقین ارجن اکثر انسٹاگرام پر اپنے طرز زندگی کی جھلکیاں شیئر کرتے ہیں جہاں ان کے 60 ہزار سے زائد زیادہ فالوورز ہیں۔ ان کے مداحوں کی فہرست میں بالی وڈ کے قابل ذکر نام ملائکہ اروڑہ، بھومی پیڈنیکر، ہرناز کور سندھو اور ردھیما پنڈت شامل ہیں۔ ڈیٹنگ کی افواہوں کے باوجود دونوں میں سے کسی نے بھی قیاس آرائیوں پر توجہ نہیں دی۔ شائقین اب بھی ان کی طرف سے تصدیق کا انتظار کر رہے ہیں۔    View this post on Instagram           A post shared by Pallav Paliwal (@pallav_paliwal)دوسری طرف سارہ اپنے خاندان کے ساتھ بھی دکھائی دے رہی ہیں۔ وہ حال ہی میں اپنے بھائی ابراہیم علی خان کی ساتھ خوشی مناتے ہوئے نظر آئیں جن کی فلم ’سرزمین‘ حال ہی میں ریلیز ہوئی تھی۔چاہے ارجن اور سارہ کے درمیان تعلق کی چہ مگوئیاں ایک افواہ ہوں یا ایک نئے مشہور جوڑے کی شروعات، لیکن ایک چیز واضح ہے کہ ارجن پرتاپ باجوہ دیکھنے کے لائق ہیں۔

 
 

Watch Live TV Channels
Samaa News TV 92 NEWS HD LIVE Express News Live PTV Sports Live Pakistan TV Channels
 

مزید آرٹ اور انٹرٹینمنٹ

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا؟

گھر بیٹھی خواتین کی آواز یا دقیانوسی انداز: ’کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن نئی نسل کو پسند آئے گا

نیرہ نور سے پہلی ملاقات کیسے ہوئی تھی؟ شہریار زیدی نے مرحومہ بیوی سے جڑا دلچسپ قصہ سنا دیا

حنا رضوی کی شوہر سے علیحدگی ہوگئی؟ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کردی

ایسی جگہ شادی کروا دو جو میرا قرضہ اتار دے۔۔ عائشہ ثنا اچانک کیوں غائب ہوگئیں؟

وار 2 اور جولی ایل ایل بی تھری سمیت 2025 میں بالی وڈ کی کون سی اہم فلمیں ریلیز ہوں گی؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ریلیز کی؟

سارہ علی خان کے ’بوائے فرینڈ‘ ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

’سو کروڑ کی بجائے صرف 100 روپے‘: عامر خان نے نیٹ فلکس کی بجائے اپنی فلم یوٹیوب پر کیوں ڈال دی؟

سارہ علی خان کی ’بوائے فرینڈ‘ کے ساتھ دوستی کے چرچے، ارجن پرتاپ باجوہ کون ہیں؟

گلے لگایا تو رو پڑا۔۔ حمائمہ سے طلاق کے بعد فیروز خان سے دوبارہ بات چیت کیسے ہوئی؟ شمعون عباسی نے پورا واقعہ سنا دیا

شرم تم کو مگر نہیں آتی۔۔ اسماء عباس کا چندا نامی لڑکی سے کیا رشتہ ہے؟ جواب دے کر تنقید کرنے والوں کی بولتی بند کردی

چند گھنٹے پہلے اپنی تصویر لگائی تھی۔۔ نوجوان اینکر اسامہ خان شیروانی کا اچانک انتقال کیسے ہوا؟ مداح صدمے کا شکار

گٹر کا ڈھکن اٹھاؤ تو۔۔ ریشم کے ساتھ اب احمد علی بٹ کے پیچھے پڑ گئے ! ڈاکٹر عمر عادل کی نئی ویڈیو میں سخت جملے

بچپن کی معصومیت آج بھی ہے۔۔ کیا آپ اس پیارے گول مٹول سے بچے کو پہچان سکتے ہیں؟ نام جان کر لوگ چونک جاتے ہیں

عالمی خبریں تازہ ترین خبریں
پاکستان کی خبریں کھیلوں کی خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ سائنس اور ٹیکنالوجی